مائکرو سافٹ ورڈ 2007÷ 2010 میں ٖ’کوٹس‘ (تخاطبی نشان‘

الف عین

لائبریرین
محفل میں ہی کہیں اس پر معلومات دی گئی تھی لیکن اس وقت نہیں مل رہی ہے۔ میرا وہی سوال ہے کہ میرے پرانے ڈیل لیپ ٹاپ میں تو م س ورڈ 2007 میں تخاطبی نچشان درست آ رہے ہیں، لیکن ونڈوز 7 والی نیٹ بک میں ورڈ 2010 (ٹرائل) اور ورڈ 2007 دونوں میں ہی کوٹس الٹے آ رہے ہیں۔ ونڈوز سیون والا یونی سکرائب تازہ ورژن ہے ایس پی والے لیپ ٹاپ کی بہ نسبت۔ کیا جگاڑ لگانے سے درست ہو سکتے ہیں؟
 

اسد

محفلین
میرے پاس ایکس پی SP3 پر ورڈ 2010 (ٹرائل) میں quotes درست آ رہے ہیں۔ آفس 2010 میں بھی ونڈوز 7 والا یونی سکرائب ورژن ہے۔
 

arifkarim

معطل
میرے پاس تو علوی و جمیل دونوں میں ٹھیک ہے، آفس 2010:
b208.gif
آپکا کیبورڈ ہا سافٹوئیر میں کوئی مسئلہ ہوگا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

اسد

محفلین
علوی نستعلیق ورژن 1.2 (دسمبر 2008 ) میں کوٹس الٹے ہیں، باقی فونٹس میں درست ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
جمیل، عکوی، یہاں تک کہ عربک ٹائپ سیٹنگ میں بھی تکاطبی نشن الٹے ہیں۔
’یہاں‘ درست لگ رہے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
آپ اپنا کیبورڈ کیوں نہیں بدل کر دیکھتے؟ مجھے یہ کنجیوں کا جھول لگ رہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بھئی عارف، میں ہر جگہ وہی اردو دوست کی بورڈ استعمال کرتا رہا ہوں، میرے دفتر کے سسٹم/ لیپ ٹاپ میں ورڈ 2003 میں بھی مسئلہ تھا اور میرے پرسنل لیپ ٹاپ میں بھی۔ سب جگہ اب درست ہو چکا لیکن اس نیٹ بک میں آ رہا ہے جس میں ونڈوز سیون ہے۔ ورڈ 2010 ٹرائل بھی ہے اور 2007 آفس بھی۔
 

arifkarim

معطل
ری انسٹال کرکے دیکھیں۔ شاید کوئی افاقہ ہو۔ کہیں آپ بیٹا ورژن تو نہیں استعمال کر رہے۔
 

الف عین

لائبریرین
سٹارٹر اڈیشن ہے، ایسر نیٹ بک میں اور ظاہر ہے کہ نیٹ بک میں سب قانونی ورژنس ہی ہوتے ہیں، چوری کے نہیں۔ اور نہ بیٹا۔
 
Top