لینڈ روور کنوئیں میں

شمشاد

لائبریرین
یہاں پر عربی لوگ زیادہ تر 4x4 گاڑیوں کے شوقین ہوتے ہیں تا کہ ریت میں جا کر لطف اندوز ہو سکیں۔ ایسے ہی ایک عربی نے صحرا میں اپنے دوستوں کے دوڑ لگائی کہ اچانک سامنے ایک کنواں آ گیا جس کا قطر 4 میڑ ہے، اور وہ سیدھا اس کنوئیں میں گر گیا، جس کی گہرائی 60 میٹر ہے۔ یہ علاقہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے تھوڑے ہی فاصلے پر ہے۔

image020-1.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
پھر سے کوشش کریں، یا ریفریش کر کے دیکھیں۔ فوٹوبکٹ سے تصاویر اپلوڈ کی ہیں۔
 

عدیل منا

محفلین
ایک تیز رفتار گاڑی جو ساٹھ میٹر کنوئیں میں جا گرے۔ اس کے ڈرائیور کو صرف ماتھے پر معمولی چوٹ آئی ؟
یہ کیسے ہوسکتا ہے ؟ :eek::eek::eek:
ویسے ہے تو معجزہ۔
کنویں کی چوڑائی بھی زیادہ نہیں ہے۔ہوسکتا ہے ڈائر یکٹ نیچے نہ گئی ہو کنویں کی دیواروں سے رگڑ کھاتی ہوئی گرنے سے بھی اس کے گرنے کی رفتار کم رہی ہو۔
 

عثمان

محفلین
بہرحال معجزے سے کم نہیں یہ۔ ورنہ تو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی کار اگر فرنٹ سے ٹکرائے تو ڈائیور کا صحیح سلامت بچنا ممکن نہیں ہوتا۔
ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ کنوئیں کی تہہ میں بہت سا پانی اور نرم ریت ہو۔ جس نے کچھ بچت کر دی ہو۔
 

میر انیس

لائبریرین
ہاں اب نظر آئی ہیں پر میں حیران ہوں کہ گاڑی کا تو بالکل ہی بیڑا غرق ہوگیا ہے پر ڈرائیور کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اسکی بائیک فٹ پاتھ سے ٹکراگئی ہے۔ عثمان کی بات صحیح ہے یہ تو مجھ کو کوئی معجزہ ہی لگ رہا ہے کہ گاڑی کنوئیں میں گر جائے اور صرف ماتھے پر چوٹ آئے
 
Top