خواجہ طلحہ
محفلین
ہر آپریٹنگ سسٹم میں ہارڈ ڈسکوں کی تعداد اور پارٹیشنز کی تعداد کے لیے نمبر اور نام استعمال ہوتے ہیں۔اور بدقسمتی سے ہر آپریٹنگ سسٹم ان کے لیے نام اور نمبر جدا جدا استعمال کرتاہے۔بہت سے لوگ جو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم اور لینکس آپرٹینگ سسٹم کو ایک ہی مشین پر تنصیب(Daul Installation) کرتے ہیں ،ان کے لیے یہ ناموں اور نمبروں کی سکیم بہت مشکلات کا سبب بنتی ہے۔مثلا غلط ڈرائیو کو فارمیٹ کرنے سے ڈیٹا کا ضائع ہوجانا وغیرہ۔چنانچہ ان مشکلات سے بچاوکے لیے یہ جاننا ضروری ہوجاتاہے کہ مختلف آپریٹنگ سسٹم ہارڈ ڈسک ڈرائیو اور ان کی پارٹیشنز کے لیے کیا سکیم استعمال کرتے ہیں۔
یہاں لینکس کی پارٹیشن کو ونڈوز کے اعتبار سے سمجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سب سے پہلے تو بائیوز کی طرف سے پوری ہارڈ ڈسک ڈرائیو کوایک نمبر اسائن کیا جاتاہے جسے بائیوز کوڈ کہا جاتاہے۔اگر مشین میں ایک ہارڈ ڈسک ڈرائیو ہو تو یہ نمبر 0x80 ہوتاہے ۔ایک سے زیادہ کی صورت میں یہ نمبر بڑھتا جاتاہے۔یعنی 0x81 اور 0x82 وغیرہ۔
لینکس میں ایک پوری ہارڈ ڈسک کے لیے (hdx )استعمال ہوتاہے۔یہاں x کی جگہ پر a,b,c یا d,ہوتاہے۔اب ہمیں کیسے یہ معلوم ہو کہ ہماری ہارڈ ڈسک ڈرائیو کے لیے یہاں کونسا حرف ہے؟۔اس بات کا انحصار ہارڈ وئیر اسمبلنگ کے دوران کی جانے والی ہارڈ ڈرائیو کے جمپراور کنکٹرز کی کنفگریشن پرہوتاہے۔ہمارے ہاں استعمال ہونے IDE ہارڈ ڈسک ڈرائیوکی کنفگریشن کی عام طور پر چار طریقے سے جاسکتی ہے۔یہ چار طریقوں اور ان کی وجہ سے لینکس میں ہارڈ ڈسک کا کیا نام بنتا ہے کی وضاحت درج ذیل ٹیبل میں کی گئی ہے۔
ٹیبل نمبر1
لینکس میں ہارڈ ڈسک کا نام| ہارڈ ڈسک انٹر فیس کی کنفگریشن کی قسم
hda | Primary IDE Master
hdb | Primary IDE Slave
hdc | Secondary IDE Master
hdd| Secondary IDE Salve
ہر کمیپوٹر مشین میں اسمبلنگ کرنے والے اپنی مرضی سے جمپر اور کنکٹرز کو جوڑ دیتے ہیں ۔اس لیے اپنی ہارڈ ڈسک ڈرائیو کی کنفگریشن جاننے کے لیے آپ کو اپنے سسٹم کے بائیوز سیٹ اپ یوٹیلیٹی کو کھول کر اس میں موجود ڈرائیو کنفگریشن چیک کرناہوگی۔Drive confiration بائیوز یوٹیلیٹی میں عام طور پر ایڈونس ٹیب کے تحت ہوتی ہے۔یہاں جاکرآپ باسانی پہچان لیں گے کہ آپ کی ہارڈ ڈسک کونسی کفگریشن قسم میں شامل ہے۔کنفگریشن قسم پہچان لینے کے بعد اوپر دیئے گئے ٹیبل سے اپنی ہارڈ ڈسک ڈرائیوکے لیے لینکس میں نام پہچاننے میں آپ کوکسی مشکل کا سامنانہیں ہوگا۔
نوٹ:عام طور پر ساٹا یاSCSI کے لیے h کی بجائے S استعمال ہوتا ہے۔
لینکس میں پارٹیشن کا نام /dev/hdxy کی شکل میں ہوتاہے۔یہاں x سے مراد کنفگریشن قسم اورy سے مراد پارٹیشن نمبر(یعنی ایک ہارڈ ڈسک ڈرائیو کی 4پارٹیشنز کی بالترتیب تعدادمثلا1,2,3,4) ہے۔مزید وضاحت درج ذیل ٹیبل میں کئی گئی ہے۔
ٹیبل نمبر2:
پرائمری ماسٹر| پرائمری سلیو| سیکنڈری ماسٹر|سیکنڈری سلیو |پارٹیشن نمبر کی تفصیل
/dev/hdd1|/dev/hdc1|/dev/hdb1|/dev/hda1|پہلی پرائمری پارٹیشن
/dev/hdd2|/dev/hdc2|/dev/hdb2|/dev/hda2|دوسری ایکسٹنڈڈ پارٹیشن
/dev/hdd3|/dev/hdc3|/dev/hdb3|/dev/hda3|تیسری
/dev/hdd4|/dev/hdc4|/dev/hdb4|/dev/hda4|چوتھی
لینکس میں بوٹ لوڈرز(مثلا گرب) کی انسٹالیشن کے لیے ڈسکوں اور پارٹیشنز کے لیے بھی علیحدہ سے ڈسک نمبر استعمال ہوتے ہیں ۔یہ ڈسک نمبر 0 سے شروع ہوتے ہیںاور ترتیب وار بڑھتے جاتے ہیں۔مثلا اگر مشین میں ایک ہارڈ ڈسک ہے تو یہ نمبر(hd0) ہوگا۔اور اگر دو ہوںتو (hd1) ہوگا۔اور ہارڈ ڈسک ڈرائیو نمبر1 کی پہلی پاڑٹیشن کے لیے یہ نام(hd0,0) اور دوسری کے لیے(hd0,1) اور اسی طرح آگے بڑھتاہے۔جبکہ دوسری ہارڈ ڈسک ڈرائیو کی پہلی پارٹیشن کے لیے (hd1,0)اور دوسری کے لیے ( hd1,1) ہوگا۔جیساکہ ٹیبل میںدو ہارڈ ڈسک ڈرائیو ہونے کی صورت میں دکھایاگیاہے۔
ڈسک نمبر دوکی پارٹیشن کا نام| ہارڈ ڈسک نمبرایک کی پارٹیشن کا نام| پارٹیشن نمبر کی تفصیل
(hd1,0)|(hd0,0) |پہلی پارٹیشن
( hd1,1) | (hd0,1)|دوسری
( hd1,2)| (hd0,2) |تیسری
( hd1,3) |(hd0,3) |چوتھی
اگر سسٹم میں ایک ہی ہارڈ ڈسک ہو تو عام طور پر /dev/hda1 سے مراد (hd0,0) ہی ہوتاہے۔اس کی مزید تفصیل درج ذیل ٹیبل میں دی گئی ہے۔
ٹیبل نمبر 3:
ڈسک | ہارڈ ڈسک
(hd0,0) | /dev/hda1 (اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
(hd0,0) | /dev/hdb1(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
(hd0,0) | dev/hdc1(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
(hd0,0) | /dev/hdd1(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
(hd0,1) | /dev/hda2(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
(hd0,1) | /dev/hdb2(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
(hd0,1) | /dev/hdc2(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
(hd0,1) | /dev/hdd2(اگر ہارڈ ڈسک ایک ہو)
یہاں آسان سی بات یہ ہے کہ hdx میں x کی جگہ ہارڈ ڈسکوں کی تعداد کے نمبر بالترتیب ہوتے ہیں۔مثلا پہلی کے لیے 0اور دوسری کے لیے1ہوگا۔ فرض کریں کہ مشین میں ہارڈ ڈسک ڈرائیو ایک ہے اور پرائمری ماسٹر کنفگریشن کی قسم میں ہے ۔تو اس کا فارمولہ کچھ یوں بنے گا۔
(hd0,x)= /dev/hda[x-1]
اور اگر کنفگریشن کی قسم مختلف ہو تو a کی جگہ b,c یاd میں کچھ آسکتاہے۔
(نیزاگر دو ہارڈ ڈسکیں ہوں تو hd0 کی جگہ hd1 ہوجائے )
مضمون کیونکہ کچھ خشک سا ہوتا جارہے اسلیے مزید تشریح کی بجائے ذیل میں دو اور تین ہارڈ ڈسک ڈرائیو کے لیے مثالی ٹیبل دیئے جارہے ہیں۔
مثال نمبر ا:
فرض کریں کہ ایک ہارڈ ڈسک پرائمر ماسٹر اور دوسری پرائمر سلیو کے حساب سے IDEنٹرفیس میں جوڑی ہوئی ہیں۔پہلی ڈرائیو میں دو پرائمری(DOS and Linux)اور دو لاجکل پارٹیشن (DOS and Linux swap)ہیں۔جبکہ دوسری میں ایک پرائمری ڈوس پارٹیشن ہے تو ان کا ڈسک اور پارٹیشن نمبر کچھ اس ٹیبل کی طرح ہوگا۔
ٹیبل نمبر 4:
DOS drive۔ونڈوز میں نام |بائیوز کوڈ| گرب کے لیے ڈسک نام| لینکس میں نام| ڈسک نمبراور پارٹیشن نمبر
- | 0x80| (hd0)| /dev/hda | :IDE Primary Master
C|-| (hd0,0)| /dev/hda1| Primary DOS
Non|-| (hd0,1)| /dev/hda2| Primary Linux
Non| -|(hd0,2)| /dev/hda3|Extended
E| -|(hd0,4)| /dev/hda5| Logical DOS
Non| -|(hd0,5)| /dev/hda6| Linux swap
-| 0x81| (hd1)| /dev/hdb| 2:IDE Primary Slave
D|-| (hd1,0)|/dev/hdb1|Primary DOS
نوٹ:ونڈوز کے ساتھ لینکس انسٹال کرنے والے صاحبان اس ٹیبل نمبر 4 پر خصوصی توجہ دیں۔
یہاں پر دیئے گئے ہارڈ ڈسک نمبرزاور پارٹیشن نمبر اس ترتیب میں اس لیے دئے گئے ہیں تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔وگرنہ اگر آپ ونڈوز کی پارٹیشن کے بعد لینکس کی پارٹیشن بنایں گے تو پارٹیشن نمبر بھی اسی ترتیب سے بدل جائیں گے۔یہاں ہم نے پارٹیشن یوٹیلیٹی کے ذریعے دونوں آپریٹنگ سسٹم کی انسٹالیشن سے پہلے ہی پارٹیشنز تیار کرلی تھیں۔
مثال نمبر ۲:
اب فرض کریں کہ ایک ڈرائیو پرائمری ماسٹر اور دوسری سیکنڈری ماسٹرIDE انٹرفیس اور تیسری SCSI. میں جڑی ہوئی ہے تو کئی گئی پارٹیشن کے مطابق پارٹیشن اور ڈسک نمبر درج ذیل ٹیبل میں دیئے گئے ہیں۔
ٹیبل نمبر5:
Dos | BIOS code (LILO) | GRUB disk name | Linux | Disk
-|0x80| (hd0)| /dev/had|IDE Primary Master
C|-| (hd0,0)| /dev/hda1| Primary DOS
-|-| (hd0,1)| /dev/hda2| Primary Linux
-| 0x81|(hd1)| /dev/hdc| IDE Secondary Master
D|-| (hd1,0)| /dev/hdc1| Primary DOS
-| 0x82| (hd2)| /dev/sda| First SCSI
E|-| (hd2,0)| /dev/sda1| Primary DOS
امید ہے کہ ان مثالوں سے بات مزید واضح ہوگئی ہوگی۔