لیٹرے اور مظلوم کی آہ

مغزل

محفلین
کاش ان کی آہ رسا بھی ہو ۔۔ اور ایسے لٹیرے ظالم لوگ سڑکوں پر کتوں سے بھی بدتر موت مارے جائیں۔
 
مغزل

محفلین
اب تو جدلیہ اوہ ہ ہ میرا مطلب ہے عدلیہ آزاد ہے ۔سو سو سو موٹے (سوموٹو) نوٹس کیوں نہیں لیتی۔
یا تو جسٹس بھی حکمرانوں کی طرح انٹر نیٹ کیا کمپیوٹر کا استعمال بھی نہیں جانتے۔
 
وجی

لائبریرین
ان عدالتوں سے اور سزاؤں سے کچھ نہیں ہوگا
جب تک صحیح اسلامی سزائیں نہیں دی جائیں گی
یعنی چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ۔
 
arifkarim

معطل
ان عدالتوں سے اور سزاؤں سے کچھ نہیں ہوگا
جب تک صحیح اسلامی سزائیں نہیں دی جائیں گی
یعنی چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ۔

چلیں ایک ایک چھرا طالبان کے ہاتھ میں پکڑا کر گلیوں میں چھوڑ دیں۔ جو کوئی بھی نظر آئے اسکا ہاتھ کاٹنا شروع کریں کیونکہ پاکستان میں‌تو سارے ہی چور ہیں!
 
ساقی۔

محفلین
چلیں ایک ایک چھرا طالبان کے ہاتھ میں پکڑا کر گلیوں میں چھوڑ دیں۔ جو کوئی بھی نظر آئے اسکا ہاتھ کاٹنا شروع کریں کیونکہ پاکستان میں‌تو سارے ہی چور ہیں!

خواب میں تم طالبان سے پتا نہیں چھوٹ کیسے جاتے ہو!
مکھی مارنے کی بات ہو تمیں طالبان یاد آ جاتے ہیں ۔ کہیں “رگڑا“ کھایا تو نہیں ان سے کوئی؟

اب بھلا یہاں طالبان کا کیا کام ؟ وجی بھائی نے تو اسلامی سزاوں کی بات کی اور تم جانا لاہور تھا بیٹھ کراچی والی گاڑی پہ گئے ۔ اور جو اس طرح دوسری گاڑی پر بیٹھتے ہیں پتا ہے نا دنیا انہیں کیا کہیتی ہے ؟:mad:
 
طالبان اسلئے کہ وہی شرعی نظام چاہتے ہیں، بغیر معاشرے کی اصلاح کئے۔ خود سوچیں کہ اگر چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہو جائے تو ہمارے سیاست دان تو۔۔۔۔۔۔:rollingonthefloor:
 
وجی

لائبریرین
چلیں ایک ایک چھرا طالبان کے ہاتھ میں پکڑا کر گلیوں میں چھوڑ دیں۔ جو کوئی بھی نظر آئے اسکا ہاتھ کاٹنا شروع کریں کیونکہ پاکستان میں‌تو سارے ہی چور ہیں!

اس سے پہلے کیسی بھی طالبان کو اسکرو ڈرائیور دینا پڑے گا اور آپ کی تلاش میں بھیجنا پڑے گا
تو پھر بہت سے مسلے حل ہوجائیں گے انشاء اللہ
 
مغزل

محفلین
کریم صاحب اسلامی سزا اور طالبانی سزا میں کوئی فرق بھی تو ہے ، ایک میں ظلم ہے ایک میں انصاف ۔۔
آپ خوامخواہ چیں برجبیں نہ ہوا کریں ۔
 
arifkarim

معطل
جب آبادی 18 کروڑ ہو تو انصاف عدالتوں میں نہیں مل سکتا! کیا سمجھنا اتنا ناممکن ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
جب آبادی 18 کروڑ ہو تو انصاف عدالتوں میں نہیں مل سکتا! کیا سمجھنا اتنا ناممکن ہے؟

یہ کیا بات ہوئی؟ اس کا مطلب ہے ہندوستان اور چین میں تو انصاف بالکل ہی ناممکن ہو گا۔ اس کے علاوہ امریکہ، مصر، انڈونیشا اور ملائشیا وغیرہ میں بھی یہی حال ہو گا۔
 
خرد اعوان

محفلین
چلیں ایک ایک چھرا طالبان کے ہاتھ میں پکڑا کر گلیوں میں چھوڑ دیں۔ جو کوئی بھی نظر آئے اسکا ہاتھ کاٹنا شروع کریں کیونکہ پاکستان میں‌تو سارے ہی چور ہیں!

میرے محترم بھائی آپ کیوں‌اتنا غصہ ہو رہے ہو ۔ اور یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ اسلامی سزا کا مطلب ہے چھرا ہاتھ میں‌لیکر گلیوں‌میں‌پھرنا ۔ میرے محترم بھائی اسلام میں‌بھی قاضی کے پاس شکایت درج ہو اور وہ اس کی تحقیق کرنے کا حکم دے اور تحقیق سے جرم ثابت ہو تو سزا ملتی ہے ۔ وہ کہتے ہیں‌نہ کہ نیم حکیم خطرہ جان اور نیم ملا خطرہ ایمان ۔ بس یہی مسئلہ ہے کہ ہر وہ شخص جو دین کی کچھ کتابیں‌پڑھ لیتا ہے فتویٰ‌دینا شروع کر دیتا ہے ۔ میں‌طالبان یا کسی بھی اسلامی اور غیر اسلامی تنظیم کی حمایت میں‌یہ بات نہیں‌کہہ رہی ہوں‌ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اگر عوام کو کسی کے خلاف کرنا ہو تو رائے عامہ کو اس کے خلاف کردینا چاہئے اور رائے عامہ کو ظاہر ہے پروپگینڈے کے ذریعے ہی خلاف کیا جاسکتا ہے ۔ بد اچھا بدنام برا ۔ طالبان کا تو نام بدنام ہے ورنہ بغیر فردِ جرم عائد کئے ، کتنے کو موٹ کے گھاٹ اتروا دیا جاتا ہے ۔ لیاقت علی خان سے لیکر بے نظیر بھٹو تک کیا سب کو طالبان نے قتل کرایا ہے ؟

ہیں‌کواکب اور نظر آتے ہیں‌کچھ اور ۔
 
Top