لینکس ہارڈ ڈسک کی قاتل؟؟

عارف انجم

محفلین
گذشتہ چند ماہ کے دوران میں‌ نے اپنے کمپیوٹر پر لنکس کی چند ڈسٹرو کو آزمایا جن میں‌ اوبنٹو کے دو ورژن (0.06والا اور فیسٹی)، کبنٹواور اردو سیلکس شامل ہیں۔
بدقسمی سے اس آزمائش میں‌ میری دو ہارڈ ڈسک ناکارہ ہوگئیں۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دونوں‌ مرتبہ لینکس کی ڈسٹروز تو کامیابی سے انسٹال ہوگئیں اور چلتی رہیں‌ لیکن جب میں‌نے ڈسک فارمیٹ کرکے دوبارہ ونڈوز انسٹال کی تو کچھ دنوں بعد ہارڈ ڈسک ناکارہ ہوگئی۔
میری پہلی مرحومہ ڈسک Maxtorکی تھی اور دوسری Nikimi کی۔ یہ دونوں کوئی بہت اچھی ہارڈ ڈسک تصور نہیں‌ کی جاتیں‌۔ میرا ایک خیال یہ بھی ہے کہ ان کا وقت آگیا تھا :confused: لیکن کیا یہ محض‌ اتفاق ہے کہ یہ تب ہی خراب ہوئیں‌ جب ان پر لنکس کی ڈسٹرو انسٹال کرکے اتاری گئی؟

ماہرین کی آراء درکار ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اتفاق ہو سکتا ہے۔ میں نے بہت ساری ہارڈ ڈسکوں، جو پرانی اور نئی، ہر طرح کی تھیں، اوبنتو کے مختلف ورژن آزمائے ہیں، کبھی کسی نے کوئی مسئلہ نہیں‌دیا
 
ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ شاید آپ کے طریقہ کار میں کچھ غلطی ہو جیسے کہ اکثر افراد یہ غلطی کیا کرتے ہیں کہ لینکس والی ہارڈ ڈسک کو ڈائریکٹ وینڈوز کی بنائی ہوئی سٹارٹ اپ فلاپی سے فارمیٹ کرتے ہیں یا پھر تھرڈ پارتی ڈسک مینیجر استعمال کرتے ہیں حالانکہ درست طریقہ اسے لینکس ڈسک کے ذریعے ایف اے ٹی 32 فارمیٹ میں ڈھالنا ہے اور بعد میں وینڈوز کے انسٹال کرنے کی سعی کرنا ہے ۔ یہ میرے تجربے کی بات ہے اور ایسا میرے ساتھ 1999 میں ایک بار ہوا تھا کہ ہارڈ ڈسک ناقابل استعمال ہو گئی تھی ایسے میں میں نے اسی لینکس کی سی ڈیز کی مدد سے انہیں ایف اے ٹی 32 میں فارمیٹ کر کے جب وینڈوز ڈالی تو پھر وہی وینڈوز 3 سال چلی اور پھر جب میں نے ہارڈ ڈسک تبدیل کی تو ہی مجھے دوبارہ وینڈوز ڈالنا پڑی تھی
 
میری پہلی مرحومہ ڈسک Maxtorکی تھی اور دوسری Nikimi کی۔ یہ دونوں کوئی بہت اچھی ہارڈ ڈسک تصور نہیں‌ کی جاتیں‌۔
جناب عارف انجم صاحب یہ آپ کو نقصان ہونا تھا جو ہوا اس میں کسی آپریٹنگ سسٹم کا قصور نہیں ہے اور Maxtor کی ہارڈ دسک میں نے 4 سال یوز کی ہے بلکہ ابھی بھی کر رہا ہوں بہت اچھی ہارڈ ڈسکیں ہیں اس کمپنی کی اور Nikimi کی اک 20 جی بی کو یوز کیا تھا اس کی سپیڈ مجھے اچھی لگی تھی اور سپیڈ کی وجہ سے مجھے پسند آئی تھی آپ اپنی پاور سپلائی کو چیک کریں کہ سپارنگ کا معاملہ تو نہیں ہے بعض دفعہ پاور کونیکٹر ڈھیلے ہو جاتے ہیں جو کہ سپارکنگ کا سبسب بن کر ہارڈ ڈسک کے میڈیا یا بورڈ کو فارغ کر دیتے ہیں
 
عارف انجم

محفلین
ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ شاید آپ کے طریقہ کار میں کچھ غلطی ہو جیسے کہ اکثر افراد یہ غلطی کیا کرتے ہیں کہ لینکس والی ہارڈ ڈسک کو ڈائریکٹ وینڈوز کی بنائی ہوئی سٹارٹ اپ فلاپی سے فارمیٹ کرتے ہیں یا پھر تھرڈ پارتی ڈسک مینیجر استعمال کرتے ہیں حالانکہ درست طریقہ اسے لینکس ڈسک کے ذریعے ایف اے ٹی 32 فارمیٹ میں ڈھالنا ہے اور بعد میں وینڈوز کے انسٹال کرنے کی سعی کرنا ہے ۔ یہ میرے تجربے کی بات ہے اور ایسا میرے ساتھ 1999 میں ایک بار ہوا تھا کہ ہارڈ ڈسک ناقابل استعمال ہو گئی تھی ایسے میں میں نے اسی لینکس کی سی ڈیز کی مدد سے انہیں ایف اے ٹی 32 میں فارمیٹ کر کے جب وینڈوز ڈالی تو پھر وہی وینڈوز 3 سال چلی اور پھر جب میں نے ہارڈ ڈسک تبدیل کی تو ہی مجھے دوبارہ وینڈوز ڈالنا پڑی تھی

یہ معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ فیصل۔ مجھ سے یقینا یہی غلطی ہوئی ہے کہ لاعلمی کی بنا پر فارمیٹ کا درست طریقہ استعمال نہیں‌ کیا ۔ لیکن میری دونوں‌ ہارڈ ڈسک ناکارہ ہونے کے بعد biosپر detect ہی نہیں‌ ہو رہیں‌۔ کیا آپ نے اسی ناقابل استعمال ہونے والی ہارڈ ڈسک کو لینکس سی ڈی کی مدد سے قابل استعمال بنایا تھا؟ کیا میری صورتحال میں کوئی حل ہے۔

اگر ہوسکے تو ہارڈ ڈسک کو لینکس کے بعد دوبارہ ونڈوز کے قابل استعمال بنانے کے طریقہ پر ذرا تفصیلی روشنی ڈال دیں۔ شکریہ
 
عارف انجم

محفلین
آپ اپنی پاور سپلائی کو چیک کریں کہ سپارنگ کا معاملہ تو نہیں ہے بعض دفعہ پاور کونیکٹر ڈھیلے ہو جاتے ہیں جو کہ سپارکنگ کا سبسب بن کر ہارڈ ڈسک کے میڈیا یا بورڈ کو فارغ کر دیتے ہیں

شکریہ عبید۔ پاور سپلائی کا غالبا مسئلہ نہیں‌تھا۔ ویسے بھی میں‌ نے کمپیوٹر تبدیل کرلیا ہے اور اسی وجہ سے اب موجودہ سسٹم Dell optiplex GX260 پر یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ اوبنٹو میں‌ اس کے بورڈ کے تمام ڈرائیورز (ویڈیو، آڈیو، لین ) موجود ہیں یا نہیں۔ لیکن 80 جی بی کی ہارڈ ڈسک کے ساتھ تجربات کرتے تذبذب کا شکار ہوں۔ معاملات بگڑنے سے کافی ڈیٹا ضائع ہوسکتا ہے۔
 
میں نے آخری بار لینکس 2000 میں استعمال اور انسٹال کیا تھا اور میں نے پاکستان سے تین سی ڈیز کا سیٹ منگوایا تھا اب درست طرح سے یاد نہیں رہا البتہ یہ اچھی طرح یاد ہے کہ مدر بورڈ کے بائیوس میں ہارڈ ڈسک ڈیٹیکٹ نہ بھی ہو رہی ہو تو لینکس کی سی ڈی سے بوٹ کرنے پر انسٹالیشن پراسیس میں وہ ڈیٹیکٹ کر لیا کرتی تھی اور پھر کہیں آپشن آیا کرتا تھا کہ اب آپ ہارڈ ڈسک کو کس فارمیٹ میں کرنا چاہتے ہیں اس اسٹیپ کے بعد سیٹ اپ کو آٹو ری اسٹارٹ ہونے دیا جاتا تھا پھر دوبارہ اسی پہلی سی ڈی سے بوٹ کرکے لینکس کی انسٹالیشن کینسل کی جاتی تھی ۔ اب کا کچھ پتہ نہیں
 
MyOwn

محفلین
یہ معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ فیصل۔ مجھ سے یقینا یہی غلطی ہوئی ہے کہ لاعلمی کی بنا پر فارمیٹ کا درست طریقہ استعمال نہیں‌ کیا ۔ لیکن میری دونوں‌ ہارڈ ڈسک ناکارہ ہونے کے بعد biosپر detect ہی نہیں‌ ہو رہیں‌۔ کیا آپ نے اسی ناقابل استعمال ہونے والی ہارڈ ڈسک کو لینکس سی ڈی کی مدد سے قابل استعمال بنایا تھا؟ کیا میری صورتحال میں کوئی حل ہے۔

اگر ہوسکے تو ہارڈ ڈسک کو لینکس کے بعد دوبارہ ونڈوز کے قابل استعمال بنانے کے طریقہ پر ذرا تفصیلی روشنی ڈال دیں۔ شکریہ

اگر ہارڈ ڈسک bios میں ڈیٹکٹ نہیں ہو رہی تو اس میں‌لینکس کا کوئی قصور نہیں ہے۔ ہارڈ ڈسک میں پرابلم ہے۔ جو کہ ہارڈ ڈسک کے بورڈ کا بھی ہو سکتا ہے۔۔
میں تقریبا روزانہ کی بیس پر لینکس استعمال کرتا ہوں اور کبھی بھی کوئی ایسا مسلہ نہیں آیا ہے۔

والسلام
 
الف عین

لائبریرین
میں‌تو اپنے اسی لیپ ٹاپ پر اب تک کم از تیس ڈسٹرو آزما چکا ہوں۔ 2002 سے یہ لیپ ٹاپ کام کر رہا ہے، اور سوچ لو کہ ہر دو تین ماہ مں اور کبھی بھی ایک ماہ میں ہی دو تین ڈسٹرو آزماتا رہتا ہوں۔ آج تک کچھ نہیں‌ہوا!!
 
Top