لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں

asakpke

محفلین
اب اگر آپ ووبی ونڈوز انسٹالر اتاریں اور چلائیں تو اس کی زبانوں لی لسٹ میں اردو بھی آتی ہے۔ یعنی ووبی انسٹالر اردو میں دستیاب ہے۔ اگر کوئی ترجمے کو بہتر کرنا چاہے یا غیر ترجمہ شدہ حصوں کو پورا کرنا چاہے تو اس ربط پر جائیں۔

میری اردو بلاگ: لینکس کا ووبی ونڈوز انسٹالر اب اردو زبان میں
 
ساجد

محفلین
کچھ دنوں سے اوبنٹو 10۔4 کو او ایس کے طور پہ استعمال کر رہا ہوں۔ کمپیوٹر کی تکنیک سے ناواقف ہونے کے باوجود اسے میں ووبی انسٹالر سے علیحدہ پارٹیشن میں انسٹال کرنے میں کامیاب رہا ، اگرچہ سنا تھا کہ اسے انسٹال کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ونڈوز اور لینکس کا موازنہ کئیے بغیر یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ہوم یوزرز کے لئیے اوبنٹو زیادہ تیز رفتار اور وائرس سے زیادہ محفوظ ہے۔ میں انٹی وائرس کے تسلسل سے استعمال کے حق میں نہیں ہوں اس لئیے ایڈمنسٹریٹر کی بجائے ایک نیا اکاؤنٹ بنا کر اس سے کام کرتا ہوں اور جب کچھ ڈاٖؤن لوڈ کرنا ہو تو انٹی وائرس ایکٹو کر کے ایڈمن کا اکاؤنٹ استعمال کرتا ہوں اور کام ختم کر کے اکاؤنٹ اور انٹی وائرس دونوں کلوز۔۔۔،!
اگرچہ اوبنٹو کے مسلسل استعمال سے اس کے بارے میں بہت کچھ جان جاؤں گا لیکن سر دست دو مسئلے ہیں ایک تو یہ کہ اوبنٹو چلتے چلتے اچانک داغ مفارقت دے جاتی ہے اور کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کرنا پڑتا ہے ، ورک بھی ضائع ہوتا ہے اس طرح کے کاموں سے۔ دوسرے یہ کہ فائر فوکس کے نئے ورژن کی انسٹالیشن کے لئیے یہ بلٹ ان براؤزر میں اپ ڈیٹ کا بٹن ہی شو نہیں کرتا۔ اور مینوئلی انسٹال کرنا ایک مشکل کام ہے ۔ اگر ان دو مسائل کے حل میں کوئی بندہ یا بندی مدد کر دے تو "ن" نوازش ہو گی۔
 
محمد سعد

محفلین
کمپیوٹر کا چلتے چلتے اچانک بند ہو جانا تو بہت نایاب قسم کا مسئلہ لگتا ہے چنانچہ اس میں شاید مدد نہیں کر پاؤں گا۔ زیادہ سے زیادہ یہی کہہ سکتا ہوں کہ ہارڈ وئیر کا تجزیہ کر لیں کہ وہاں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اپنے تمام پرزہ جات کی تفصیل لکھ دیں تاکہ تصدیق کی جا سکے کہ دوسروں کے ساتھ اس ہارڈ وئیر پر مسئلہ ہو رہا ہے یا نہیں۔

جہاں تک اپڈیٹ کی بات ہے تو ہر چند دن بعد ابنٹو آپ کو اطلاع دے دیا کرے گا کہ فلاں فلاں پروگرام کے لیے اپڈیٹ دستیاب ہیں۔ اور سارا ایک ہی جگہ سے ہو جائے گا ایک دو کلک کر کے اور پاس ورڈ فراہم کر کے۔
 
محمد سعد

محفلین
مجھے ابھی خیال آیا۔ آپ چلتے چلتے بند ہو جانے کی بات کر رہے تھے یا اٹک جانے کی؟
اٹکنا تو عموماً تب ہوتا ہے جب میموری بھر جائے۔ اگر آپ کے پاس میموری کی کمی ہے تو ابنٹو کا ڈیفالٹ ڈیسکٹاپ ماحول استعمال کرنے کے بجائے Xfce یا LXDE جیسا کوئی ڈیسکٹاپ ماحول استعمال کریں۔
اگر میری بات کی سمجھ نہیں آئی تو انہیں Xubuntu اور Lubuntu سے بدل لیں۔ :)

اس کے علاوہ سسٹم مانیٹر کے ذریعے چند دن میموری پر نظر رکھنا بھی مفید ہوگا تاکہ معلوم ہو کہ کون سا پروگرام زیادہ میموری کھا رہا ہے۔ میرے پاس بعض ایکسٹینشنز نصب ہونے کی صورت میں فائرفاکس کا میموری کا استعمال (جب شروع شروع میں کھولتا ہوں) 75 میگابائٹ کے بجائے 200 میگابائٹ تک پہنچ جاتا ہے۔
 
asakpke

محفلین
کچھ دنوں سے اوبنٹو 10۔4 کو او ایس کے طور پہ استعمال کر رہا ہوں۔ کمپیوٹر کی تکنیک سے ناواقف ہونے کے باوجود اسے میں ووبی انسٹالر سے علیحدہ پارٹیشن میں انسٹال کرنے میں کامیاب رہا ، اگرچہ سنا تھا کہ اسے انسٹال کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ ونڈوز اور لینکس کا موازنہ کئیے بغیر یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ہوم یوزرز کے لئیے اوبنٹو زیادہ تیز رفتار اور وائرس سے زیادہ محفوظ ہے۔ میں انٹی وائرس کے تسلسل سے استعمال کے حق میں نہیں ہوں اس لئیے ایڈمنسٹریٹر کی بجائے ایک نیا اکاؤنٹ بنا کر اس سے کام کرتا ہوں اور جب کچھ ڈاٖؤن لوڈ کرنا ہو تو انٹی وائرس ایکٹو کر کے ایڈمن کا اکاؤنٹ استعمال کرتا ہوں اور کام ختم کر کے اکاؤنٹ اور انٹی وائرس دونوں کلوز۔۔۔،!
اگرچہ اوبنٹو کے مسلسل استعمال سے اس کے بارے میں بہت کچھ جان جاؤں گا لیکن سر دست دو مسئلے ہیں ایک تو یہ کہ اوبنٹو چلتے چلتے اچانک داغ مفارقت دے جاتی ہے اور کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کرنا پڑتا ہے ، ورک بھی ضائع ہوتا ہے اس طرح کے کاموں سے۔ دوسرے یہ کہ فائر فوکس کے نئے ورژن کی انسٹالیشن کے لئیے یہ بلٹ ان براؤزر میں اپ ڈیٹ کا بٹن ہی شو نہیں کرتا۔ اور مینوئلی انسٹال کرنا ایک مشکل کام ہے ۔ اگر ان دو مسائل کے حل میں کوئی بندہ یا بندی مدد کر دے تو "ن" نوازش ہو گی۔

مجھے تو زورن او ایس پسند ہے جو کہ اوبنٹو پر ہی بیس کر کہ بنا ہے۔ ونڈوز کی عادی یوزر کے لیے کافی آسان ہے۔

فائر فوکس 4 کی انسٹالیشن کے لئیے اس ربط کو دیکھیں، طریقہ نمبر 3 یا 2 کافی آسان ہیں۔

ویسے فل انسٹالیشن کیوں نہیں کرتے، رفتار مزید بہتر ہو جائے گی۔
 
محمد سعد

محفلین
ویسے فل انسٹالیشن کیوں نہیں کرتے، رفتار مزید بہتر ہو جائے گی۔
ہاں یہ نکتہ بھی میں بھول گیا تھا۔ پہلے فل تنصیب کر لینی چاہیے۔ ext4 فائل سسٹم کی کارکردگی ونڈوز کے موجودہ دونوں فائل سسٹمز سے بہت بہتر ہے۔ اور پھر ونڈوز کی کسی پارٹیشن پر تنصیب کی صورت میں ابنٹو لائیو سسٹم کی طرح چلتا ہے جو یوں ہی معمول سے کچھ زیادہ وسائل استعمال کرتا ہے۔ دونوں چیزوں کے یکجا ہو جانے سے کارکردگی میں کافی فرق آ جاتا ہے۔
 
Top