مائیکروسافٹ اینڈرائیڈ پےٹنٹ لائسنس فیس۔یہ کیا بلا ہے؟

میں اکژ اوقات اس طرح کی خبریں پڑھتا ہوں کہ مائیکروسافٹ نے فلاں فلاں فون بنانے والی کمپنی سے اینڈرائیڈ ُ کی پےٹنٹ لائسنس فیس وصول کی ہے یا ڈیل کی ہے کہ مذکورہ کمپنی ہر اینڈرائیڈ سیٹ کے بدلے مائیکروسافٹ کو 5 یا 10 ڈالر فیس دے گی۔

لیکن میری کنفیوژن یہ ہے کہ مائیکروسافٹ کس پےٹنٹ کی رقم لیتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ تو گوگل کی ملکیت اور اوپن سورس ہے
پلیز میری اس کنفیوژن کو دور کریں اور ذرا تفصیل سے اس پےٹنٹ جنگ کی وضاحت کریں
نوازش ہو گی
 
فاتح

لائبریرین

مائکرو سافٹ کے سی ای او کی زبانی جواب یہاں پڑھ لیجیے جو یہ کہہ رہا ہے کہ اینڈرائڈ مفت کا مال نہیں، جسے اینڈرائڈ استعمال کرنا ہے وہ ہمیں پیسے دے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مزے کی بات یہ ہے کہ اینڈرائڈ کی فروخت سے حاصل ہونے والی مفت کی رائلٹی جو مائیکروسوفٹ کو ملتی ہے، وہ اس کے ونڈوز فون سسٹم کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے زیادہ ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ مائیکروسوفٹ ہی نہیں، کارپوریٹ دنیا میں سب کا ہی یہی حال ہے۔ ہر ایک نے صدیوں پرانے پیٹنٹس سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں اور اسی تاک میں بیٹھے رہتے ہیں کہ کس سے مقدمہ بازی کے ذریعے پیسے بٹوریں۔
 
فاتح

لائبریرین
اس سے قبل ایپل والوں نے اینڈرائڈ پر مقدمہ کر دیا تھا۔ مائکرو سافٹ نے براہ راست اینڈرائڈ یعنی گوگل پر مقدمہ نہیں کیا بلکہ چونکہ موٹرولا نے اگلے ایک سال تک صرف اینڈرائڈ فونز بنانے کا عندیہ دیا تھا اور مائکروسافٹ ونڈوز فونز نہ بنانے کے متعلق بنانے دیا تھا تو مائکرو سافٹ نے ان پر مقدمہ کر دیا کہ یہ اینڈرائڈ استعمال کر رہے ہیں جس میں ہمارے پیٹنٹ استعمال کیے گئے ہیں اور اس مقدمے کی بنیاد پر مائکروسافٹ نے ایچ ٹی سی، سام سنگ اور ایسر سمیت دس کمپنیوں سے رائلٹی کے ایگریمنٹ سائن کیے کہ اگر تم اینڈرائڈ استعمال کرنا چاہتے ہو تو ہم پیسے بٹورنا چاہتے ہیں۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
لیکن مائکرو سافٹ نے کس بنیاد پر یہ مقدمہ دائر کیا۔

میں اگر کوئی چیز بنا کر بیچتا ہوں تو میری مرضی میں اس کا خام مال جہاں سے لوں۔
اگر میں ایک کمپنی سے نہیں لے رہا دوسری سے لے رہا ہوں تو جس سے نہیں لے رہا اس کو کیا حق ہے کہ
وہ میرے یا دوسری کمپنی کے خلاف کوئی مقدمہ کرے:idontknow:

یا پھر ان کمپنیوں کا کوئی معاہدہ وغیرہ ہے ایسا مائکرو سافٹ سے۔

نوٹ: میں نے کوئی خبر وغیرہ نہیں پڑھی ہے تبھی یہ سوال کیا ہے۔
 
فہیم بھائی، آپ کے سوال کا جواب کچھ اس طرح شروع ہوگا:

ان دنوں پیٹنٹ کے قانون کو کارپوریٹ دنیا جس انداز میں استعمال کرتی ہے وہ اتنا بیہودہ ہے کہ۔۔۔ ۔۔۔۔ ۔۔۔ :) :) :) :) :)
 
لیکن مائکرو سافٹ نے کس بنیاد پر یہ مقدمہ دائر کیا۔

میں اگر کوئی چیز بنا کر بیچتا ہوں تو میری مرضی میں اس کا خام مال جہاں سے لوں۔
اگر میں ایک کمپنی سے نہیں لے رہا دوسری سے لے رہا ہوں تو جس سے نہیں لے رہا اس کو کیا حق ہے کہ
وہ میرے یا دوسری کمپنی کے خلاف کوئی مقدمہ کرے:idontknow:

یا پھر ان کمپنیوں کا کوئی معاہدہ وغیرہ ہے ایسا مائکرو سافٹ سے۔

نوٹ: میں نے کوئی خبر وغیرہ نہیں پڑھی ہے تبھی یہ سوال کیا ہے۔
مجھے خود سمجھ نہیں آ رہی کہ مائیکرو سافٹ اس کے پیسے کیوں وصول کرتا ہے
 
فہیم بھائی، آپ کے سوال کا جواب کچھ اس طرح شروع ہوگا:

ان دنوں پیٹنٹ کے قانون کو کارپوریٹ دنیا جس انداز میں استعمال کرتی ہے وہ اتنا بیہودہ ہے کہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ :) :) :) :) :)
کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ مائیکروسافٹ کن کن پے ٹنٹ کی رقم وصول کرتا ہے؟
 
دوست

محفلین
ابھی تو اوریکل کو آگ لگی ہوئی ہے۔ وہ اس سال گوگل پر جاوا پیٹنٹ خلاف ورزی کا مقدمہ جیت کر اربوں کھربوں ڈالر وصولنا چاہتا ہے۔
 
ویسے گوگل والے بھی عجیب دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں ایک طرف مائیکروسافٹ تو دوسری طرف اوریکل تو تیسری طرف ایپل۔
ویسے ان تمام کمپنیوں میں سے گوگل ہی سب سے زیادہ یوزر فرینڈلی اور اوپن سورس ہے
 
Top