لینکس ترجمے کے لیے انتظام و انصرام

دوست

محفلین
جی نوم کی فائلیں تو رکھ دی گئی ہیں مگر اس کا کوئی طریقہ کار وضع نہیں ہوا۔ مجھے خوشی ہے کہ کافی رلنے کے بعد لائبریری کا پراجیکٹ اب ٹھیک سمت میں چل رہا ہے اور اسے اچھے منتظمین بھی مل گئے ہیں۔
میری خواہش ہے کہ یہی معاملہ لینکس کے ساتھ بھی ہو۔
اس پراجیکٹ کا کوئی منتظم ہو۔ کون ہو۔ کم از کم میں نہیں۔ کیونکہ میں اور مقاصد میں بھی ٹانگ اڑا لیتا ہوں۔ میرے خیال میں زکریا یا وقاص عالم بہترین انتخاب ہونے جنھیں پتا ہو کہ کونسے رکن کے پاس کونسی فائل ہے اور یہ پوچھتے بھی رہیں کہ کب تک فائل مکمل کرو گے بھائی۔۔۔۔
دوسری چیز ہے اصطلاحات۔ جی نوم کے ترجمے میں بارہا ایک ہی اصطلاح دہرائی جائے گی۔ اس لیے ضروری ہے کہ جو ترجمہ میں نے کیا ہے وہی وقاص عالم کریں یا جو انھوں نے کیا باقی لوگ بھی وہی چلنے دیں۔
ترجمے کا اصول تو سب جانتے ہیں کہ سادہ بامعنی ہو۔ اگر ایسا ہے تو جس نے پہلے ترجمہ کردیا وہ معیار مانا جائے گا۔ اعتراض کی صورت میں فورم پر ووٹنگ ہوجائے گی۔ ای ٹرانس کی ووٹنگ کے لیے کسی کے پاس اتنا وقت نہیں‌کہ پورا پورا فقرہ پڑھ کر ووٹ دے۔
اصطلاحات کو ایک الگ دھاگے میں ہر رکن رکھتا جائے۔ جیسے میں نے ایک فائل کا ترجمہ کیا تو میں ایک دھاگے میں ان تمام اصطلاحات کو رکھ دوں گا جو میرے خیال میں‌ ضروری ہیں اور دوہرائی بھی جائیں گی۔ اسی طرح باقی اراکین اسے دیکھ کر ترجمہ کریں گے۔جو بھی رکن نئی اصطلاح پائے گا وہ دھاگے میں اپنے پیغام سے اسے جدید کرتا رہے گا۔
اس طرح ایک منظم انداز میں‌ ترجمہ مکمل ہوسکے گا۔
فائلوں کی تقسیم کا دھاگہ موجود ہے۔ نبیل بھائی نے شروع کردیا ہے۔وہاں بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق چلیں گے سب
اصطلاحات کا دھاگہ میں شروع کررہا ہوں درخواست ہے کہ اس طرف بھی توجہ ضرور کیجیے گا۔ اعتراض ہو تو ترجمہ بدلا جاسکتا ہے۔
آخری بات یہ کہ ان دھاگوں کو چسپاں کردیا جائے تاکہ سب سے پہلے ان پر نظر پڑے۔
مزید تجاویز کا بھی انتظار رہے گا۔ اور اراکین کا بھی۔
 

دوست

محفلین
جی کام تو یہ ان کا ہی ہے۔ تحریک جو ان ہی کی تھی مگر نظر نہیں آرہے۔ کدھر ہیں جناب آجاؤ یار ادھر بھی کچھ رونق لگے۔
اب تو مجھے لائبریری ٹیم سے حسد سا ہونے لگا ہے یعنی ادھر اللہ برکت پر برکت دیے جارہا ہے اور ادھر سنسان گلیاں ویران راتیں۔
(ویسے ویران راتیں کچھ جچا نہیں۔ چلو چلنے دیتے ہیں۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

شاکر، لائبریری پراجیکٹ کی بنیاد فراہم کرنے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے۔ آپ کو میں کہا کرتا تھا کہ اس قسم کے کاموں میں تحریک پیدا ہوتے ہوئے وقت لگتا ہے اور یہ آپ کے سامنے ہی ہےکہ اب دوست کتنی تندہی سے کتابوں کو برقیا رہے ہیں۔ انشاءاللہ یہ کام اور ترقی کی جانب بڑھے گا۔ اور مجھے یقین ہے کہ اردو لوکلائزیشن پر کام بھی ضرور جلد مومینٹم پکڑے گا۔ میرے خیال میں ہم نے ابھی تک صحیح طور پر لوگوں کی اس جانب توجہ مبزول نہیں کروائی۔ اس جانب بھی توجہ کرنا ہوگی۔

والسلام
 

دوست

محفلین
بات تو آپ کی ٹھیک ہے۔
ترغیبی سائنس کے ماہرین تو لائبریری کے لیے تبلیغ میں مصروف ہیں۔ سائیں ہمیں بھی کچھ ٹائم دیں ہم بھی آپ کے دیوانے ہیں۔( آپ کی اس خوبی کی وجہ سے :wink: )
 

mwalam

محفلین
بلکل صحیح کیا ہے آپنے ۔ میرے خیال میں پہلے ترجمہ کرتے ہیں اورپھر اسکی اصلاحات کو ٹھیک کرتے ہیں ۔ میرے نزدیک تو اسکا یہی حل ہے ۔ میں نے اردو پیجیز پر بھی پوسٹ کر دی ہے ۔ مجھے امید ہے کہ وہاں سے بھی لوگ آئیں گے ۔
 

Ahmer

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
میں اردو پیجز سے وقاص بھائی کے اعلان پرآیا ہوں۔۔۔
یہ جان کر بے حد خوشی محسوس ہوئی کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے اتنا اچھا کام ہورہا ہے۔۔۔ماشااللہ
ہم یہاں نئے یوزر ہیں اسلیے ہمیں ابھی اتنا پتا نہیں ہے کہ کام کی توئیت کیا ہے اور آپ کا ٹارگٹ کیا ہے۔اس پر تھوڑی روشنی ڈالیں۔۔
شکریہ۔۔۔
 

تلمیذ

لائبریرین
جی ہاں
میں نے بھی وقاص عالم کی پوسٹ دیکھ کر ہی اردو پیجزسے ادھر کا رخ کیا ہے اور آج ہی یہاں پر شمولیت کی ہے، اور سچی بات تو یہ ہے کہ کچھ پچھتاوا سا ہو رہا ہے کہ اتنی اچھی محفل میں شمولیت میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

آپ سب لوگ بلا شبہ قومی زبان کی ترویج اور ترقی میں خاموش لیکن بہت ہی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یہاں کے ارباب اختیار یا ذمہ داران سے گذارش ہے کہ اس فورم کی مناسب تشہیر کیلے بھی کوئی لائحہ عمل بنایا جائے تاکہ اس کے اراکین کی تعداد میں اضافہ ہو اور مزید اچھے قابل لوگوں کی شمولیت سے اردو زبان کی مزید ترقی ہو۔

آداب کے ساتھ
 

mwalam

محفلین
Ahmer نے کہا:
السلام علیکم۔۔۔
میں اردو پیجز سے وقاص بھائی کے اعلان پرآیا ہوں۔۔۔
یہ جان کر بے حد خوشی محسوس ہوئی کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے اتنا اچھا کام ہورہا ہے۔۔۔ماشااللہ
ہم یہاں نئے یوزر ہیں اسلیے ہمیں ابھی اتنا پتا نہیں ہے کہ کام کی توئیت کیا ہے اور آپ کا ٹارگٹ کیا ہے۔اس پر تھوڑی روشنی ڈالیں۔۔
شکریہ۔۔۔
احمر ہم لوگون نے جی نوم کو اردو میں کرنا ہے ۔ اسکی تمام پو فائلز آن لائن موجود ہیں ۔ آپ نے اگر Guidelines to translate Gnome پڑھا ہو تو آپکو پتا چل جائے گا ۔ پلیز آپ لوگ بھی اپنے دوستوں کو اس کام کے لیئے لاؤ ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم احمر اور تلمیذ اور خوش آمدید۔ ہم ابھی تک اپنے کام کی تشہیر کے سلسلے میں ورڈ آف ماؤتھ پر انحصار کرتے آئے ہیں۔ دوسرے ہمیں امید ہے کہ گوگل پر اردو ویب کے پیج بہتر طور پر انڈکس ہونے کے ساتھ لوگوں کو اس کا زیادہ پتا چلتا جائے گا۔ اگر آپ کے ذہن میں اس سلسلے میں کوئی اور تجویز ہو تو ضرور بتائیں۔

اردو ویب پر جاری پراجیکٹس کا آپ کو اس فورم پر معلوم ہو ہی گیا ہو گا۔ یہاں لائبریری، لغت ، سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن اور دوسرے سوفٹویر پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ آپ شوق سے کسی بھی پراجیکٹ میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ اردو لوکلائزیشن پر کام کے سلسلے میں تو وقاص آپ کی رہنمائی کر دیں گے۔
 
لو بھئی شاکر سن لی ہے تمہاری صدا اور چلے آئے ہیں تمہاری آواز پر۔ تمہارے نالے اب ہر طرف سنائی دینے لگے ہیں اس لیے ضروری ہوگیا ہے کہ تمہاری شکایات پر بھی کان دھرا جائے خاص طور پر جب سے تم نے علی پور کا ایلی لکھنے کا ہامی بھری ہے میرا دل تمہارے لیے نیک جذبات سے بھر گیا ہے۔ اب برابر توجہ دوں گا تراجم پر اور ترغیبی و تحریکی سائنس کے سارے کلیے استعمال کردوں گا۔ :lol:
 
اب شاکر اگر لائبریری ٹیم نے کوئی گلہ کیا میری غیر حاضری کا تو جواب تم دینا ادھر تمہاری غیر حاضری کا گلہ میں کروں گا۔ جہاں تک بات چل رہی ہے ٹیم لیڈ کی تو وہ اتفاقِ‌رائے سے وقاص ہیں (اگر میں غلطی کر رہا ہوں تو تصحیح کردیں احباب )۔ اب جی نوم پر کام شروع ہے تو میں چاہوں گا کہ جس لنک پر اس کی فائلوں کے ترجمے کی اپڈیٹ دینی ہے اسے سب سے زیادہ متحرک ہونا چاہیے اور اس پر بلا ناغہ پوسٹس ہونی چاہیے چاہے وہ گپ شپ ہی کیوں نہ ہو یہ بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک ایک دھاگہ روز نظر آتا ہے اس پر کام چلتا بھی رہتا ہے ورنہ آنکھ اوجھل پہاڑ والی بات ہوتی ہے۔ کام کو دلچسپ بنائے رکھنا بھی بہت ضروری ہے اس لیے صرف خشک اور خالص تکنیکی پوسٹ ہی نہ کریں بلکہ ہلکا پھلکا مزاح بھی رکھیں ، اسی تکنیک کی وجہ سے لائبریری کا کام بھی تیز ہوا ہے اور سب احباب مزے سے کام کرتے ہیں۔ باقی تجاویز بھی ساتھ ساتھ دیتا رہوں گا اور دیکھتے ہیں کہ ہم سب لوگوں کی ترجمہ ٹیم بھی ویسی بن پاتی ہے جیسی ہماری لائبریری ٹیم ہے۔

احمر اور تلمیذ آپ لوگوں سے کافی امیدیں ہیں ہمیں کہ آپ لوگ خاص‌ اسی مقصد کے لیے آئے ہیں۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا ایک مشورہ ہے کہ جو الفاظ ہو چکے ہیں، انہیں آئیندہ کے لیے فائلز سے حذف کرکے فائل تقسیم کی جائے۔ ورنہ تراجم میں ربط کھو سکتا ہے۔ دوسرا بھائی جی اس ٹیم میں تو شامل ہو گیا ہوں۔ مگر کچھ فرائض وغیرہ بھی پتہ چل جائیں تو مزہ دوبالا ہو۔
قیصرانی
 
فکر نہ کرو اب روز یہاں آکر سر کھائیں گے تو فرائض بھی سونپے جائیں گے اور فائلز بھی۔ بہترین ٹیم ورک کی ضرورت ہے اس کام کے لیے کیوں کہ بہت سے الفاظ‌ایسے ہوں گے جو دوبارہ آئیں گے اور اس کے لیے جو معیار قائم ہوچکا ہے اسے کی پیروی بہت ضروری ہے۔

اب تک مجھے یہ ٹیم بنتی نظر آرہی ہے۔

وقاص
شاکر
اعجاز اختر
زکریا
قیصرانی
محب
احمر
تلمیذ

شکر ہے 9 ممبران تو ہو گئے ، اب کوئی ایک اور آجائے تو کم از کم دو عددی نمبر تو ہو جائے گا۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ گروپ ناظم کا کام یہی ہو کہ ہر بندے کو اس کے بیک گراؤنڈ کے مطابق کام دے۔ اور جو ترجمہ ہو چکا ہے وہ الفاظ نکال کر باقی فائل دوستوں‌ تک بھیجے۔ کام بہت سموتھ ہو جائے گا
قیصرانی
 

دوست

محفلین
میں ترجمے کے سلسلے میں ایک رہنمائی پوسٹ کرنا چاہتا ہوں۔ اگر وقاص بھائی کی اجازت ہو تو؟؟
یہ ان کی گائیڈ سے مختلف ہے میں اس میں صرف طریقہ کار پر روشنی ڈالوں گا ترجمے کے کام کی تنظیم کے لیے۔
 

دوست

محفلین
نئے دوستوں‌ کو خوش آمدید۔ امید ہے آپ کا ہمارا ساتھ اردو کی ترقی کا باعث بنے گا۔
 
Top