لینکس کے لیے کی بورڈ لے آؤٹ کرئیٹر

محمد سعد

محفلین
لینکس پر اگرچہ کی بورڈ لے آؤٹس ہوتے تو سادہ ٹیکسٹ فائل کی صورت میں ہی ہیں جنہیں ایڈیٹ کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا۔ لیکن پھر بھی نئے صارفین کو اس سلسلے میں پریشانی ہوتی ہے۔ لے آؤٹ تیار کرنے کے بعد اسے انسٹال کرنا بھی ذرا دردِ سر کا سبب بنتا ہے۔
اس کام کے لیے ایک پروگرام تیار کیا تھا جسے پاک لینکس کے ساتھ کلید ساز کے نام سے جاری کیا۔ پہلا نسخہ صرف کی بورڈ لے آؤٹ تیار کر کے صارف کو ایک ٹیکسٹ فائل تھما دیتا تھا۔ اب کچھ وقت ملنے پر اسے مزید بہتر بنا رہا ہوں تاکہ انسٹالیشن کا کام بھی یہ خود ہی سنبھال لے۔ ہے تو لگ بھگ مکمل ہی۔ بس دو کام باقی ہیں۔ ایک تو یہ تسلی کرنا کہ اس کا استعمال محفوظ ہے۔ دوسرا اس کے کوڈ کی صفائی ستھرائی کرنا اور ترتیب کو بہتر بنانا تاکہ کوئی اور پروگرامر اس پر کام کرنا چاہے تو کوڈ کو دیکھ کر گالیاں نہ دے۔ :) اس دوران جنہیں دلچسپی ہو، وہ تجربات کے لیے اس کی کاپی حاصل کر سکتے ہیں لیکن میرا مشورہ یہی ہوگا کہ استعمال کے دوران احتیاط کو مد نظر رکھا جائے۔ مثلاً پہلا تجربہ اپنی روز مرہ استعمال کی انسٹالیشن کے بجائے کسی ورچول مشین وغیرہ میں کیا جائے۔
پروگرام کی تصاویر منسلک کر رہا ہوں۔
یہ پائتھون پروگرامنگ لینگویج میں لکھا گیا ہے اور پہلے کی طرح ہی گنو جنرل پبلک لائسنس کے تحت دستیاب ہوگا۔

https://github.com/saad440/klidsaz


 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
میرا خیال تھا کہ گٹ ہب کا اچھی طرح استعمال کرنے کے لیے اس کی کمانڈوں کے کوئی طویل و عریض ٹیوٹوریل پڑھنے پڑیں گے۔ اس کا تو ویب انٹرفیس بھی بہت اعلیٰ ہے۔ :)
وقت ملتے ہی فائلوں کو مناسب کانٹ چھانٹ کے ساتھ اپلوڈ کرتا ہوں۔
 

محمد سعد

محفلین
یہ لنک اب میں ابتدائی مراسلے میں شامل نہیں کر پا رہا۔ تدوین کا اختیار ختم ہو گیا ہے۔ کوئی ایڈمن شیڈمن یہ کام کر دے تو بڑی مہربانی ہوگی۔
 
Top