لیپ ٹاپ کا مانیٹر ڈیسک ٹاپ میں

الف عین

لائبریرین
مجھے یہ خیال آ رہا ہے کہ میں اپنے پرانے لیپ ٹاپ کے ایل سی ڈی مانیٹر کا استعمال کر سکوں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کسی طرح اسے ڈیسک ٹاپ سے کنیکٹ کیا جا سکے۔ اور کس طرح؟؟
 
ایک سافٹویر ایسا دیکھا تھا جو کئی (غالباً 4 تک) مانیٹرس کو باہم مربوط کر دیتا تھا اور اس طرح آپ کی مجموعی اسکرین خاصی بڑی ہو جاتی تھی۔ انہیں ملا کر رکھ دینے سے ایک بڑی اسکرین کا گمان ہوتا تھا۔ جو کہ سبھی ایک ہی ماؤس اور کی بورڈ کے حیطہ عمل میں ہوتے تھے۔ اگر آپ کوئی ونڈو میکسمائز کریں تو وہ سب پے پھیل جاتا تھا۔ :)

پر اس وقت اس سافٹویر کا نام نہیں یاد آ رہا۔ :) شاید تلاشنے پر مل جائے۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
لیکن میرا ارادہ ہے کہ نیا سسٹم لوں اور مانیتر نہ لوں، ٹی ایف ٹی مانیٹر کی قیمت کون خرچ کرے اگر لیپ تاپ کا ممکن ہو جس کا گرافک کارڈ اور بیٹری پہلے ہی خراب ہو چکی ہے۔ اور میں نے کسی کو دے رکھا تھا لیکن ان کے پاس بھی کام نہیں آیا۔ یہ لیپ ٹاپ تو 500 میگا ہرٹز انٹیل تھا۔ پی ون زمانے کا۔ اس کے بعد والا لیپ ٹاپ بھی اب پرانا ہو چکا ہے اور بیتر ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں چل رہی، اور اس کا کی بورڈ خراب ہو چکا ہے۔ غرض دونوں لیپ ٹاپ کا کچھ ہارڈ وئر استعمال کر لیا جا سکے تو کیا بات ہے۔۔۔ اس پر خیال آیا کہ کیا اس کی ہارڈ دسک بھی ڈیسک ٹاپ میں استعمال کی جا سکتی ہے؟
لیپ ٹاپ کی حد تک میرے پاس سرکاری لیپ‌ ٹاپ ہے ہی استعمال کے لئے۔ اور سوچ رہا تھا کہ ایک سسٹم لیا جائے کچھ دن بعد۔ ریٹائر مینٹ کے بعد تو یہ سرکاری مال واپس کرنا ہی ہوگا۔ دو سال بعد!!
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ کے لیپ ٹاپ میں گرافکس کارڈ کی کوئی ان پٹ پورِٹ ہے تو پھر تو ممکن ہے کہ کام کر جائے
 

الف عین

لائبریرین
لیکن میرا خیال ہے کہ لیپ ٹاپ کو ناکارہ کر کے محض اس کا سکرین کام میں لا سکوں۔۔ جس طرح اکسٹرنل مانیٹر لگایا جاتا ہے۔ یہ نہیں کہ لیپ ٹاپ اور ڈیسک تاپ دونوں کو بیک وقت آن رکھا جائے۔
 

بلال

محفلین
لیکن میرا خیال ہے کہ لیپ ٹاپ کو ناکارہ کر کے محض اس کا سکرین کام میں لا سکوں۔۔ جس طرح اکسٹرنل مانیٹر لگایا جاتا ہے۔ یہ نہیں کہ لیپ ٹاپ اور ڈیسک تاپ دونوں کو بیک وقت آن رکھا جائے۔

اعجاز انکل اگر آپ لیپ ٹاپ کا مانیٹر علیحدہ کر کے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں تو یہ کام ہو سکتا ہے لیکن یہ وہ بندہ کرے گا جو ایل سی ڈی کو ریپئر کرنا چانتا ہو۔۔۔ کیونکہ لیپ ٹاپ کی ایل سی ڈی میں دو قسم کی تاریں ہوتی ہیں ایک تو ڈسپلے کی اور دوسری پاور کی۔ جو بندہ یہ کام کرتا ہے وہ ان سب تاروں کو مینیج کر سکتا ہے اور آپ کو ایک پاور اڈاپٹر بنا کر اور باقی ڈیسک ٹاپ کے ساتھ جوڑنے والے کونیکٹر کو لگا دے گا۔۔۔ یہ کام کافی مشکل ہے ہر کوئی نہیں کر سکتا۔۔۔اب پتہ نہیں ہندوستان میں یہ کتنا مشکل ہے لیکن یہاں تو کوئی کوئی ہی بندہ ملتا ہے جو ایل سی ڈی کو سمجھتا ہو۔۔۔
 
بھائی میرے ساتھ بھی ایک پینٹیم ون لیپ ٹاپ ہے ۔۔۔۔۔۔اور یہی استفادہ حاصل کرنا کا متمنی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے یو۔پی ۔ ایس کے ذریعے سے کمپیوٹر لگاتاہوں لیکن کبھی کھار ری سٹارٹ ہوجا تا ہے۔۔کیونکہ سی۔ آر۔ ٹی مانیٹر زیادہ طاقت کا حامل ہوتاہے ، بنسبت ایل سی ڈی کے۔
اگر کوئی حل ہو تو بتاکر مشکور فرمائیں۔
 
Top