نعیم سعید
محفلین
السلام و علیکم
کیا مائیکرو سافٹ ورڈ کے لیے کوئی ایسا ’پلگ ان‘ تیار ہوا ہے کہ جس کی مدد سے قرآنی متن سے مطلوبہ آیات کو مسودہ کی تیاری میں آسانی سے استعمال کیا جا سکے۔
کیونکہ ابھی تک جو قرآنی فونٹس تیار کیے گئے ہیں، اکثر کے ساتھ قرآنی متن بھی ٹائپ شدہ ساتھ ہی دیا گیا ہے۔ اس طرح اب تک ماشاء اللہ سے کافی فونٹس اور اتنے ہی قرآنی متن بھی تیار ہو چکے ہیں۔
تیار شدہ قرآنی متن کو استعمال کرنے میں یقیناً کچھ سہولتیں بھی نظر آتی ہیں: مثلاً:
• ٹائپنگ کے اضافی وقت کی بچت۔
• ٹائپنگ اغلاط کا کم سے کم ہونا۔ (کیونکہ یہ قرآنی متن پروف شدہ ہیں، اس لیے اغلاط بہت کم ہیں۔)
ورڈ میں ’قرآنی متن‘ کو استعمال کرنے کا بہتر طریقہ ابھی تک تو یہی نظر آتا ہے کہ تیار شدہ قرآنی ٹیکسٹ فائل میں سے مطلوبہ سورت اور آیت نمبر تک پہنچ کر عبارت کو کاپی پیسٹ کر لیا جائے۔ اس مطلوبہ عبارت تک پہنچنے میں کچھ وقت ضرور لگتا ہے اور اگر چند ایک بار قرآنی عبارات کو لگانا ہو تو اس طریقۂ کار میں کوئی خاص مشکل نظر نہیں آتی لیکن اگر قرآنی عبارات کا استعمال زیادہ مقدار میں کرنا ہو تو یہ آسان سا طریقہ بھی کافی وقت لے جاتا ہے۔
نیٹ پر سرچ کرنے سے ابھی تک مجھے تو اس قسم کا کوئی ’پلگ ان‘ یا کوئی اور ’حل‘ نہیں مل سکا۔
آپ دوست اس سلسلے میں ضرور راہنمائی کریں، امید ہے کوئی بہتر حل نکل آئے۔