لینکس انسٹالیشن سینٹر

asakpke

محفلین
میں لینکس کے گروز کو دعوت دیتا ہوں کہ لینکس کے انسٹالیشن سینٹر بنائے جائیں تا کہ آپ کے پاس رہنے والے لینکس سے مستفید ہو لکیں۔
 
مشورہ اچھا ہے لیکن ان سینٹرز پر ذاتی مصروفیات ترک کر کے فل ٹائم ڈیوٹی کون دے گا؟ ویسے اکثر کالجز میں لینکس پروگرامز میں انسٹال فیسٹ بھی ایک ایوینٹ ہوتا ہی ہے۔
 

asakpke

محفلین
بھائی، اس کام کو عارضی طور پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ سنٹر عام لوگوں کیلے ہیں، جو لینکس انسٹال نہیں کر سکتے۔ میں نے اس پر کچھ کام شروع کیا ہے اور میں اس کا لینک دینا چاہتا تھا مگر جب تک میں پانچ پوسٹیں نہیں کر لیتا، لینک نہیں دے سکتا۔ اسلیے آپ میری پروفائیل پر موجود ویب سٹائیٹ پر چیک کریں۔ بلکے میں آپ لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ میرا ہاتھ بٹائیں۔
 
اردو محفل پر خوش آمدید۔ آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرائیں ان شاء اللہ پیغامات کے تعداد کی چھوٹی موٹی حدیں بھی عبور ہو ہی جائیں گی۔ ہمیں محفل میں ایک اور لینکسین کو خوش آمدید کہہ کر بہت مسرت ہورہی ہے۔
 

asakpke

محفلین
توجہ کرنے کا بہت بہت شکریہ، دیسے تعارف کا زمرہ کہاں ہے؟ مرکزی صفے پر تلاش کے باوجود نہیں ملا
 

asakpke

محفلین
شیرازی صاحب،صفے کے اوپر ڈاؤنلوڈ پر کلک کریں اور اردو لینکس کے سکشن میں جائیں۔ اپنی پسند کی فائل ڈاؤنلوڈ کریں اور سی ڈی پر رائیٹ کر کے کمپیوٹر دوبارہ چلائیں۔ لینکس چل پڑے گی اور انسٹال کرنے کے لیے تقریباً نیکسٹ نیکسٹ پر ہی کلک کرنا ہوتا ہے۔ لینکس انسٹالیشن کی معلومات کے لیے اس ربط کو بھی دیکھ لیں۔
 

شیرازی

محفلین
میں نے urdu-slax-5.1.8.1 کو یوایس بی میں کرکے کمپیوٹر یوایس بی بوٹ کیا ہے ایک پراسس چلنے کے بعد لوگ ان اور پاس ورڈ طلب کیا ہے۔ بتائیں وہاںپر”لوگ ان اور پاس ورڈ کیا لکھنا ہے۔
 

ابو یاسر

محفلین
بھائی میں نے درج زیل فائل اردو اوبنٹو کی ڈاونلوڈ کی
ڈاونلوڈ
اور اسے سی ڈی پر رائٹ بھی کیا
نیز کمپیوٹر ری اسٹارٹ کرنے پر کچھ بھی نہ ہوا
ونڈوز ایکس جوں کا توں بوٹ ہو رہا ہے
جبکہ میں نے بائیوس میں جاکر بوٹ فرام سی ڈی بھی کر دیا تھا
پھر بھی نہیں ہوا
امید ہے جانکار حضرات مدد کریں گے
 

ابو یاسر

محفلین
محترم دوست!
میں نے اسے برن کیا تھا نیرو سے مگر اوبنٹو کی آفشیل سائٹ پر دوسرا ہی ایک ٹول تھا
جسے ڈاونلوڈ کیا ہوں اور انگلش اور اردو دونوں ورژن کی الگ الگ سی ڈی برن کر لی ہے اور الحمدللہ دونوں آئی ایس او بڑی کامیابی سے برن ہوئی

شیرازی صاحب،صفے کے اوپر ڈاؤنلوڈ پر کلک کریں اور اردو لینکس کے سکشن میں جائیں۔ اپنی پسند کی فائل ڈاؤنلوڈ کریں اور سی ڈی پر رائیٹ کر کے کمپیوٹر دوبارہ چلائیں۔ لینکس چل پڑے گی اور انسٹال کرنے کے لیے تقریباً نیکسٹ نیکسٹ پر ہی کلک کرنا ہوتا ہے۔ لینکس انسٹالیشن کی معلومات کے لیے اس ربط کو بھی دیکھ لیں۔

یہاں پر آئی ایس او برنر کا نام یا اس کی خصوصیت نہیں بتائی گئی تھی اس لیے پہلے والی سی ڈی خراب ہوئی
خیر آج رات کو لیپ ٹاپ میں ٹرائے کرکے بتاتا ہوں کہاں تک کامیاب ہوا
آپ نے میرے تھریڈ پر دھیان دیا اس کا شکریہ
مستقبل میں مشکلات کے حل کے لیے آپ کو ضرور تنگ کرونگا :)
شکریہ اگین
 
Top