بہت شکریہ نظامی، اب اس پزل کے پیس کچھ جڑنا شروع ہو گئے ہیں۔openoffice Suite Uses Icu's Layout Engine
جن اطلاقیوں میں رینڈرنگ کے مسائل ہیں انہیں اگر لے آوٹ انجنوں کی نئی Api's سے دوبارہ بلڈ کرکے دیکھا جائے تا شاید چند مسائل حل ہوجائیں۔
many Gtk-based Programs, Including The Gimp And Inkscape, Use Pango As The Text Layout Engine. Openoffice.org Uses Ibm's Icu Text Layout Classes
Kde Programs Use Qt's Layout Engine
Koffice Uses Qt's Native Shaping But Has Its Own Code For Paragraph Layout
ویسے تمام آپریٹنگ سسٹم ایک متفقہ پورٹ ایبل لے آوٹ انجن کیوں نہیں استعمال کرتے؟
عارف، کیا تم نے ابوشامل کے پوسٹ کردہ انک سکیپ اور گمپ کے سکرین شاٹ دیکھے ہیں جن میں علوی نستعلیق میں عبارت بالکل درست دکھائی دے رہی ہے۔
مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ کچھ اپلیکیشنز میں نستعلیق فونٹ درست اور باقیوں میں کسی حد تک کمی کے ساتھ کیسے نظر آ رہا ہے؟ کیا مختلف اپلیکیشنز اپنے طور پر بھی فونٹ لے آؤٹ انجنز کو ہینڈل کرتی ہیں۔ ونڈوز میں تو صرف یونی سکرائب موجود ہوتا ہے، حتی کہ پینگو بھی ونڈوز پر پس پردہ یونی سکرائب ہی استعمال کرتا ہے۔
اس وقت عربی و فارسی نسخ اوپن ٹائپ کیلئے سب سے بہترین انجن اڈوبی والوں نے بنایا ہے جو انکے انڈیزائن اور فوٹوشاپ اپلیکیشنز میں استعمال ہو رہا ہے۔بد قسمتی سے نستعلیق کے میدان میں اڈوبی پیچھے ہی رہا ہے، اور اسکی اہم وجہ ہماری انپیج پر مستقل غلامی اور انحصار ہے۔ اڈوبی کے پروڈکٹس ایڈوانسڈ اوپن ٹائپ ٹیبلز جیسے آٹو ایجسمنٹ اور آٹو کشیدہ کی مکمل اسپورٹ فراہم کرتے مگر نستعلیق کی اسپورٹ نہ ہونےکی وجہ سے یہ اردو ڈیسکٹاپ پبلشنگ کے میدان میں مقبول نہیں۔ اب فوٹوشاپ کے نئے ورژنز میں بعض اردو نستعلیق فانٹس بالکل صحیح کام کر رہے ہیں۔ اسلئے امید ہے کہ مستقبل میں انڈیزائن بھی نستعلیق کی مکمل اسپورٹ فراہم کرے گا۔ وہ دن ہمارے لیے عید ہو گی
)
آئی سی یو، مائکروسافٹ کے یونی اسکرائب انجن کا اچھا متبادل ہے۔ شاید اسی وجہ سے لینکس پر فائر فاکس 3 علوی نستعلیق کا بہتر ڈسپلے دیتا ہے (ونڈوز کے مقابلے میں)
یہ بات میرے لیے نئی ہے کہ لینکس پر فائرفاکس آئی سی یو کا استعمال کرتا ہے۔ کیا لینکس پر فائرفاکس پینگو کا استعمال نہیں کرتا ہے؟ اس سلسلے میں اگر کوئی حوالہ مل سکے تو بہتر ہوگا۔
میرا اندازہ ہے کہ فائرفاکس کا اپنا فانٹ رینڈرنگ انجن Gecko ہے۔ یہ اندازہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ بہرحال، میں نے کوشش تو بہت کی ہے لیکن تلاش کا کوئی مفید نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا۔
ویسے تمام آپریٹنگ سسٹم ایک متفقہ پورٹ ایبل لے آوٹ انجن کیوں نہیں استعمال کرتے؟