ظہیراحمدظہیر
لائبریرین
کیا مائکرو سوفٹ ورڈ میں ایک عربی ٹیکسٹ فائل اور ایک اردو ٹیکسٹ فائل کو اس طرح آپس میں ضم (merge)کرنا ممکن ہے کہ ایک سطر عربی اور دوسری اردو میں ہو ؟ ( یعنی جیسا کہ بعض کتابوں مثلاً قرآن مجیدمیں عربی سطر کے نیچے اس کا اردو ترجمہ ہوتا ہے)۔ اگر ایسا ممکن ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟
گوگل پر خاصی دیر تک تلاش کرنے کے باوجود کوئی حل نظر نہیں آیا ۔ کمپیوٹر کے شعبے سے متعلق خواتین و حضرات اگر اس سلسلے میں کچھ رہنمائی فرماسکیں تو نہایت ممنون رہوں گا ۔
اللہ کریم سبحانہ و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس سلسلے میں تعاون/کوشش کرنے والے احباب کے علم و ہنر میں اضافہ فرمائے اور انہیں رحمتوں اور برکتوں سے نوازے ۔ آمین !