دوست
محفلین
لینکس کا حال بھی بیوی جیسا ہے جب تک ہاتھ پاؤں نہ جوڑوں مانتا ہی نہیں اور ونڈوز جو مرضی کر لو اس کے ساتھ نو ٹینشن۔
4 دن وخت پانے کے بعد آج اوبنٹو راضی ہوا ہے اور میں اس سے آن لائن ہوکر یہ لکھ رہا ہوں اگرچہ ایشیا ٹائپ میں کچھ الفاظ ٹھیک نظر نہیں آرہے مگر میں آپ کو کیا بتاؤں میں اپنے آپ کو اقلیدس محسوس کررہا ہوں اور جی کر رہا ہے یوریکا یوریکا کے نعرے لگاتا بازار میں ( بالباس) نکل پڑوں۔
جیسادی کا شکریہ انھوں نے حوصلہ افزائی کی اور تمام دوست جن کی وجہ سے مجھے ہمت ہوئی کہ میں لینکس نصب کروں اور اس کے نخرے سہوں۔
اب امید ہے کہ میرا کمپیوٹر شوق بس ہوجائے گا کیونکہ اسی نے مجھے چار دن کتاب کو ہاتھ نہیں لگانے دیا کہ اوبنٹو بس راضی ہوجائے۔ اب یہ راضی ہوگیا تو ہم اس کا پیچھا چھوڑ رہے ہیں۔
دعا کیجیے گا اب امتحانوں کے پیچھے بھی ایسے ہی پڑوں جس طرح اوبنٹو کے پیچھے پڑا تھا۔

![Wink :wink: :wink:](/mehfil/styles/default/xenforo/smilies/imported/msn/wink.gif)