مائکروسافٹ ورڈ میں شاعری انپیج کی طرح سیٹ کرنے کا آسان طریقہ!

arifkarim

معطل
اسد الف عین ورڈ 2016 میں ٹول بار درست مقام پر، جاپانی انسٹال کرنے کے بعد:
b980.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمدصابر

محفلین
بہت شکریہ عارف کریم بھائی!

ہمارے پاس آفس 2013 ہے اُس میں شارٹ کٹ کام کر رہا تھا لیکن آئکن دستیاب نہیں تھا۔ جاپانی شامل کرنے کے بعد آئکن بھی آ گیا۔
میں تو ہمیشہ یہی سمجھتا رہا کہ مائیکروسافٹ نے سارے آئیکن ربن میں گھسا دیے ہیں لیکن۔ ذرا آل والی لسٹ کھولیں تو پتہ چلے کہ خزانہ دفن ہے وہاں۔ :)
 
اسد

محفلین
فاقہ کش لٹتے رہیں، پِٹتے رہیں، مٹتے رہیں
مجھ کو ڈکٹیٹر بنا جمہوریت کے نام پر
واہ۔۔۔۔۔۔! :)
فرخ منظور صاحب کی لڑی "مجید لاہوری" کے "نمکدان" سے کچھ نمک سے کاپی کیا تھا۔ ٹیسٹ کرنے کے لیے پہلے خود ہی کچھ ٹائپ کیا تھا لیکن بات نہیں بنی، پھر محفل سے ہی چند اشعار کاپی کر لیے۔
 
تجمل حسین

محفلین
یا حیرت! انڈو پاک میں اتنے لوگ ابھی تک ورڈ 2007 استعمال کر رہے ہیں :)
ہمارے پاس 2007 اور 2010 دونوں ہیں۔ عام طور پر مارکیٹ میں 2007 استعمال ہوتا ہے اس لیے 2007 بھی رکھا ہوا ہے اور کچھ نئے منچلے 2010 یا 2013 کی فائل لاتے ہیں تو اس کی ترتیبات خراب ہوجاتی ہیں اس لیے 2010 بھی رکھا ہوا ہے۔ :)
 
اس تیز رفتاری کے مطابق تو موجودہ ورژن ۲۰۱۴ شاید ۲۰۵۰ تک ہی عام استعمال ہو سکے۔
 
تجمل حسین

محفلین
اس تیز رفتاری کے مطابق تو موجودہ ورژن ۲۰۱۴ شاید ۲۰۵۰ تک ہی عام استعمال ہو سکے۔
نہیں اتنی دور بھی نہیں 2049 تک شاید ہو ہی جائے۔ کیونکہ ابھی تک مارکیٹ اور بنکس میں زیادہ تر ونڈوز ایکس پی ہی استعمال ہوتی ہے کوئی اسے چھوڑنے پر تیار ہی نہیں۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
ورڈ 2007 میں جاپانی کا اضافہ کرنے سے آئکن تو درست ٹول بار میں آ گیا ہے، لیکن الائنمینٹ ا بھی سنٹرل میں ہے، اور مکمل درست نہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
ہاں، لیفٹ ٹو رائٹ ٹیکسٹ ڈائریکشن کرنے سے درست ہو جاتا ہے۔ اسد جئ بات سمجھ میں نہیں آئی تھی کہ انگلش سیٹنگ سے محض ٹیکسٹ ڈائریکشن کو لیفٹ تو رائٹ کرنا تھا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
گو کہ یہ بات براہِ راست موضوع سے متعلق تو نہیں تاہم قریب قریب ہے سو یہاں پوچھ رہا ہوں۔

ڈسٹریبوٹ کا آپشن دیکھ کر خیال آیا کہ غالباً اس طرح کا کوئی حل css میں بھی ہوگا تاکہ ویب سائٹس پر غزلیات کو فارمیٹ کیا جا سکے۔ ڈھونڈنے سے ہمیں ڈسٹریبیوٹ کا آپشن مل بھی گیا۔

text-justify: auto|inter-word|inter-ideograph|inter-cluster|distribute|kashida|trim|initial|inherit;

تاہم پتہ یہ چلا کہ ابھی اس کی براؤزر سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا اردو غزلیات کو اس طرح فارمیٹ کرنے کے لئے کوئی اور بھی ٹیکنیک استعمال کی جاتی ہے یا ابھی تک اس کا حل موجود نہیں ہے۔

اسد
محمد تابش صدیقی
 
گو کہ یہ بات براہِ راست موضوع سے متعلق تو نہیں تاہم قریب قریب ہے سو یہاں پوچھ رہا ہوں۔

ڈسٹریبوٹ کا آپشن دیکھ کر خیال آیا کہ غالباً اس طرح کا کوئی حل css میں بھی ہوگا تاکہ ویب سائٹس پر غزلیات کو فارمیٹ کیا جا سکے۔ ڈھونڈنے سے ہمیں ڈسٹریبیوٹ کا آپشن مل بھی گیا۔

تاہم پتہ یہ چلا کہ ابھی اس کی براؤزر سپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔

سوال یہ ہے کہ کیا اردو غزلیات کو اس طرح فارمیٹ کرنے کے لئے کوئی اور بھی ٹیکنیک استعمال کی جاتی ہے یا ابھی تک اس کا حل موجود نہیں ہے۔

اسد
محمد تابش صدیقی
ویب کے حوالے سے میں نے سوچا ضرور ہے، مگر ابھی تک کوئی کوشش نہیں کی ہے، اب آپ نے توجہ دلائی ہے تو ان شاء اللہ وقت ملنے پر کوشش کروں گا۔

فی الحال معلوم نہیں۔
 
اسد

محفلین
... سوال یہ ہے کہ کیا اردو غزلیات کو اس طرح فارمیٹ کرنے کے لئے کوئی اور بھی ٹیکنیک استعمال کی جاتی ہے یا ابھی تک اس کا حل موجود نہیں ہے۔ ...
اس کا حل یہیں محفل پر بھی زیرِ بحث آیا تھا، لیکن کیونکہ میں نے ویب کے لیے شاعری فورمیٹ نہیں کی اس لیے تفصیل یاد نہیں ہے۔ ہاں بہداد اسفہبد نے نوٹو نستعلیق کے بارے میں پوسٹ لکھی تھی(جس کا ربط یاد نہیں)، اس میں شاعری فورمیٹ کی گئی تھی۔ تفصیل اور کوڈ آپ گِٹ ہب کے اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے اپنے ڈروپ‌بوکس پر یہی صفحہ اپلوڈ کر دیا ہے۔
 
بہت خوب!

اس میں اشعار کی فارمیٹنگ بہت خوب کی گئی ہے۔
 
Top