لینکس کا جدید ورژن جیسی جو چیز ہوتی ہے وہ لینکس کے کرنل کا ورژن ہے اور نئے لینکسین کے لئے اس کا ورژن نمبر بے مصرف ہے۔ اب رہا سوال کہ کرنل ورژن نہیں تو پھر کیا؟ پھر یہ کہ اس کے بعد آتا ہے لینکس کے متعدد فلیورز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا۔ مثلاً اوبنٹو، فیڈورا، مینڈریوا اور اس طرح کے بے شمار نام۔ ہاں ان میں سے کسی کا انتخاب کرنے کے بعد اس کا تازہ ترین ورژن منتخب کرنا ہوگا۔ کئی محفلین اوبنٹو استعمال کرتے ہیں جس کا تازہ ترین ورژن 10.10 ہے اور میں ذاتی طور پر فیڈورا استعمال کرتا ہوں جس کا تازہ ترین ورژن 14 ہے۔