چونکہ بعض دوست جو ونڈوز سے لینکس پر منتقل ہوتے ہیں، ان کا کا ہاتھ پاک سائن کی بورڈ (از محمد بلال محموم) پر چلا ہوتا ہے، اور لینکس میں شامل کی بورڈ میں بنیادی کیریکٹرز تو قریباً یکساں ہیں لیکن اسپیشل کیریکٹرز میں پریشانی ہوتی ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ لینکس انسٹالر کو بھی پاک سائن کے نمونہ پر بنایا جائے۔ نئے لینکسیوں کو سہولت رہے گی۔ جزاکم اللہ خیراً
پاک سائن کی بورڈ کو ایک جامع کی بورڈ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، خاص کر عربی حروف جیسے الف کے نیچے ہمزہ، ی کے نیچے دو نقطے اور عربی کی مخصوص ک قابل ذکر ہیں۔ اگر یہی کیریکٹرز لینکس اردو انسٹالر میں شامل کردیئے جائیں تو دل سے دعا نکلے گی۔ بلال بھائی کے کی بورڈ میں
موجود جدول اس تختے کی تیاری میں مفید ثابت ہوگا۔
لینکس میں اردو میں الفاظ کے درمیان فاصلہ نسبتاً بڑھ جاتا ہے، اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟