لینکس چلائیں بغیر سی ڈی اور یو ایس بی کے

asakpke

محفلین

یو نیٹ بوٹن ڈاؤنلوڈ کریں اور چلائیں، سائز تقریبا 5 ایم بی ہے۔
2۔ اپنی پسند کی ڈسڑوبیوشن اور اسکا ورژن متنخب کریں۔
3۔ ٹائیپ میں‌ ہارڈ ڈسک متنخب کریں۔
4۔ اوکے پر کلک کریں اور آپ کا کام ختم۔
اس طریقے میں یہ نیٹ سے لینکس کی فائلیں ڈاؤنلوڈ کرے گا جو کہ کافی وقت لیں گی۔ نیٹ کی سپیڈ اچھی ہونی چاہیے۔
اسکے بعد کمپیوٹر ریسٹارٹ کریں اور شروع میں لینکس متنخب کریں۔
زیادہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنی پسند کی لینکس آئی ایس او فائل خود ڈاؤنلوڈ کریں اور اوپر طریقہ کار میں نمبر 2 پر ڈسک ایمج میں وہ آئی ایس او فائل متنخب کریں۔ میں آپ کو تجویز دیتا ہوں کہ زورن او ایس ڈاؤنلوڈ کریں۔

لینکس کو کمپیوٹر سے ختم کرنے کے لیے یو نیٹ بوٹن کو چلائیں، یہ خود بخود ان انسٹال کی آپشن دے دے گا۔

نوٹ:‌ جب لینکس بوٹ ہو جائے تو ہارڈ ڈسک پر لینکس انسٹالیشن شائد ممکن نہیں۔ ریم بیسڈ لینکس شائد انسٹال ہو جائیں۔ بحرحال آپ لائیو لینکس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

بعد میں جب آپ لینکس سے مطمعن ہو جائیں تو لینکس کو سی ڈی یا یو ایس بی پر رائیٹ کر لیں۔سی دی بنانے کے لیے آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر رائیٹ کریں اور یو ایس بی بنانے کے لیے یو نیٹ بوٹن کو چلائیں اور ٹائیپ میں‌ یو ایس بی متنخب کریں۔ سی ڈی یا یو ایس بی بننے کے بعد آپ ہارڈ ڈسک پر لینکس انسٹال کر سکیں گے۔
 
رند

محفلین
ابنٹو وغیرہ کی لائف یو ایس بی کا تو سنا ہے اور استعمال بھی اس وقت کر رہا ہوں لیکن براہ راست ہارڈ ڈسک پر بغیر یو ایس بی یا سی ڈی کے انسٹال کرنا یہ ایک نئی چیز تھی میرے لیے اس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں نیز آپ نے اپنی تحریر میں جو لنکز فراہم کیے ہیں وہ بھی بہت مفید ہیں شکریہ
 
اس طریقے سے براہ راست ہارڈ ڈسک پر شائد انسٹال نہ ہو سکے۔ البتہ ریم بیسڈ لینکس شائد انسٹال ہو جائیں۔

آپ لینکس سے ملٹی بوٹ لینکس یا ونڈوز یو ایس بی بھی بنا سکتے ہیں، اس ربط کو چیک کریں۔
 
رند

محفلین
اس طریقے سے براہ راست ہارڈ ڈسک پر شائد انسٹال نہ ہو سکے۔ البتہ ریم بیسڈ لینکس شائد انسٹال ہو جائیں۔

آپ لینکس سے ملٹی بوٹ لینکس یا ونڈوز یو ایس بی بھی بنا سکتے ہیں، اس ربط کو چیک کریں۔
جزاک اللہ بھائی میں آپ کے فراہم کردہ اس لنک کو چیک کرتا ہوں آپ پلیز مہربانی فرما کر میرے مندرجہ زیل مسلےکا حل بتا دیں شکریہ
http://www.urduweb.org/mehfil/showt...ہتے-ہوئے-بوٹ-میں-سے-ونڈوز-سیون-کس-طرح-نکالوں؟
 
Top