لیکن میرا ارادہ ہے کہ نیا سسٹم لوں اور مانیتر نہ لوں، ٹی ایف ٹی مانیٹر کی قیمت کون خرچ کرے اگر لیپ تاپ کا ممکن ہو جس کا گرافک کارڈ اور بیٹری پہلے ہی خراب ہو چکی ہے۔ اور میں نے کسی کو دے رکھا تھا لیکن ان کے پاس بھی کام نہیں آیا۔ یہ لیپ ٹاپ تو 500 میگا ہرٹز انٹیل تھا۔ پی ون زمانے کا۔ اس کے بعد والا لیپ ٹاپ بھی اب پرانا ہو چکا ہے اور بیتر ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں چل رہی، اور اس کا کی بورڈ خراب ہو چکا ہے۔ غرض دونوں لیپ ٹاپ کا کچھ ہارڈ وئر استعمال کر لیا جا سکے تو کیا بات ہے۔۔۔ اس پر خیال آیا کہ کیا اس کی ہارڈ دسک بھی ڈیسک ٹاپ میں استعمال کی جا سکتی ہے؟
لیپ ٹاپ کی حد تک میرے پاس سرکاری لیپ ٹاپ ہے ہی استعمال کے لئے۔ اور سوچ رہا تھا کہ ایک سسٹم لیا جائے کچھ دن بعد۔ ریٹائر مینٹ کے بعد تو یہ سرکاری مال واپس کرنا ہی ہوگا۔ دو سال بعد!!