لین ٹاؤچر؛ ایک نیٹ ورک چیٹنگ اپلیکیشن

ع رفیع

محفلین
مجھے ایک میسج بار بار پریشان کررہا تھا۔ہر پانچ منٹ کے وقفے سے میسج آدھمکتا تھا۔ میسج کچھ یوں تھا:
attachment.php

دوستوں نے مشورہ دیا کہ میرےکمپیوٹر میں وائرس آگیا ہے، لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا۔ اس پر کچھ تحقیق کی تو سوچ کے انداز بدل گئے۔ آپ سے شیئر کرنے جارہا ہوں۔
میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی وائرس یا سپائی ویئر کی وجہ سے نہیں تھا، بلکہ نیٹ ورک گروپ میں سے کوئی فرد لین ٹاؤچر نامی سوفٹ ویئر استعمال کررہا تھا۔ اس سوفٹ ویئر کو انسٹال کرنے کے بعد اگر آپ کوئی میسج بھیجتے ہیں تو یہ میسج "میسنجر سروس" کے نام سے آپ کے نیٹ ورک کے تمام یوزرز کے پاس جائے گا۔ اور اس کی شکل وہی ہوگی جو
میں نے اوپر شیئر کی۔ یہ اپلیکیشن "نیٹ ورک چیٹ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اب وقت گزرنے کے ساتھ ہوسکتا ہے اس میں کچھ تبدیلیاں بھی آئی ہوں۔

دلچسپ بات جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں، اور جس کی وجہ سے میں بہت ہنسا، کہ جب مجھے تحقیق کے بعداس سوفٹ ویئر کا پتہ چلا تو میں نے ایک دھمکی بھرا پیغام سینڈ کیا۔ وہ دن،
آج کا دن، دوبارہ کوئی میسج نہیں آیا۔ ہے نا مزے کی بات!
اس سوفٹ ویئر کی آفیشل ویب سائٹ یہ ہے۔
http://www.vitalsoundlab.com/
ڈاؤن لوڈ کریں۔
Size: 2.34 MB
 

فرخ

محفلین
رفیع بھائی
جہاں تک میں جانتا ہوں کہ اب ونڈوز پر میسیجنگ سروس آف کر دی گئی ہے اور صرف متعلقہ سافٹ وئیر کی انسٹالیشن پر ہی آن کی جاسکتی ہے اور وہ بھی اسطرح کہ وصول کنندہ کے پاس بھی وہی سافٹ وئیر یا اسکا کلائینٹ ہو۔۔۔۔۔

اگر یہ سافٹ وئیر آپ کے پاس پہلے سے انسٹال نہیں تھا تو آپ کو یہ پیغام وصول کیسے ہوگیا؟

دراصل ایسے سافٹ وئیر سے میں کافی پہلے کا واقف ہوں اور ایسے بھی استعمال کئے ہیں جو انٹرنیٹ پر آئی پی کی رینج پر پیغامات نشر کرتے تھے، مگر اب نہیں کر سکتے؟

شائید آپ کے نیٹ ورک کے سرور پر ایسے پیغامات نشر کرنے کی سہولت ہوگی، ورنہ مائیکروسافٹ نے تو ان چیزوں کو روکنے کے لئے اقدامات کئے تھے۔
 
Top