لینکس میں ویڈیو، آڈیو اور ڈرائیورز کی سپورٹ

ijaz1976

محفلین
تمام ممبران اور منتظمین اردو محفل کو السلام علیکم!
گزارش ہے کہ ایک تھریڈ میں جو غالباً مکی صاحب کا لکھا ہوا تھا اس میں انہوں نے اوبنٹو کا ایک اردو ورژن متعارف کرایا تھا جس میں علوی لاہوری نستعلیق فونٹ استعمال کیا گیا ہے، ان کے بقول اس ورژن میں تقریباً ہر قسم کے ویڈیو آڈیو کوڈیکس اور دیگر روز مرہ استعمال کے سافٹ ویئرز کنورٹرز وغیرہ موجود ہیں اور اس کو انہوں نے ملٹی میڈیا ایڈیشن قرار دیا تھا، میرا سوال یہ ہے کہ کیا اب لینکس کےلئے ہر قسم کے ڈرائیورز نئے اور پرانے ہارڈ ویئر کے ملتے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ اس میں ZTE وی وائرلیس موڈیم کا ڈرائیور بھی موجود ہے، کیا اس میں Huawei (ہوائی) پی ٹی سی ایل وائرلیس موڈیم کا ڈرائیور بھی موجود ہے اور اس کے علاوہ دیگر آڈیو، وڈیو اور گرافکس کے ڈرائیورز بھی موجود ہیں یا اس کے لئے اب دستیاب ہیں یا نہیں۔ کاش اوبنٹو میں ہارڈ ویئر سپورٹ کا مسئلہ حل ہوجائے تو کافی حد تک ونڈوز سے جان چھوٹ سکتی ہے اور آہستہ آہستہ لینکس پر شفٹ ہوا جاسکتا ہے۔ نیز اوبنٹو آپریٹنگ سسٹم کی لوڈنگ سپیڈ اور سوفٹویئرز وغیرہ چلنے کی سپیڈ ونڈوز کے سیم سپیسی فکیشن والے سسٹم کے مقابلے میں کیسی ہے، اس کے علاوہ کیا اس میں اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لئے کوئی سافٹ ویئر موجود ہے یا صرف انٹرفیس ہی اردو میں ہے۔
شکریہ
جزاک اللہ
 

ijaz1976

محفلین
اوبنٹو ماہرین متوجہ ہوں ____________
کیا اوبنٹو میں تمام قسم کے ہارڈ ویئر کی سپورٹ موجود ہے اور اس کے علاوہ کیا اس میں وی وائرلیس ہوائی موڈیم کا ڈرائیور بھی موجود ہے؟؟؟
 

ijaz1976

محفلین
اگر یہاں پر کوئی اس حوالے سے جواب نہیں دینا چاہتا تو برائے مہربانی درست سیکشن کی طرف رہنمائی ہی فرما دیں۔ ابھی تک مکی صاحب کی طرف سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
شکریہ
اعجاز احمد
 

دوست

محفلین
جناب من لینکس کے لیے عمومًا تمام ڈرائیورز دستیاب ہوتے ہیں۔ ورنہ کوئی حل نکال لیا جاتا ہے۔ اگر آپ کا سسٹم بہت پرانا نہیں ہے تو اوبنٹو اتار کر سی ڈی پر رائٹ کریں۔ اور سسٹم اس سے بوٹ کروائیں۔ یہ انسٹال کیے بغیر سی ڈی سے ہی چلا دے گا۔ اب دیکھیں کہ آپ کی ساؤنڈ وغیرہ اور سکرین ریزولوشن ٹھیک ہے کہ نہیں۔ اگر سب سیٹ ہے تو انسٹال کرلیں۔ آپ کا ہوائی کا سیٹ بھی چل جائے گا۔ لیکن پہلے لینکس انسٹال کریں۔ دور دور سے باتیں کریں گے تو لینکس قریب نہیں آئے گا۔ اس میں چھلانگ لگائیں اور پھر تماشا دیکھیں۔
 

ijaz1976

محفلین
بھائی میں پہلے اوبنٹو استعمال کرچکا ہوں اور اس میں یہی ہوائی وائرلیس کا پرابلم تھا، اور میں اوبنٹو کے علاوہ مینڈریکس لینکس، فیڈورا کور ٹو، ریڈ ہیٹ جو غالباً اب فیڈورا بن گیا ہے وغیرہ استعمال کرچکا ہوں، جب میں نے اوبنٹو انسٹال کیا تھا تو اس وقت میرے پاس بیک وقت، ونڈوز 98، ونڈوز 2000، ونڈوز ایکس پی اور اوبنٹو ایک ہی ہارڈ ڈسک پر انسٹال تھے، یہ الگ بات ہے کہ میں نے لینکس کو زیادہ استعمال نہیں کیا لیکن اس کی ایک بڑی وجہ ڈرائیورز کا مسئلہ ہے، اس کے علاوہ اس وقت اس میں اکثر ویڈیو اور آڈیو فارمیٹس کی سپورٹ نہیں تھی اس لئے میں نے اس کو ان انسٹال کیا تھا، اب جبکہ میں نے دوبارہ پڑھا کہ مکی صاحب نے اس میں زیڈ ٹی ای کا ڈرائیور ڈال دیا ہے تو میں نے سوچا کہ پوچھ لوں شاید اب ہوائی وائرلیس کا ڈرائیور اور ویڈیو آڈیو پلیئرز ہر فارمیٹ کے لئے بآسانی دستیاب ہوں۔
شکریہ
جزاک اللہ
 

دوست

محفلین
پاء جی دنیا کا ہر ویڈیو فارمیٹ اوبنٹو پر چل جاتا ہے۔ آپ نے کوڈکس انسٹال کیے ہی نہیں تو کیسے چلتے اس پر گانے شانے۔ یہ کوڈکس کاپی رائٹ والے ہوتے ہیں اس لیے بنیادی تنصیب میں شامل نہیں ہوتے الگ سے اتار کر نصب کرتے ہیں۔ اوبنٹو میں بھی ایسےہی ہوتا ہے اور دوسری اکثر بڑی ڈسٹروز میں بھی۔ کم ہی ایسی ہیں جو بنیادی تنصیب میں سب کچھ شامل کردیں۔ دوسرے ہوائی کا سیٹ میرے علم کے مطابق ٹھیک چلتا ہے لینکس پر۔
 
برارم آپ نے تو لینکس کا وہ فلیور چکھا ہے جسے ہم نے بھی نہیں دیکھا۔ ہم نے فیڈورا کور فور سے لینکس استعمال کرنا شروع کیا تھا تب ہمیں بھی ڈرائیورز وغیرہ کے کئی مسائل درپیش تھے۔لیکن آپ حساب لگا لیں فیڈورا کور ٹو کو پانچ برس ہو گئے اور تب سے اوپن سورس ڈیویلپرز ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے۔ خیر پچھلے دو تین سالوں سے میں نے ونڈوز بس اتنی دفعہ استعمال کیا ہے کہ کوشش کرکے انگلیوں پر گن سکتا ہوں جبکہ کم و بیش سولہ گھنٹے یومیہ اوسط سے کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں۔

کام سارے ہی ہو جاتے ہیں بس بعض معاملات میں آپ کو تھوڑی محنت اور تلاش کرنی پڑ سکتی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
میں نے غالباً‬ 2007ء کے اواخر میں پہلی مرتبہ اوبنٹو استعمال کی تھی اور مجھے آج تک کسی ڈرائیور کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑی سوائے پی ٹی سی ایل کے وی وائرلیس کے مسئلے کے۔ اس کا حل بھی موجود ہے، لیکن اس کے لیے پہلے آپ کو اوبنٹو پر آنا ہوگا۔ یہاں بہت سارے ساتھی موجود ہیں جو لینکس کے ماہر ہیں، وہ آپ کی ضرور مدد کریں گے۔ خصوصاً دوست، محمد سعد، ابن سعید وغیرہ۔
 
ڈرائورز کا کیا کہوں بس مجھے یہ معلوم ہے کہ اپنے لیپ ٹاپ سونی وایو پر فیڈورا 12 نصب کیا کسی بھی اضافی ڈرائور کی ضرورت نہیں پڑی سوائے ان بلٹ موشن آئی کیمرہ کے۔ اس کے لئے ایک ڈرائیور کا سورس کوڈ ڈاؤنلوڈ کرکے کمپائل اور انسٹال کر لیا اور سب کچھ درست کام کرتا ہے۔
 

ijaz1976

محفلین
میں نے غالباً‬ 2007ء کے اواخر میں پہلی مرتبہ اوبنٹو استعمال کی تھی اور مجھے آج تک کسی ڈرائیور کو انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں پڑی سوائے پی ٹی سی ایل کے وی وائرلیس کے مسئلے کے۔ اس کا حل بھی موجود ہے، لیکن اس کے لیے پہلے آپ کو اوبنٹو پر آنا ہوگا۔ یہاں بہت سارے ساتھی موجود ہیں جو لینکس کے ماہر ہیں، وہ آپ کی ضرور مدد کریں گے۔ خصوصاً دوست، محمد سعد، ابن سعید وغیرہ۔

ابو شامل بھائی میں نے اوبنٹو کے نئے ورژن کے لئے ان کی ویب سائٹ پر سی ڈی کی ریکوئسٹ کردی ہے جو کہ منظور بھی ہوگئی ہے اور ان کے بقول پانچ سے چھ ہفتے کے اندر سی ڈی میرے پاس پہنچ جائے گی، جس میں سے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ میں اسی لئے ہوائی وی وائرلیس کا ڈرائیور چاہتا ہوں کیونکہ میرے پاس انٹرنیٹ کا واحد سورس یہی ہے، اگریہی نہ چلا تو پھر میں باقی چیزیں کوڈیکس وغیرہ اور دیگر سافٹ ویئرز کیسے ڈائونلوڈ کروں گا اور اردو محفل سے رابطہ بھی نہیں کرسکوں گا۔
امید ہے مشکل سمجھ گئے ہوں گے، اس لئے اگر کسی صاحب کے پاس اس کا ڈرائیور اوبنٹو کے نئےورژن 9.10 کے لئے موجود ہے تو براہ کرم شیئر فرما دیں ان کی مہربانی ہوگی۔
شکریہ
جزاک اللہ
 

ابوشامل

محفلین
یہ تین ٹیوٹوریلز دیکھ لیں، ویسے تو اول الذکر سے ہی کام بن جانا چاہیے لیکن اگر ہوائی والے سیٹ پر مسئلہ پھر بھی آئے تو میرے خیال میں سب سے آخری والا ٹیوٹوریل کافی ہے۔ پھر بھی مسئلہ ہو تو بتائیے گا۔ ویسے آپ کے انتظار کے لمحات کچھ زیادہ طویل نہیں ہو جائیں گے :)
وی وائرلیس کو لینکس پر چلانے کا طریقہ از محمد علی مکی
CDMA modem/phones Howto
Setup A Linux Dialup Connection(Wireless Modem HUAWEI ETS2551)
 

ijaz1976

محفلین
پیارے بھائیو! اگر اوبنٹو کو استعمال کرنے کی کوئی اچھی سی یوزر گائیڈ مل جائے جس میں پروگرامز وغیرہ انسٹال کرنا اور سسٹم کی سیٹنگز وغیرہ کے متعلق ذرا تفصیل سے بتایا گیا ہو تو وہ برائے مہربانی شیئرکریں، کیونکہ میں نے ونڈوز سے جان چھڑانے کےلئے اوبنٹو اوردیگر لینکس کو انسٹال ضرور کیا تھا لیکن کچھ زیادہ استعمال نہیں کیا کیونکہ میرے ہارڈ ویئر کو اس وقت لینکس زیادہ سپورٹ نہیں کرتا تھا، اب جبکہ ونڈوز سے جان چھڑانا ممکن نظرآرہا ہے تو برائے مہربانی اوبنٹو کی کسی تفصیلی یوزر گائیڈ کا لنک بھی عنایت فرما دیں۔
شکریہ
جزاک اللہ
والسلام
 

ijaz1976

محفلین
ابو شامل بھائی! یہ wubi کیا ہے جس کی یہ دوسری یوزر گائیڈ ہے، برائے مہربانی یہ بھی بتائیں کہ اس انسٹالیشن کا فائل سائز کتنا ہے جس کا اس پی ڈی ایف فائل میں ذکر ہے اور اس کے علاوہ کیا اس میں تمام ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کو کنفگر کرسکتے ہیں جس طرح اصل اوبنٹو میں کیا جاتا ہے؟؟؟

ویسے میں نے اوبنٹو کا پانچ سال پرانا ورژن جو کہ میرے پاس موجود تھا ورژن 5.10 کو ایک دوسری ہارڈ ڈسک پر انسٹال کرلیا ہے، جب تک میرے پاس اوبنٹو کے نئے ورژن کی سی ڈی پہنچے گی اس وقت تک میں اسی پر ہی پریکٹس کرنے کی کوشش کروں گا، کیا اس میں بھی ہوائی کا ڈرائیور ویسے ہی انسٹال ہوگا، جیسے کہ مکی صاحب نے بتایا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
میری ناقص معلومات کے مطابق ووبی اوبنٹو کو ونڈوز کے اندر انسٹال کرنے کا ایک سافٹ ویئر ہے جو اوبنٹو کے گزشتہ تین چار ورژن سے اس میں شامل ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ بغیر پارٹیشن بنانے اور دیگر مسائل میں پڑنے کے اوبنٹو کو ونڈوز کے اندر ایک سافٹ ویئر کے طور پر انسٹال کر سکتے ہیں۔ نو آموز صارفین کے لیے یہ بہت آسان طریقہ ہے اور اسے ان انسٹال کرنا بھی آسان ہے بالکل ایک عام پروگرام کی طرف کنٹرول پینل>>ایڈ/ریموو پروگرام میں جاکر اڑا دیجیے۔
5.10 تو کافی پرانی ہے، میں نے بھی اوبنٹو کا استعمال اس کے کافی بعد شروع کیا ہے، آپ کوشش کر کے دیکھیے ہو سکتا ہے چل جائے، یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔
 

ijaz1976

محفلین
یہ تین ٹیوٹوریلز دیکھ لیں، ویسے تو اول الذکر سے ہی کام بن جانا چاہیے لیکن اگر ہوائی والے سیٹ پر مسئلہ پھر بھی آئے تو میرے خیال میں سب سے آخری والا ٹیوٹوریل کافی ہے۔ پھر بھی مسئلہ ہو تو بتائیے گا۔ ویسے آپ کے انتظار کے لمحات کچھ زیادہ طویل نہیں ہو جائیں گے :)
وی وائرلیس کو لینکس پر چلانے کا طریقہ از محمد علی مکی
CDMA modem/phones Howto
Setup A Linux Dialup Connection(Wireless Modem HUAWEI ETS2551)

ان میں سے کسی گائیڈ نے بھی کام نہیں دیا میرے وائرلیس کا ماڈل ہے ہوائی وی وائرلیس ets2577 براہ کرم ان کے علاوہ اگر کوئی اور طریقہ ہو یعنی اگر ونڈوز ایکس پی کا ڈرائیور لینکس میں استعمال ہوسکتا ہو یا کوئی اور ڈرائیور مل جائے تو ضرور شیئر کریں۔
شکریہ
جزاک اللہ
 

ابوشامل

محفلین
فی الوقت تو نہ میرے پاس وی وائرلیس فون ہے نہ ہی اس حوالے سے کوئی اور ٹیوٹوریل۔ کچھ انتظار کیجیے اگر کچھ ملا تو آپ کی نذر کردوں گا۔
 

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم ابو شامل بھائی!
اب میں نے اوبنٹو 9.10 انسٹال کرلیا ہے اور اس نے تیسرے لنک کے مطابق ttyusb0 شو کردی ہے، میرے خیال میں اس نے میرے موڈیم کو ڈٹیکٹ تو کرلیا ہے لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ اس کا ڈائلر wvdial اس میں موجود نہیں ہے، لہذا میں نے اسے انٹرنیٹ سے ڈائونلوڈ کرلیا اب یہ انسٹال نہیں ہو رہا ہے میں روٹ کے طور پر بھی انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں سو sanaptic packege manager ایرر شو کرکے بند ہوجاتا ہے، میں ڈائلر کہاں سے اور کیسے انسٹال کروں برائے مہربانی اس کے بارے میں رہنمائی فرما دیں۔ ایرر یہ ہے:

E: Type 'e' is not known on line 54 in source list /etc/apt/source.list
E: The list of sources could not be read.
Go to the repository dialog to correct the problem.
E:_cashe>open() failed. please report​
.
 

دوست

محفلین
پاء‌جی تسیں‌ پہلے اوبنٹو دا تازہ ترین ورژن کرو۔ فیر اے سارے کم کریا جے۔
 
Top