لیول زیرو ڈائیگرام درکار ہے

ابن توقیر

محفلین
اس ڈائیگرام سے لیول زیرو ڈائیگرام درکار ہے۔اگر کوئی مدد کرسکیں تو عنایت ہوگی۔

38407254322_b755734414_k.jpg

چھوٹے بھائی کی اسائمنٹ ہےپر ابھی ٹاپک کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے وہ خود سے نہیں بناپارہا۔اس حوالے سے کافی دیر ہوئی گوگل چاچا کی مدد بھی اس کے کام نہیں آرہی۔اسے ٹینشن میں دیکھ کر میں نے آفرکردی کہ اگر کچھ مدد کرسکوں۔اس نے تکلفاً بھی "نہ" نہیں کی اور میں پھنس گیا۔اُس کی باتیں تو خیر میرے سر سے گزر گئیں پر یہ خیال آیا کہ یہاں مدد مل سکتی ہے۔
 

ہادیہ

محفلین
اوہو !! افسوس یہ تو بہت عرصے بعد دیکھا تھریڈ۔۔۔ لیول زیرو ،ون ,ٹو ۔ یہ ڈیٹا فلو ڈایا گرام کے مختلف لیولز ہیں ان سب میں زیادہ ڈیفرینس نہیں ہوتا۔ لیول زیرو سب سے آسان لیول ہے اس میں سسٹم کا اوور ویو ایک سنگل ہائی لیول پروسیس کے ذریعے دکھایا جاتا ہے۔ خیر اب تو آسائمنٹ گزر گئی۔ آپ کے بھائی کس یونیورسٹی میں پڑھتے ہیں ؟؟ اگر وی یو میں پڑھتے ہیں تو کافی اچھے اچھے فورمز ہیں جو سٹوڈنٹس کی ہیلپ کرتے ہیں اسی سلسلے میں۔ اور آپ کو آئندہ پریشانی بھی نہیں ہوگی۔
 

ابن توقیر

محفلین
جی بہنا اب تو کافی دیر ہوگئی کہ ان کے ٹرمینلز چل رہے ہیں۔کام سیٹ میں ہیں٬ آج کل پی ایچ پی٬ سی ایس ایس وغیرہ کے پیچھے پڑے ہیں اس لیے گزارے لائق مدد میں بھی کرہی دیتا ہوں۔
 
Top