لیپ ٹاپ کی خریداری

دوست

محفلین
ایچ پی پرو بک 4530ایس پچھلے سال بھر سے استعمال میں ہیں (کور آئی فائیو)۔ گرم ہونے پر بیٹری چارجنگ بند کر دیتا ہے۔ یا وولٹیج کا مسئلہ پتا نہیں پر بیٹری چارج نہیں ہوتی بہت مسئلہ ہوتا ہے شدید لوڈ شیڈنگ میں۔ پانچ گھنٹے بعد بجلی آئے بھی تو چارجنگ نہیں کرتی بیٹری اور پھر کام کرتے وقت یو پی ایس پر چلانا پڑتا ہے۔ لیکن سسٹم کی سپیڈ وغیرہ کے سلسلے میں کبھی مسئلہ نہیں ہوا۔ پروفیشنل کام کے لیے لاجواب ہے۔ یہ لیپ ٹاپ سینڈی برج ٹیکنالوجی پر مشمتل تھے۔ اب ایوّی برج ٹیکنالوجی والے پروسیسر آ رہے ہیں انٹیل کے۔ دیکھ لیں وہ کونسے لیپ ٹاپس میں ہے اسکو خریدنے کی کوشش کریں۔ یہ بجلی کم استعمال کرتے ہیں (خبروں سے یہی پتا چلا ہے)۔
وسلام
 

شہزاد وحید

محفلین
Sandy Bridge پروسیسرز سیکنڈ جنریشن پروسیرز تھے۔ Ivy Bridge پروسیسرز تھرڈ جنریشن پراسیسرز ہیں۔ Probook میں ابھی تک یہ پراسیسرز متعارف نہیں ہوئے لیکن HP G6 میں یہ پروسیسر دستیاب ہے اور قیمت میں بھی فرق نہیں۔

Hp Probook قیمت اور سپیسفیکشنز
Hp G6 قیمت اور سپیسفیکشنز

G6 کے بارے میں یوٹیوب اور دوسری سائیٹس پر بہت برے کمنٹس پڑھنے کو ملے ہیں اس لیئے میں Probook خریدنے کا ارادہ کیا ہوا ہے۔ اسی لیئے پوچھا تھا کہ کوئی اچھا مشورہ دے دے۔
 

محمد امین

لائبریرین
شہزاد ڈیل کی انسپرون سیریز اچھی ہے۔۔۔اور اگر مزید اوپر جانے کا ارادہ ہے تو ڈیل ایکس پی ایس۔۔۔۔۔

ایچ پی ڈی وی سیریز میں کافی مسائل سنے اور دیکھے ہیں میں نے۔۔۔

پروبک بہت ہی ہلکا لیپ ٹوپ ہے، میں کسی کو مشورہ نہیں دیتا۔۔۔

ڈیل کے لیپ ٹوپ بہت مناسب ہوتے ہیں۔ ویسے ایچ پی ڈی وی سیریز بہت اچھی ہے، مگر کچھ مسائل ہوتے ہیں ان میں۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
کچھ مشورے:

پروسیسر جیسا کہ شاکر نے کہا، سینڈی برج یا جو بھی حالیہ ہو وہ کنفرم کرنا
ہارڈ ڈسک کی رفتار بھی دیکھ لینا 7200 rpm ہو۔۔۔
جو بھی لیپ ٹوپ لینا، ڈیڈکیٹیڈ گرافک کے ساتھ لینا ورنہ وڈیو بیکار چلتی ہے اور گیمز تو چلتے ہی نہیں اچھے۔۔۔
 

علوی امجد

محفلین
میرے پاس Dell XPS L502X Core i7ہے۔8GB ریم کے ساتھ۔ پچھلے چند ماہ سے استعمال کررہا ہوں۔ اسپیڈ اور پرفارمنس دونوں لحاظ سے بہتر ہے۔
ویسے بھی Dell اسپیڈ کے حوالے سے HP اور SONY دونوں سے اچھے ہیں۔ SONY قیمت میں تو سب سے آگے ہے۔ لیکن ہمارے آفس میں جتنے لوگ SONY استعمال کررہے ہیں سب اسپیڈ کو رو رہے ہوتے ہیں۔ اب یا تو اس کے پروسیسر کے مسائل ہیں یا پھر اس کے اپنے لیپ ٹاپ کیئر کے سافٹ ویئر کی وجوہات لیکن ہر حال میں Dell کی اسپیڈ Sony سے بہتر ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی دوست پرانا لیپ ٹاپ لے رہا ہو تو ان کے لئے مشورہ ہے کے IBM اLenova کو ضرور ٹرائی کریں۔ کیونکہ ان کے پرانے ماڈل بہت اچھے ہیں ۔خصوصا Thinkpad تو بہت زبردست کام کرتے ہیں۔ میرے پاس گھر میں ایک Core-2duo IBM Lenova سسٹم موجود ہے۔ آپ یقین نہیں کریں گے کہ آج کل کے آنے والے لیپ ٹاپ سے وہ زیادہ بہتر زبردست پرفارمنس دے رہا ہے۔ ہیوی گرافکس کو بھی بہت عمدگی سے چلاتا ہے۔ کئی دفعہ میز سے نیچے فرش پر گرا ہے لیکن اس پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
 
Top