asakpke
محفلین
السلام علیکم، میں عامر شہزاد, اٹک شہر، پاکستان سے آپ کی خدمت میں لینکس انسٹال کرنا سیکھیں کے ساتھ حاضر ہوں۔
لینکس ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے، مثلا جیسے کہ ونڈوز یا میگ آپریٹنگ سسٹم۔ لینکس کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔ ابھی آپ کو نیچے ویڈیو میں لینکس کا ڈیسکٹاپ نظر آ رہا ہے۔ مائی کمپیوٹر، مائی ڈاکومنٹس اور ریسائیکل بن کو دیکھنے کے لیے کمپیوٹر، یوزرز ہوم اور ٹریش کے آئیکونز پر کلک کریں۔ سٹارٹ مینیو کو دیکھنے کے لیے نیچے زیڈ بٹن پر کلک کریں۔
کیونکہ لینکس اوپن سورس اور مفت ہے اس لیے مختلف لوگوں نے اپنی ضروریات کے مطابق لینکس کی مختلف قسمیں بنائیں ہیں۔ یہاں پر لینکس کی ایک آسان قسم زورن او ایس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، جو کہ ونڈوز کے یوزرز کے لیے بہت آسان ہے۔
یہاں پر ونڈوز 7 کے ساتھ لینکس کو انسٹال کرنا بتایا جائے گا، یعنی ونڈوز کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ یہ طریقہ ونڈوز ایکس پی پر بھی تقریبا قابل عمل ہو گا۔
لینکس کو انسٹال کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہو گا۔ نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے بہتر ہے کہ ڈاؤنلوڈ ایکسلیریٹر کا استعمال کریں، کیونکہ لائیٹ جانے یا کسی اور خرابی کی صورت میں آپ کا ڈاؤنلوڈ ضایع نہیں ہو گا۔
ویڈیوز دیکھیں اور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ بہتر ہے کہ فل سکرین موڈ میں دیکھیں۔
پہلا حصہ
دوسرا حصہ
تیسرا اور آخری حصہ
ماخذ: میری اردو بلاگ