محمد سعد
محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
جیسا کہ لینکس کے صارفین جانتے ہیں کہ لینکس پر نفیس سلسلے کا کوئی بھی خط نصب کرنے کے بعد اپنے پورے نام کے بجائے صرف "نفیس" کے نام سے ہی استعمال ہوتا ہے۔ جس کے باعث ایک ساتھ نفیس سلسلے کے ایک سے زائد خطوط استعمال کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔
کل اتفاقاً مجھے اس مسئلے کی وجہ معلوم ہو گئی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسئلے کا باعث فانٹ کی معلومات میں Preferred Family میں صرف Nafees کا نام استعمال کرنا ہے۔ جس کے باعث Family کی جگہ (جہاں پورا نام استعمال کیا گیا ہے) Preferred Family والی قدر استعمال کی جاتی ہے۔
چنانچہ میں نے CRULP کی ویب سائٹ کے رابطے کے صفحے سے جناب سرمد حسین صاحب سے رابطہ کیا جنہوں نے فوراً ہی اس مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے مجھے بتایا کہ میری تجویز نوٹ کر لی گئی ہے۔ چنانچہ اب امید ہے کہ یہ مسئلہ چند دنوں میں حل ہو جائے گا۔ پھر ہم غریب لوگ بھی ایک ساتھ نفیس نسخ، نفیس نستعلیق اور وغیرہ وغیرہ وغیرہ استعمال کر سکیں گے۔