لینکس کے ترجمے کے کام کی کوآرڈینیشن

الف عین

لائبریرین
مجھے تو ہند و پاک دونوں نے ہی مایوس کیا۔ جب اردو ورژن کے لئے ہنگامہ کرتا رہا تھا، ذاتی ای میل کرتا تھا تو کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ انڈ لینکس کے کچھ لوگوں نے ایک الگ میلنگ لسٹ بنائ لیکن اس میں بھی کسی پاکستانی نے شمولیت اختیار نہیں کی۔ آخر اسے فریڈرک نورونہا کی جنوبی ایشیا کے یاہو گروپ میں ملا دیا گیا لیکن فواد باجوا کے علاوہ وہاں بھی کسی پاکستانی کا گزر نہیں۔ اور یہاں بھی محض پاکستانی ہی ہیں میرے علاوہ۔ کیا یہ ثبوت نہیں کہ پاکستانی کسی اور ملک سے ملنا نہیں چاہتے اردو کی ترویج میں؟ اور انڈلینکس والے تو ہماری دسیوں زبانوں میں زیادہ مصروف ہیں، میرے علاوہ اردو والا وہاں کوئ نہیں۔ اور میں۔۔ من آنم کہ من دانم۔ یہاں بھی آن لائن ہونے کی وجہ سے چار پانچ سٹرنگ ہی کر سکا ہوں۔ وقاص کو کہ دینا چاہئے کہ میرا نام بھی ہٹا ہی دیں۔ میں دوسرے پروجیکٹس میں مصروف ہوں۔
 

نعمان

محفلین
پتہ نہیں شاکر بھائی۔ جسے دیکھو وہ اپنی ڈیڑھ انچ کی الگ مسجد بنالیتا ہے۔ مگر حمیدالدین صاحب ایسے معلوم نہیں ہوتے انہوں نے گوگل گروپ پر ایک میلنگ لسٹ بھی بنادی ہے اور ابھی ابھی اس میلنگ لسٹ پر ایک ایکشن پلان بھی ارسال کیا ہے۔ دیکھیں ٹیم کے اٹھارہ ممبر کیا جوابات ارسال کرتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
نعمان: آپ نے mwalam سے رابطہ کیا؟ محفل پر تو وہ نہیں آ رہے۔ ای‌میل ہی کرنی پڑے گی۔

باقی اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کام اردوویب پر ہو یا کہیں اور۔ اینٹرانس کا فائدہ یہ تھا کہ کام آن‌لائن بھی ہو سکتا ہے اور آف‌لائن بھی۔ بہرحال اگر میری کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو بتائیں۔
 

نعمان

محفلین
زکریا بھائی مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمارے لنکس لوکلائزیشن کامیاب نہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم کمیونٹی سے رابطے کے بجائے افراد سے رابطہ کرتے ہیں۔ ہوسکتا ہے عالم صاحب کہیں مصروف ہوں کیونکہ ان کے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ محفل پر اپنی عدم دستیابی کی اطلاع دے سکیں۔ اس لئیے انہیں ای میل کرنا فضول ہے۔ پھر بھی آپ کے مشورے پر ای میل بھیجے دیتا ہوں لیکن میں مشورہ دونگا کہ جنوم کے ڈیولپرز سے رابطہ کرکے اردو ٹرانسلیشن کے کوآرڈینیٹر کے طور پر شاکر صاحب، آپ خود یا اردو ویب کو رجسٹر کرائیں۔ اس سلسلے میں فورا جنوم سے رابطہ کرکے اردو ویب کو بطور کوآرڈینیٹر رجسٹر کروا کر آپ کافی مدد کرسکتے ہیں۔ اردو ویب غالبا واحد ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں باقاعدہ کھلے ماحول میں کچھ کام ہوسکتا ہے۔ اردو ویب روزیٹا پر ابنٹو لنکس کی ٹرانسلیشن میں حیرت انگیز مدد کرسکتا ہے۔ کیونکہ یہاں جس طرح ہم ایکدوسرے سے مشاورت کرتے ہیں ایسا اور کسی پاکستانی یا اردو فورم پر نہیں ہوتا۔ جو آزادی ہمیں یہاں حاصل ہے وہ دوسری جگہوں پر افراد کے غاصبانہ تعصب کی نظر ہوجاتی ہے۔ خصوصا اردو ویب کو اگے بڑھ کر اوپن سورس اور آزاد سوفٹویر کی لوکلائزیشن کے پروجیکٹس کو لیڈ کرنا چاہئیے۔

ہمارے پاکستانی بھائی آگے بڑھ بڑھ کر پروجیکٹ تو شروع کردیتے ہیں مگر اس کو صحیح طرح کوآرڈینیٹ کرنے میں ناکامی کے بعد دوسرے لوگوں کو اپنی عدم دستیابی سے آگاہ نہیں کرتے۔ میرے خیال میں، خصوصا لوکلائزیشن کے شعبے میں کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئیے اور ایک کوآرڈینیٹر ناکام ہو تو فورا دوسرا نامزد کریں۔ اس میں کوئی مروت ملحوظ خاطر نہ رکھی جائے۔ کمیونٹی کو خود احتسابی کی عادت ڈالنی چاہئیے ورنہ پروگریس کیسے ہوگی؟

میں یقینا کچھ جذباتی سا ہورہا ہوں، مگر یقین جانیں مجھے لوگوں کے رویوں پر بہت حیرت اور دکھ ہوا ہے۔ اسلئیے میں چاہتا ہوں کہ اوپن سورس سوفٹویر کو پاکستان میں افراد کی غلامی سے آزاد کرایا جائے اور اسے ایسا ہی کھلا اور آزاد ماحول فراہم کیا جائے جیسا سب جگہ میسر ہے۔ آپ اس سلسلے میں یقینا مدد کرسکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
نعمان: وقاص عالم کو آپ ای‌میل ضرور کریں۔

باقی ضروری نہیں کہ وقاص کا انتظار کیا جائے۔ کام مل کر چلتے رہنا چاہیئے۔

جنوم اردو کا کوآرڈینیٹر بدلنے کا فی‌الحال میں مشورہ نہیں دوں گا۔ اس کے پیچھے کافی لمبی ہسٹری ہے کہ اردو کے نئے کوآرڈینیٹر بنتے ہیں مگر پھر غائب ہو جاتے ہیں اور کام کچھ نہیں ہوتا۔ جنوم والوں نے اس کا کافی گلہ کیا تھا جب وقاص نے کوآرڈینیٹر بننے کے لئے انہیں ای‌میل کی تھی۔ بہتر یہ ہے کہ ہم کام پر توجہ دیں۔

کام اردوویب پر اینٹرانس پر ہو یا لانچ‌پیڈ پر اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ اگرچہ ابھی بھی لوگ ہیں جن کے کمپیوٹر پر اردو سپورٹ نہیں جنہیں اینٹرانس پر اردو ویب‌پیڈ سے فائدہ ہو گا۔ اب معلوم نہیں ترجمہ ٹیم میں ایسے کتنے ہیں۔

کیا روزیٹا پر ہم پو فائل امپورٹ اور ایکسپورٹ کر سکتے ہیں؟
 

نعمان

محفلین
روزیٹا پر پو فائلیں امپورٹ ایکسپورٹ کرنا ایک مشکل کام ہے۔ اس سلسلے میں مزید لوگوں سے رابطہ کررہا ہوں تاکہ کوئی ایسا طریقہ طے ہوسکے کہ جس سے ہم کم از کم دن میں ایک مرتبہ روزیٹا سے پو فائلیں ڈاؤنلوڈ یا اپلوڈ کرسکیں۔
 

نعمان

محفلین
مینولی اگر آپ چاہیں تو پو فائلیں اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ لیکن ایسا کوئی لائیو طریقہ نہیں کہ یہ کام خودکار ہوسکے۔
 

زیک

مسافر
اپلوڈ تو manually ہی ہو گا مگر ڈاؤنلوڈ مینولی ہی سہی مگر ایسے ہو جائے کہ اکٹھے ساری فائلیں ڈاؤنلوڈ ہو جائیں نہ کہ ایک ایک کر کے کرنی پڑیں تو مسئلہ کچھ آسان ہو سکتا ہے۔ یا پھر بغیر لاگ‌ان کئے ڈائریکٹ ربط ہو ہر فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا تو بھی ٹھیک ہے۔ ابھی تو آپ کو لاگ‌ان کرنا پڑتا ہے پھر ایک ایک فائل کے صفحے پر جا کر اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کے صفحے پر جاتے ہیں اور پھر بھی فائل ای‌میل سے بھیجی جاتی ہے۔
 

دوست

محفلین
میں جہاں‌تک سمجھ سکا ہوں اوبنٹو کی بھی کوئی اردو ترجمہ ٹیم ہے۔ جبکہ ہمارا مقصد تھا کہ ڈیسکٹاپ ماحول کو مقامیا لیا جائے جسے تمام تقسیمیں اپنا لیں گی پھر۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ اوبنٹو کے لیے کام کیا جائے یا جینوم وغیرہ کے لیے۔ اور مزید اگر ہم اردو ویب پر کام کرتے ہیں تو کام کی یکسانیت کا شکار نہ ہوجائیں جیسا کہ نعمان بتا رہے ہیں اور لوگ بھی ہیں جو ای میل لسٹیں وغیرہ بنا کر کام شروع کررہے ہیں۔
اس سلسلے میں کچھ وضاحت کریں۔
وقاص عالم کو ای میل ضرور کریں تاکہ مسئلہ کلئیر ہو۔ انشاءاللہ کچھ بہتری ضرور آئے گی۔
نعمان کے دئیے ہوئے ربط دے میں مندرج ہوجاتا ہوں لیکن میں اردو ویب کے ساتھ مل کر کام کرنا پسند کروں گا چونکہ یہاں جو سہولت اور ماحول میسر ہے کہیں اور نہیں اور کسی کی پابندی بھی نہیں ہم پر۔
وسلام‌
 

نعمان

محفلین
شاکر اس کا حل یہ ہے کہ اردو ویب پر جنوم کی ٹرانسلیشن میں ترجیحا صرف وہ پیکج فی الوقت ترجمہ کئیے جائیں جو ابنٹو میں بھی شامل ہیں۔ تاکہ ابنٹو کی ٹرانسلیشن ٹیم اردو ویب کی ٹیم کے کام سے فوری مستفید ہوسکے۔ انٹرانس اور ابنٹو اردو ٹرانسلیٹرز آپس میں کام بانٹ لیں۔ تو ڈپلیکیٹ ترجموں سے بچا جاسکے گا۔
 

زیک

مسافر
نعمان آپ چیک کر کے بتائیں گے کہ وہ پیکج کون کون سے ہیں اور ان میں سے کس کا ترجمہ لانچ‌پیڈ پر ہو چکا ہے؟
 

mwalam

محفلین
میں آپ لوگوں سے معزرات خواں ہوں۔ اصل میں میں بیمار ہو گیا تھا - پھر میری خالہ آگئی تھیں پاکستان سے۔ اس وجہ سے میں رابطہ نہ کر سکا۔ اب میں انشاء اللہ active رہوں گا ۔
 

نعمان

محفلین
زکریا یہ بتانا کافی مشکل ہے کیونکہ جنوم کا ہر پیکج جو ڈیبیان میں شامل ہے وہ ابنٹو میں شامل ہوسکتا ہے۔ لیکن ڈیفالٹ انسٹالیشن میں بھی بہت سارے ایسے پیکیج ہیں جو جنوم کا حصہ نہیں۔ اس کے لئیے ایک فہرست بنانا پڑے گی۔ طریقہ کار یہ ہوگا کہ روزیٹا سے پیکجز کی فہرست حاصل کی جائے گی پھر اسے جنوم کی فہرست سے ملایا جائے گا اور جو جو پیکج کامن ہونگے وہ الگ کردئیے جائیں گے۔ اس کام میں کچھ وقت لگے گا۔ کل تک مزید تفصیلات کے ساتھ رپورٹ کرونگا۔
 

نعمان

محفلین
روزیٹا پر ان اپلیکیشنز کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ان میں سے کتنی ابنٹو میں شامل ہیں۔ ابنٹو اردو ٹرانسلیٹرز کے پاس کل 1168 ٹیمپلیٹ ہیں۔ جن میں سے چودہ فیصد کام ہوچکا ہے۔

کیا آپ مجھے انٹرنس پر موجود جنوم کی فائلوں کی فہرست ارسال کرسکتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
ویسے تو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں مگر نیچے فہرست دے رہا ہوں۔

یہ کل 78 پو فائلیں ہیں جن میں 36009 سٹرنگ ہیں جن میں سے 1.2 فیصد ہو چکے ہیں۔

[align=left:24fb8cb705][eng:24fb8cb705]desktop[/eng:24fb8cb705][/align:24fb8cb705]
کوڈ:
bug-buddy.po
dasher.po
deskbar-applet.po
eel.po
ekiga.po
eog.po
epiphany.po
evince.po
evolution-data-server.po
evolution-exchange.po
evolution-webcal.po
evolution.po
fast-user-switch-applet.po
file-roller.po
gcalctool.po
gconf-editor.po
gdm2.po
gedit.po
gnome-applets-locations.po
gnome-applets.po
gnome-backgrounds.po
gnome-control-center.po
gnome-desktop.po
gnome-doc-utils.po
gnome-games.po
gnome-icon-theme.po
gnome-keyring-manager.po
gnome-keyring.po
gnome-mag.po
gnome-media.po
gnome-menus.po
gnome-netstatus.po
gnome-nettool.po
gnome-panel.po
gnome-screensaver.po
gnome-session.po
gnome-system-monitor.po
gnome-system-tools.po
gnome-terminal.po
gnome-themes.po
gnome-utils.po
gnome-volume-manager.po
gnopernicus.po
gok.po
gtkhtml.po
gtksourceview.po
gucharmap.po
libgnomeprint.po
libgnomeprintui.po
libgtop.po
libwnck.po
metacity.po
nautilus-cd-burner.po
nautilus.po
pessulus.po
sabayon.po
sound-juicer.po
totem.po
vino.po
vte.po
yelp.po
zenity.po

[align=left:24fb8cb705][eng:24fb8cb705]developer-libs[/eng:24fb8cb705][/align:24fb8cb705]
کوڈ:
atk.po
gail.po
gconf.po
glib.po
gnome-vfs.po
gtk+-properties.po
gtk+.po
libbonobo.po
libbonoboui.po
libgnome.po
libgnomecanvas.po
libgnomeui.po

[align=left:24fb8cb705][eng:24fb8cb705]proposed[/eng:24fb8cb705][/align:24fb8cb705]
کوڈ:
alacarte.po
gnome-power-manager.po
orca.po
tomboy.po

کیا آپ ان کا comparison کر سکتے ہیں کہ کونسی فائلیں دونوں جگہ ہیں اور کن کا ترجمہ کہاں ہو چکا ہے؟
 

نعمان

محفلین
کمپریسن تو میں نے یہاں اپلوڈ کردیا ہے۔ ابنٹو پر اتنا کام نہیں ہوا دراصل وہاں اوپن آفس کے کچھ پیکجز کافی حد تک مکمل ہیں۔ یوں سمجھیں کہ ابنٹو پر قریبا کچھ کام ہوا ہی نہیں ہے۔ اب آپ کیا لائحہ عمل تجویز کرتے ہیں؟‌
 

زیک

مسافر
نعمان: لانچ‌پیڈ‌ پر کتنے لوگ ترجمے پر کام کر رہے ہیں (میری طرح کے باتیں بنانے والوں کو شامل نہ کریں)؟ کیا وہ لوگ اردوویب پر اینٹرانس پر کام کرنا پسند کریں گے؟ یا روزیٹا بہتر رہے گا؟ یہ آپ لوگوں کے کرنے کا فیصلہ ہے۔

کام کے بارے میں دو باتیں اہم ہیں۔ ایک تو یہ کہ ہر رکن ٹارگٹ بنائے کہ روز (یا ہفتے میں) کچھ مخصوص تعداد کا ضرور ترجمہ کرے گا۔ اس طرح چاہے آہستہ سہی ترجمہ آگے بڑھتا رہے گا۔

دوسرا یہ کام کافی بڑا ہے اور ہمارے ہاں turnover بھی کافی زیادہ ہے اس لئے publicity اور لوگوں کو کام کرنے کے لئے قائل کرنا بھی ساتھ ساتھ بہت ضروری ہے۔
 
Top