لینکس انسٹالیشن کا مسئلہ

آوازِ دوست

محفلین
کمپیوٹرکاری کے حوالے سے کچھ ٹوٹکے ہماری جانب سے بھی حاضر ہیں: نوآموز حضرات یو ایس بی کی بجائے ونڈوز 7 کی عام ڈی وی ڈی سے ونڈوز انسٹال کرکے پہلا مرحلہ با آسانی طے کر سکتے ہیں۔ بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے کا کام اوسط درجے کی شُد بُد چاہتا ہے۔ اِس کے بعد آپ اوبنٹو انٹر نیٹ سے ڈاون لوڈ کر کے انسٹال کر سکتے ہیں۔ انٹر نیٹ سے یہ کئی طرح کے فائل فارمیٹس میں دستیاب ہو سکتا ہے لہٰذا آسان ترین طریقہ پھر ڈی وی ڈی سے انسٹالیشن کا ہےجو آپ کو کم از کم پچاس طرح کے دردِ سر سے بچائے گا۔ اوبنٹو ونڈوز میں ہی انسٹال ہو جاتا ہے۔ اِس کی انسٹالیشن کے لیے سی ڈرایئو پر گنجائش کے مطابق دیے گئے آپشنز میں سے کم سے کم سائز کو منتخب کریں اورانسٹالیشن کے لیے سکرین پر لکھی ہدایات کے مطابق نیکسٹ، او کے پر کلک کرتے جایئں ۔ کمپیوٹرری سٹارٹ ہونے کے بعد انسٹالیشن پراسس مکمل ہو گا اور پھر ہر مرتبہ کمپیوٹر آن کرنے پر آپ کے پاس دو چوائسز ہوں گی، ونڈوز7 لوڈ کریں یا اوبننٹو۔ اگر آپ کی قسمت اچھی ہے تو آپ یہ آرام سے کر سکتے ہیں اور اگر آپ بہت مستقل مزاج اور دھن کے پکے ہیں تو آپ یہ ضرورکر لیں گے قسمت خواہ جیسی بھی ہواور اصل کہانی اِس کے بعد ہے جوآپ کو کوئی سیانا آدمی ہی سمجھا سکتا ہے :):)
 
Top