لیپ ٹاپ میں بیٹری چارج اور ڈسچارج سائیکل کو بند کرنا ۔

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک سوال ہے کہ لیپ ٹاپ کے بیٹری چارج اور ڈسچارج سائیکل کو ڈسیبل کیا جاسکتا ہے جبکہ بیٹری فزیکلی کنیکٹد رہے۔
ایچ پی -
Windows 10 Home Single Language 64-bit
Intel(R) Core(TM) i7-6700HQ CPU @ 2.60GHz
ایچ پی ڈیسک ٹاپ اسسٹنٹ ورژن-8۔1۔40۔3
یا پھر
یو ای ایف آئی بایوس میں کوئی آپشن
 

زیک

مسافر
بغیر بیٹری نکالے مجھے کوئی طریقہ نہیں معلوم۔ زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ آپ ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
بغیر بیٹری نکالے مجھے کوئی طریقہ نہیں معلوم۔ زیادہ اہم سوال یہ ہے کہ آپ ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں؟
میں اس مشین کو فکسڈ ڈیسکٹاپ کی طرح استعمال کرتا ہوں کبھی کبھی پورٹیبل بھی ۔الگ ٹی وی سکرین اور الگ کی بورڈ کے ساتھ۔
مگر بیٹری کو بلاوجہ چارج ڈسچارج کا بوجھ ڈالنا عبث ہے میرا آئیڈیا ہے کہ مہینے دو مہینے میں ایک دعفہ چارج کر لیا جائے تو بیٹری کی لائف زیادہ رہے گی۔
میرے پرانے ڈیل کی بیٹری کچھ اچھی نہیں تھی ۔اس کی بہت اچھی ہے میں چاہتا ہوں کہ جب زیادہ استعمال فکسڈ ہے تو غیر ضروری بوجھ کیوں پڑے؟
میرا ذاتی خیال ہے کہ ایسا ممکن ہے ۔
 
مشکل لگتا ہے۔۔۔ یہ آپشن صرف اور صرف BIOS میں ہو سکتی ہے ۔۔کیونکہ آپرنگ سسٹم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ جب لیب ٹاپ آف ہوتا ہے تو چارچر اور لیپ ٹاپ ملکر بیٹری چارج کرتے ہیں اور بیٹری فل ہونے کی صورت میں چارجنگ روک دیتے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مشکل لگتا ہے۔۔۔ یہ آپشن صرف اور صرف BIOS میں ہو سکتی ہے ۔۔کیونکہ آپرنگ سسٹم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ جب لیب ٹاپ آف ہوتا ہے تو چارچر اور لیپ ٹاپ ملکر بیٹری چارج کرتے ہیں اور بیٹری فل ہونے کی صورت میں چارجنگ روک دیتے ہیں۔
جدید یو ای ایف آئی اور ہ ،لیگیسی بایوس دونوں ہارڈ ویئر کنٹرول کے مختلف نظام ہیں ۔البتہ مجھے کوئی ایسی چیز یا سیٹنگ نظر نہ آسکی۔سسٹم بایوس ۔۔۔F.53
80A9 91.18سسٹم بورڈ
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ایک سوال ہے کہ لیپ ٹاپ کے بیٹری چارج اور ڈسچارج سائیکل کو ڈسیبل کیا جاسکتا ہے جبکہ بیٹری فزیکلی کنیکٹد رہے۔
ایچ پی -
Windows 10 Home Single Language 64-bit
Intel(R) Core(TM) i7-6700HQ CPU @ 2.60GHz
ایچ پی ڈیسک ٹاپ اسسٹنٹ ورژن-8۔1۔40۔3
یا پھر
یو ای ایف آئی بایوس میں کوئی آپشن
میرے پانچ سال پرانے ایچ پی الیٹ بُک 8560p میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ صرف اسوقت چارج کرتا ہے جب کمپیوٹر بند ہو۔ کمپیوٹر کھولنے پر کرنٹ سیدھا ساکٹ سے اٹھاتا ہے:
b992.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
میرے پانچ سال پرانے ایچ پی الیٹ بُک 8560p میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ صرف اسوقت چارج کرتا ہے جب کمپیوٹر بند ہو۔ کمپیوٹر کھولنے پر کرنٹ سیدھا ساکٹ سے اٹھاتا ہے:
b992.gif
عارف ۔ میری مراد اسی سے تھی ۔ یہ کیسے کیا جائے ۔ کیا یہ سیٹنگ بایوس میں ہے ؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل

سید عاطف علی

لائبریرین
نہیں اسکے لئے آپکو ایچ پی کا ڈاکنگ اسٹیشن درکار ہوگا۔ حوالہ
یہ ڈاکنگ اسٹیشن بیٹری اور ساکٹ کے درمیان بیٹھ جاتا ہے اور یوں بیٹری خراب نہیں ہوتی۔
ارے واہ عارف ۔لیکن یہاں تو جو حوالہ تم نے دیا ہے اس کے بموجب ڈاکنگ سٹیشن کی بھی ضرورت نہیں ۔ مسٹر جارڈن کے سوال کے جواب میں ایچ پی کے ملازم نے معلوماتی ضمن میں یہ بیان کیا ہے کہ لیپ ٹاپ پچانوے فیصد سے کم ہونے پر چارج کرنا شروع کر دیتا ہے اور 100 فیصد پر چارجنگ روک دیتا ہے ۔پچانوے اور سو کی بیچ میں بھی چارجنگ نہیں ہوتی۔یہی کافی ہے ۔آخر میں ملازم نے چھوٹا سا ڈسکلیمر بھی دیا ہے ہ یہ اس کی اپنی رائے ہے۔لیکن میرے خیال میں اس کی رائے صائب ہے۔
کیا خیال ہے ؟؟؟
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ارے واہ عارف ۔لیکن یہاں تو جو حوالہ تم نے دیا ہے اس کے بموجب ڈاکنگ سٹیشن کی بھی ضرورت نہیں ۔ مسٹر جارڈن کے سوال کے جواب میں ایچ پی کے ملازم نے معلوماتی ضمن میں یہ بیان کیا ہے کہ لیپ ٹاپ پچانوے فیصد سے کم ہونے پر چارج کرنا شروع کر دیتا ہے اور 100 فیصد پر چارجنگ روک دیتا ہے ۔پچانوے اور سو کی بیچ میں بھی چارجنگ نہیں ہوتی۔یہی کافی ہے ۔آکر مین ملازم نے چھوٹا سا ڈسکلیمر بھی دیا ہے ہ یہ اس کی اپنی رائے ہے۔لیکن میرے خیال میں اس کی رائے صائب ہے۔
کیا خیال ہے ؟؟؟
میرا بھی 95 کے آس پاس آکر رک جاتا ہے۔
 

آصف اثر

معطل
لیپ ٹاپ بیٹری بہترین اور دیرپا رکھنے کے رہنما تجاویز:

بیٹری ٪30 تا ٪50 فیصد چارج کے ساتھ° 25 تا °20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھیے۔
بیٹری زیادہ عرصے تک بلند درجہ حرارت میں نہیں رکھنا چاہیے ۔مثلاً گاڑی کے اندر گرم ماحول میں۔اس کی وجہ سے بیٹری کے سیل جلدی خراب ہوجائیں گے۔
اگر لیپ ٹاپ 2 ہفتوں سے زیادہ عرصے تک استعمال نہ کرنے کا ارادہ ہو تو بیٹری نکال دیجیے۔
اسی طرح اگر دیواری ایڈاپٹر یا ڈاکنگ اسٹیشن کے ذریعے لیپ ٹاپ دو ہفتوں سے زیادہ تک زیرِ استعمال ہو تو بیٹری ہٹا دیجیے۔
بھاری سافٹ وئیر استعمال کرنے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ طاقت کی بیٹری استعمال کریں۔
مزید معلومات:
http://support.hp.com/us-en/document/c00596784
 

دوست

محفلین
جدید لیپ ٹاپس میں بیٹری اوور چارج سے بچانے کا حفاظتی نظام ہوتا ہے۔ ایچ پی کا لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہوئے پتا چلا تھا اب ایسس کا استعمال کرتے ہوئے بھی کبھی چارجر الگ نہیں کرتا۔ بیٹری فُل ہونے پر چارجنگ رک جاتی ہے۔
 

ناصر رانا

محفلین
اگر لیپ ٹاپ 2 ہفتوں سے زیادہ عرصے تک استعمال نہ کرنے کا ارادہ ہو تو بیٹری نکال دیجیے۔
اس میں تھوڑی سی پیچیدگی ہے۔
لیپ ٹاپ کی بیٹری اگر کچھ عرصہ رکھی رہے تو اس کے وولٹیج کم ہوجاتے ہیں اور ایسا ہونے سے اس کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔ اب یہ بات جہاں سے آپ نے اقتباس کی ہے وہاں ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ اگر چارجر یا ڈاکنگ اسیشن کنیکٹ نہ ہو تو۔ ایسا اسلئے کہا گیا کیونکہ اگر چارجر کنیکٹ نہیں ہے تو لیپ ٹاپ بیٹری کے وولٹیج جلدی کم کر دے گا جو کہ بیٹری کی صحت کیلئے اچھا نہیں ہے۔ لیکن اگر چارجر کنیکٹ ہے اور لیپ ٹاپ لمبے عرصے تک استعمال نہیں کرتے تو یہ بہترین ہے بیٹری کیلئے۔
 

دوست

محفلین
چارجر آٹو نہیں ہوتا۔ مدر بورڈ میں اوور چارجنگ سے بچانے کا سرکٹ ہوتا ہے۔ اس کے لیے اپنے لیپ ٹاپ مینوفیکچرر سے رابطہ کریں۔
 
Top