لینکس کو الگ پارٹیش میں کیسے انسٹال کروں

السلام علیکم
میں اپنے سسٹم میں اوبنٹو انسٹال کرنا چاہتا ہوں
سسٹم میں ایک پارٹیشن میں بے بیس جی بی کی اس کے لیے پہلے ہی بنا دی تھی
اب میں اس میں اوبنٹو انسٹال کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ونڈوز سیون بھی
مہربانی فرما کر اس بارے رہنمائی فرمائیں
شکریہ
 
آپ ایک ہی پارٹیشن میں ونڈوز اور لینکس ایک ساتھ انسٹال نہیں کر سکتے کیونکہ دونوں کے فائل سسٹم الگ ہوتے ہیں
ایک پارٹیشن کم سے کم 15 جی بی کا بنائیں۔لینکس ای ایکس ٹی 3 اور ای ایکس ٹی4 فائل سسٹم استعمال کرتا ہے لیکن یہ چیز انسٹالیشن کے دوران بھی سیٹ کی جاسکتی ہے۔
اوبنٹو کا امیج ڈاؤن لوڈ کریں۔اسے یا ڈی وی ڈی پر برن کریں یا پھر یو ایس بی پر منتقل کر دیں۔
ایک ہی کمپیوٹر پر ونڈوز اور لینکس دونوں استعمال کرنے کو" ڈیول بوٹ" کہتے ہیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ پوسٹ کے آخر میں دی گئی گائیڈ
کے سٹیپ اے-7 میں آپ نے "سمتھنگ ایلس" ہی منتخب کیا ہے۔اگلے سٹیپ پر "انسٹال اوبنٹو الونگ سائیڈ ونڈوز سیون" کا انتخاب کریں۔اگلے سٹیپ میں اپنے مطلوبہ پارٹیشن کا انتخاب کریں جو کہ شروع میں بنایا تھا
لینکس سواپ فائل کے لیے ایک الگ سے پارٹیشن ہونا اچھا ہوتا ہے۔اپنی ریم سے دوگنا بڑا ایک سواپ پارٹیشن بھی بنا لیں تو اچھا ہو گا۔ویسے سواپ پارٹیشن کی عدم موجودگی میں لینکس سواپ فائل کا استعمال کرتا ہے

http://www.techspot.com/community/t...ners-guide-to-installing-ubuntu-11-10.172128/
 
اس بات کی سمجھ نہیں لگی تھوڑا سمجھا دیں شکریہ
 
سواپ فائل ایک ایسی فائل کو کہتے ہیں جس میں کوئی آپریٹنگ سسٹم جیسے کہ ونڈوز وہ معلومات اور فائلز لکھتا ہے جن کی فوری ضرورت ہوتی ہے
عموماَ اس مقصد کے لیے ریم استعمال کی جاتی ہے لیکن جب ریم کم پڑ جائے تو تب ہی سسٹم سواپ فائل کا استعمال کرتا ہے۔
لینکس اس مقصد کے لیے ایک پورا پارٹیشن ہی الگ سے استعمال کرنا تجویز کرتا ہے جس کا فائل سسٹم بھی "سواپ" کہلاتا ہے اور آپ اس پر اور کوئی ڈیٹا محفوظ نہیں کر سکتے۔اگر سواپ پارٹیشن موجود نہ ہو تو ایسی صورت میں لینکس ایک سواپ فائل کا استعمال کرے گا۔مزید معلومات کے لیے یہ مضمون پڑھ لیں۔پہلے چار پیراگراف پڑھ لینا ہی کافی ہو گا

http://www.linux.com/news/software/applications/8208-all-about-linux-swap-space
 
اور سواپ پارٹیشن بنانا بہت آسان ہے۔فرض کریں کہ آپ کی ریم 4 جی بی ہے۔آپ 4 جی بی کا ہی سواپ پارٹیشن بنانا چاہتے ہیں توجیسے آپ نے 20 جی بی کا پارٹیشن بنایا ہے ویسے ہی ایک 4 جی بی کا پارٹیشن بنا لیں۔اگر آپ 7tools partition manager جیسے کسی ٹول کا استعمال کر رہے ہیں تو وہاں سواپ پارٹیشن بنانے کا آپشن ہوتا ہے۔
اگر نہیں تو کوئی بات نہیں۔فیٹ 32 ہی بنا لیں۔اسے بعد میں انسٹالیشن کے دوران سواپ بنا لیا جائے گا۔
کرنا آپ کو صرف اتنا ہوگا کہ پہلی پوسٹ میں دی گئی گائیڈ کے سٹیپ C-7میں اپنے نئے بنائے ہوئے 4 جی بی والے پارٹیشن کو سلیکٹ کرکے "چینج" کے بٹن پر کلک کریں۔اب یہاں اس کا فائل سسٹم "فارمیٹ ایز" کے ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے سواپ منتخب کر لیں۔
 
افلاطون

محفلین
Ubuntu کو تو ونڈوز کے اندر بھی انسٹال کر سکتے ہیں .
یہاں سے انسٹالر ڈاؤنلوڈ کر لیں اور Ubuntu کو ونڈوز کے اندر ہی انسٹال کر لیں۔
 
یہ بھی اچھا طریقہ ہے پر ذاتی طور پر میں "نارمل" طریقے سے ہی لینکس انسٹال کرنا پسند کرتا ہوں۔:)
 
میں رات کو انسٹال کر رہا تھا لیکن
جہاں پارٹیشن سلیکٹ کرنا ہوتی ہے وہاں
پارٹیشن جو 20 جی بی الگ بنائی ہے وہ سلیکٹ کی
لیکن جب کانٹی نیو کیا تو وہ کہتا تھا کہ فارمیٹ سلیکٹ کریں اب وہ کیسے کرنا ہے؟؟؟
 
یہ پارٹیشن مینجر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں۔
پروگرام چلانے کے بعد اپنے مطلوبہ پارٹیشن کو منتخب کریں۔رائٹ کلک کرکے "فارمیٹ پارٹیشن" پر کلک کریں۔
یہاں "فائل سسٹم" کے ڈراپ ڈاؤن میں سے ext3یا ext4 منتخب کر کے "اوکے" پر کلک کر دیں

http://download.cnet.com/Easeus-Par...00-2248_4-10863346.html?refresh=1360426676269
 
پردیسی

محفلین
Ubuntu کو تو ونڈوز کے اندر بھی انسٹال کر سکتے ہیں .
یہاں سے انسٹالر ڈاؤنلوڈ کر لیں اور Ubuntu کو ونڈوز کے اندر ہی انسٹال کر لیں۔
برادر افلاطون آپ کے دئے گئے لنک سے انسٹالر تو میں نے ڈاؤنلوڈ کر لیا ہے ۔۔۔اب مجھے تفصیلاً سمجھائیے گا کہ اوبنٹو کو کیسے اپنے سسٹم پر چڑھاؤں (سسٹم ونڈو سیون ہے) ۔۔ یارا اس معاملے میں، میں کوڑھ مغز ہوں۔۔۔ ذرا آسانی اور تفصیل سے سمجھائیے گا ۔۔ تاکہ دوسروں کا بھی بھلا ہو۔۔۔
اگر آپ ایسا نہ کر سکیں تو مجھے یہ ضرور بتائیے گا کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ تاکہ میں اپنا بوریا بستر اٹھا کر آپ سے ہی انسٹال کروا سکوں:-P
 
افلاطون

محفلین
کرنا آپ کو بس یہ ہے کہ جو فائل ڈاؤنلوڈ کی ہے اسے اوپن کریں اور اپنا یوزرنیم اور پاسورڈ سیٹ کر کے نیکسٹ کر دیں۔ یوبنٹو خود ہی ڈاؤنلوڈ ہو کے انسٹال بھی ہو جائے گا۔ بس پھر کمپیوٹر ری سٹارٹ کریں اور بوٹ کے وقت انتخاب کر لیں کہ ونڈوز سیون چلانی ہے یا اوبنٹو۔اس میں مزے کی بات یہ ہے کہ اگر اوبنٹو من کو نہ بھائے تو ونڈوز میں بوٹ ہو کے کنٹرول پینل میں جا کے اوبنٹو کو ان انسٹال بھی کر سکتے ہیں اور یہ یوں غائب ہو جائے گا جیسے کبھی تھا ہی نہیں(y)
باقی گھر کا پتہ تو میں نے اپنی لوکیشن پہ دیا ہوا ہے اور بوریا بسترا بھی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہے:):)
 
اتنے آسان اور خوبصورت طریقے سے بتانے پر آپ کو میری طرف سے آپ کی مرضی پارٹی۔۔
اگر آپ لاہور رہتے ہیں تو بتا دیجئے
اگر نہیں ۔۔ تو جب بھی آپ لاہور آئیں اس خاکسار کے ڈیرے کی طرف رخ کیجئے گا۔۔۔آپ کو وہاں دو چیزیں ملیں گی۔۔ایک دعائیں دوسرا کھابا۔:)
خوش رہیں
 
لیکن اس سافٹ وئیر سے انسٹال کیا ہے لیکن جب ری سٹارٹ ہوتا ہے تو کہاں
فائلز کاپی ہوتی ہیں وہاں آ کے رک جاتا ہے
 
یہ ایرر آ رہا ہے

No Root File System is defined

Please Correct this from the Partitioning Menu

بھائی جی۔ دی گئی گائیڈ کے سٹیپ C-7میں اپنے بنائے ہوئے 20 جی بی والے پارٹیشن کو سلیکٹ کرکے "چینج" پر کلک کریں۔یہاں "ماؤنٹ ڈیوائس ایز" میں سے "/" کا انتخاب کریں۔جبکہ "سواپ پارٹیشن" کے لیے پارٹیشن کو منتخب کرکے "چینج" پر کلک کریں۔یہاں "یوز ایز" میں

سے "لینکس سواپ" کا انتخاب کریں۔

پس نوشت:کامن سینس کا استعمال ضروری ہے۔میرے دیے گئے آپشنز میں اگر ایک لفظ ادھر یا ادھر ہو گیا ہو تو اس سے ملتا جلتا آپشن استعمال کیجیے گا۔

اور اگر آپ اپنے بنائے ہوئے دونوں "نئے" پارٹیشن ونڈوز سے ڈیلیٹ کر دیں تو دی گئی گائیڈ کو پہلے سٹیپ سے آخری تک "فالو" کر سکتے ہیں۔
 
asakpke

محفلین
السلام علیکم
میں اپنے سسٹم میں اوبنٹو انسٹال کرنا چاہتا ہوں
سسٹم میں ایک پارٹیشن میں بے بیس جی بی کی اس کے لیے پہلے ہی بنا دی تھی
اب میں اس میں اوبنٹو انسٹال کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ونڈوز سیون بھی
مہربانی فرما کر اس بارے رہنمائی فرمائیں
شکریہ

اس ربط کو بھی چیک کر لیں
زورن/اوبنٹو/منٹ/ڈیبین/لینکس او ایس کی مینیولی پارٹیشن کے ساتھ انسٹالیشن
http://asakpke-urdu.blogspot.com/2012/09/install-zorinubuntumintdebianlinux-os.html
 
پردیسی

محفلین
لینکس میں اگر ان پیج چل جائے تو پھر کیا بات ہے ۔۔ برادر ان پیج چلانے کا کوئی جگاڑ ہے آپ کے پاس
 
Top