لیپ ٹاپ سکرین پر باریک لائن۔۔۔ ہیلپ می پلیز

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
میرا لیپ ٹاپ آج سے ایک مسئلہ کر رہا ہے ۔۔۔ لیپ ٹاپ سکرین پر لیفٹ سائیڈ پر ایک سفید رنگ کی پتلی سی لائن آ رہی ہے جو blinkکرتی ہے کسی کسی وقت ۔۔۔ اور کسی وقت رک جاتی ہے
درج ذیل سکرین شاٹ ملاحظہ کریں
حیرت کی بات یہ ہے کہ جب میں سکریں شاٹ لیتا ہوں تو اس میں وہ لائن نہیں آتی ۔۔۔ :(
پہلے لیپ ٹاپ کی سکرین کو تھوڑا ہلانے جلانے سے لائن غائب حاضر ہوتی رہتی تھی اب پکی پکی حاضر ہی ہو گئی ہے ۔۔۔ :(
مزید برآں والد صاحب کے لیپ ٹاپ کی سکرین رائٹ سائیڈ پر تقریبا 4 انچ بالکل بلیک ہو گئی ہے وہ بھی پہلے اسی طرح بلنک ہوتی تھی کبھی حاضر کبھی غائب اور اب بالکل ہی غائب ۔۔۔۔:(
یہ کیا مسئلہ ہے ؟؟؟؟؟ پلیز ہیلپ می ۔۔۔
 
اول تو ہمیں کوئی اسکرین شاٹ نظر نہیں آ رہی، اور ایسی صورت میں جب وہ نشان اسکرین شاٹ میں ظاہر نہ ہو تو کسی خارجی کیمرے سے اس کی تصویر لے کر وضاحت کرنی ہوگی۔ البتہ اس سے ایک بات یہ سمجھ میں آتی ہے کہ مسئلہ اسکرین یا غالباً اسکرین کو جوڑنے والی تاروں کے ساتھ ہے۔ آپ کسی کمپیوٹر ہارڈویر شاپ پر اسے دکھا لیں، ممکن ہے کہ آپ کو اسکرین بدلنی پڑ جائے۔ :) :) :)
 
شکریہ سعود بھائی ۔۔۔ میں کوشش کرتا ہوں کسی خارجی کیمرے سے تصویر لے کر دکھاتا ہوں
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیپ ٹاپ کی سکرین کو فکس کرنے کا تو مجھے کوئی طریقہ معلوم نہیں ہے، البتہ یہ معلوم کرنےکے لیے کہ آیا گرافکس کارڈ صحیح کام کر رہا ہے یا نہیں، لیپ ٹاپ کو ایکسٹرنل مانیٹر سے جوڑ کر چیک کیا جا سکتا ہے۔ اگر مانیٹر پر ڈسپلے درست نظر آ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ لیپ ٹاپ کا ڈسپلے خراب ہے۔ اس صورت میں یہی کیا جا سکتا ہے کہ اس کا ڈسپلے تبدیل کیا جائے۔ اور یہ بھی اسی وقت ممکن ہے کہ مذکورہ لیپ ٹاپ کے ماڈل سے کمپیٹبل ڈسپلے دستیاب ہو۔ جہاں تک لیپ ٹاپ کا ڈسپلے تبدیل کرنے کے طریقے کا تعلق ہے تو اس کے لیے خاص سکریو ڈرائیور درکار ہوتے ہیں اور یوٹیوب کی کئی ویڈیوز میں اس کی وضاحت دیکھی جا سکتی ہے۔
 
آصف اثر

معطل
حیرت کی بات یہ ہے کہ جب میں سکریں شاٹ لیتا ہوں تو اس میں وہ لائن نہیں آتی ۔۔۔
چوں کہ فالٹ کا تعلق ایل سی ڈی (ہارڈوئیر) سے ہے لہذا ونڈوز کا اس سے کیا لینا دینا؟:)

پہلے لیپ ٹاپ کی سکرین کو تھوڑا ہلانے جلانے سے لائن غائب حاضر ہوتی رہتی تھی اب پکی پکی حاضر ہی ہو گئی ہے ۔۔۔
مزید برآں والد صاحب کے لیپ ٹاپ کی سکرین رائٹ سائیڈ پر تقریبا 4 انچ بالکل بلیک ہو گئی ہے وہ بھی پہلے اسی طرح بلنک ہوتی تھی کبھی حاضر کبھی غائب اور اب بالکل ہی غائب ۔۔۔۔
ایل سی ڈی میں جب اس طرح ”دھبے“ یا خطوط کا مسئلہ سامنے آجائے تو پھر یہ بڑھتا رہتا ہے ، کم از کم لوکل مارکیٹ میں اسے کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔اگر وارنٹی میں ہے :pتو کلیم کریں۔ ورنہ تبدیل کرالیں۔
ڈائی سے چار ہزار('17 -'19 بالترتیب) تک کی ایل سی ڈی آسانی سے مل جاتی ہے۔ چوں کہ آپ حضرات کا تعلق ڈیزائننگ سے ہے لہذا میرا مشورہ ہوگا کہ کوئی اچھی سی ایل ای ڈی ڈسپلے خریدیں ۔ مارکیٹ میں سروے کریں (کم از تین اچھے معیار کی دکانیں دیکھ لیں) اور پھر مناسب فیصلہ کرکے خریدیں۔ خریدنے سے پہلے نیٹ پر LCD, LED Purchase, Buy جیسے الفاظ تلاش کریں اچھی راہنمائی ملے گی۔
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم !
میرا لیپ ٹاپ آج سے ایک مسئلہ کر رہا ہے ۔۔۔ لیپ ٹاپ سکرین پر لیفٹ سائیڈ پر ایک سفید رنگ کی پتلی سی لائن آ رہی ہے جو blinkکرتی ہے کسی کسی وقت ۔۔۔ اور کسی وقت رک جاتی ہے
درج ذیل سکرین شاٹ ملاحظہ کریں
حیرت کی بات یہ ہے کہ جب میں سکریں شاٹ لیتا ہوں تو اس میں وہ لائن نہیں آتی ۔۔۔ :(
پہلے لیپ ٹاپ کی سکرین کو تھوڑا ہلانے جلانے سے لائن غائب حاضر ہوتی رہتی تھی اب پکی پکی حاضر ہی ہو گئی ہے ۔۔۔ :(
مزید برآں والد صاحب کے لیپ ٹاپ کی سکرین رائٹ سائیڈ پر تقریبا 4 انچ بالکل بلیک ہو گئی ہے وہ بھی پہلے اسی طرح بلنک ہوتی تھی کبھی حاضر کبھی غائب اور اب بالکل ہی غائب ۔۔۔۔:(
یہ کیا مسئلہ ہے ؟؟؟؟؟ پلیز ہیلپ می ۔۔۔
آپکا مانیٹر زیادہ کام کی وجہ سے خراب ہو چکا ہے۔ اسے اب ریپلیس کر لیں۔
 
arifkarim

معطل
میرے لیپ ٹاپ پر میرا بیٹا آیان علی بیٹھ گیا تھا اور اس کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی مسئلہ ہوا تھا ایک LED تبدیل کرنا پڑی تھی
شکر ہے اسکی بیٹری نہیں پھٹی وگرنہ خدانخواستہ بیٹا بھی "ریپیئر" کروانا پڑ جاتا۔ اسی وجہ سے تمام برقی مصنوعات پر موٹے الفاظ میں لکھا ہوتا ہے کہ بچوں اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ انکی کیمیائی بیٹریاں کبھی بھی گرمی اور دباؤ میں آ کر پھٹ سکتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ایل سی ڈی میں جب اس طرح ”دھبے“ یا خطوط کا مسئلہ سامنے آجائے تو پھر یہ بڑھتا رہتا ہے ، کم از کم لوکل مارکیٹ میں اسے کوئی ٹھیک نہیں کرسکتا۔اگر وارنٹی میں ہے :pتو کلیم کریں۔ ورنہ تبدیل کرالیں۔
ایل ای ڈیز میں یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔ ایل سی ڈیز میں ہوتا ہے۔
 
شکر ہے اسکی بیٹری نہیں پھٹی وگرنہ خدانخواستہ بیٹا بھی "ریپیئر" کروانا پڑ جاتا۔ اسی وجہ سے تمام برقی مصنوعات پر موٹے الفاظ میں لکھا ہوتا ہے کہ بچوں اور جانوروں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ انکی کیمیائی بیٹریاں کبھی بھی گرمی اور دباؤ میں آ کر پھٹ سکتی ہیں۔
اللہ کرم رکھے بیٹے پر اس کی ریپیئرنگ کی نوبت نا آئے اُس کی ایس کارروائی کے بعد میں نے سروس کر دی تھی بیٹے کی
 
Top