لینکس منٹ کی انسٹالیشن میں مشکل

قیس

محفلین
السلام علیکم دوستان محفل !
میں لینکس منٹ کو انسٹال کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن ہر بار ایک ایک مشکل آتی ہے اور انسٹالیش رک جاتی ہے ۔
یعنی وہ گرب کو انسٹال نہیں کر سکتا ، grub-efi-amd64-signed کو وہ انسٹال نہیں کرسکتا ۔

کمپیوٹر کی تفصیل کچھ اسطرح ہے۔
پکارڈ بیل اے ایم ڈی ڈؤئیل پروسیسر ای 1 1200
4 جی بی ڈی ڈی آری 3 ریم
اس پہ اس سے قبل ونڈوز آٹھ تھی جسے مٹا کہ میں لینکس منٹ کرنا چاہتا ہوں ۔ ازراہ کرم کچھ مدد فرمائیں ۔ والسلام
 

اسد

محفلین
بعض کمپیوٹرز پر bios میں UEFI ڈس‌ایبل کرنا پڑتا ہے۔
انسٹال کرنے سے پہلے ہارڈ ڈسک فورمیٹ کر کے دیکھیں۔ لینکس منٹ کا جدید ترین ورژن 17.1 ہے، آپ یہی ورژن استعمال کریں۔ اگر پھر بھی مسئلہ ہوتا ہے تو 32 بٹ ورژن ٹیسٹ کر کے دیکھیں۔
 

قیس

محفلین
السلام علیکم ، بہت بہت شکریہ اسد صاحب میں تو پھاواں ہو گیا تھا کوشتیں کر کر کے۔ آپ کے طریقے نے میرا مسئلہ نہ صرف حل کر دیا بلکہ ہو نے تے میں اسکو اپڈیٹ بھی کر رہا ہوں ۔ شکریہ والسلام
 
Top