لینکس کے لئے اپنی مرضی کا کلیدی تختہ کس طرح بنایا جائے؟

dehelvi

محفلین
لینکس کے ماہرین سے ایک سوال
مجھے لینکس کے لئے اپنی مرضی کا کلیدی تختہ ڈیفائن کرنا ہے، جس طرح کہ ونڈوز کے لئے کی بورڈ لے آؤٹ کریئیٹر سے اپنی مرضی کا کی بورڈ بنایا جاسکتا ہے اور انسٹال کرکے استعمال کیا جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح لینکس میں مجھے اپنی مرضی کا کی بورڈ بناکر استعمال کرنا ہے۔
کیا لینکس کے لئے اس طرح کا کی بورڈ لے آؤٹ کریئیٹر ہے؟ اگر نہیں تو کی بورڈ بنانے کا کیا طریقہ ہوگا۔
وضاحت سے رہنمائی فرمائیں۔
 
محمد سعد

محفلین
اس موضوع پر اردو وکیپیڈیا (کئی لوگ جس کے محض نام سے بھی تھر تھر کانپتے ہیں ;) ) پر ایک مضمون موجود ہے۔
معاونت: کلیدی تختہ میں ترمیم

اس کے علاوہ اردوکوڈر لینکس فورم پر بھی اس موضوع پر کسی زمانے میں گفتگو ہوئی تھی۔
http://www.urducoder.com/forum/viewtopic.php?f=2&t=132
اس ربط پر فی الحال فائرفاکس اور گوگل کروم ایرر دیں گے کیونکہ گزشتہ دنوں محمد علی مکی نے غلطی سے ایک ایسی فائل اپلوڈ کر دی تھی جس میں کوئی نقصان دہ جاواسکرپٹ تھا۔ فائل تو ہٹا دی گئی ہے لیکن گوگل کی تسلی ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
 
dehelvi

محفلین
شکریہ محمد سعد! آپ نے کافی مفید لنکس فراہم کئے، میں کوشش کرتا ہوں، اگر کوئی پریشانی ہوئی تو پھر عرض کروں گا۔
نیز مکی بھائی سے بھی درخواست ہے کہ اگر ان کے علم میں اس سے بہتر کوئی اور طریقہ ہو تو ضرور رہنمائی فرمائیں۔
 
ابو ثمامہ

محفلین
اس موضوع پر اردو وکیپیڈیا (کئی لوگ جس کے محض نام سے بھی تھر تھر کانپتے ہیں ;) ) پر ایک مضمون موجود ہے۔
معاونت: کلیدی تختہ میں ترمیم

اس کے علاوہ اردوکوڈر لینکس فورم پر بھی اس موضوع پر کسی زمانے میں گفتگو ہوئی تھی۔
http://www.urducoder.com/forum/viewtopic.php?f=2&t=132
اس ربط پر فی الحال فائرفاکس اور گوگل کروم ایرر دیں گے کیونکہ گزشتہ دنوں محمد علی مکی نے غلطی سے ایک ایسی فائل اپلوڈ کر دی تھی جس میں کوئی نقصان دہ جاواسکرپٹ تھا۔ فائل تو ہٹا دی گئی ہے لیکن گوگل کی تسلی ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
جزاک اللہ خیرا۔۔۔دہلوی صاحب کا بیان کردہ مسئلہ مجھے بھی در پیش ہے۔۔۔آپ کی راہنمائی نے بڑی حد تک تشفی کر دی۔۔۔
عربی کلیدی تختہ کی ٹیکسٹ فائل کو کھول کر اس میں من پسند تبدیلی نئی فائل بنانے سے آسان لگی، لیکن مشکل یہ آن پڑی کہ اس میں کوڈنگ متذکرہ طریقے سے ہٹ کر یوں ہے:
key <AD01> { [ Arabic_dad, Arabic_fatha
اس میں تبدیلی کیسے ہوگی؟؟؟؟؟؟
 
وہی طریقہ۔ موجود قدر کو ہٹا کر 0x100 اور آخری چار حروف میں یونیکوڈ والی قدر مثلاً 0636۔ یعنی کل ملا کر 0x1000636 (یہ ض ہی کی یونیکوڈ قدر ہے۔ آپ اپنی مرضی کی قدر لگائیں گے)۔ جو الفاظ آپ یہاں دیکھ رہے ہیں، یہ انہی یونیکوڈ قدروں کے آسان شارٹ کٹ ہیں۔
 
Top