نبیل
تکنیکی معاون
کئی مرتبہ ذکر ہوا ہے کہ کمپیوٹر یوزر کچھ کوشش کرکے ایک مفت اور اچھے آپریٹنگ سسٹم یعنی لینکس کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں ونڈوز کے یوزرز کو لینکس کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے ایسی ہدایات بھی اکٹھی کرنا چاہییں جن سے وہ بآسانی لینکس کے استعمال کی جانب آ سکیں۔ اس سلسلے میں ان پرابلمز کی نشاندہی اور ان کا حل فراہم کیا جانا ضروری ہے جن کا سامنا ایک عام ونڈوز یوزر کو ہو سکتا ہے۔ ہمیں یہاں اس سے متعلقہ مفید معلومات اور ہدایات اکٹھا کر لینا چاہییں۔
اس سلسلے میں میرے ذہن میں سب سے پہلے جو سوال آتا ہے وہ یہ کہ لینکس پر کوئی سوفٹویرکیسے انسٹال یا جاتا ہے۔ ونڈوز میں تو ایک انسٹالر رن کیا جاتا ہے تو اس سے خود بخود پروگرام انسٹال ہو جاتا ہے اور اس کے شارٹ کٹ وغیرہ بھی بن جاتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں لینکس کی مختلف ڈسٹریبیوشنز میں مختلف پیکج فارمیٹ موجود ہیں اور سب کے استعمال کا الگ طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ سوفٹویر کو سورس سے ہی make پروگرام کے ذریعے کمپائل اور بِلڈ کرنے کا طریقہ ہے جو تجربہ کار لینکس یوزرز کے لیے معمول کی بات ہو گی لیکن نو آموز یوزرز کے لیے یہ قدرے پیچیدہ طریقہ ہے۔
لینکس کے ماہرین جیسبادی، رانا منصور اور دوسرے دوستوں سے میری درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں یہاں معلومات اکٹھی کریں۔