مائیکروسافٹ ورڑ سے پی ڈی ایف بنانے کا مسئلہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میرا سوال ہے کہ جب میں مائیکروسافٹ ورڈ سے پی ڈی ایف میں فائل بناتا ہوں، تو پی ڈی ایف کی صورت میں بسا اوقات کچھ اوراق زیادہ ہو جاتے ہیں۔ مثلاً اگر ورڈ میں 82 صفحات پر مشتمل فائل تھی تو پی ڈی ایف کی صورت میں اس کے 83 صفحات بن جاتے ہیں۔ جبکہ میں چاہتا ہوں کہ ورڈ میں جس طرح فائل بنی ہے، سیم اسی طرح اس کی پی ڈی ایف بھی بنے۔ پوچھنا یہ ہے ایسا کیا طریقہ کار اپنایا جائے کہ ورڈ اور پی ڈی ایف فائل بالکل سیم سیم بنے۔ ویسے ورڈ کے ایک صفحہ پر ٹیکسٹ زیادہ آتا ہے پی ڈی ایف کی نسبت، تو ورڈ کے پیج کی سیٹنگ کیا رکھی جائے جو پی ڈی ایف کے پیج سے موافقت رکھتی ہو، برائے کرم کوئی بھائی راہنمائی فرما دے۔
 

الف عین

لائبریرین
میرا تو ایسا تجربہ نہیں۔ ہاں، یہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں کنٹرول+ انٹر کر کے پیج بریک کیا گیا ہے وہاں پیج بریک نظر نہیں آتا اور اسی پیج پر متن موجود دیکھا گیا ہے۔ اگر ایسا ہو تو ہارڈ پیج بریک نہ دیں۔
کون سا پی ڈی اف کنورٹر استعمال کرتے ہیں؟
 
d6603bed23e940f3334abbb60e93eba4-full.png
 
ہوسکتا ہے آپ کہیں کہ شائد باکسز کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے لیکن میں نے باکسز کے بغیر بھی چیک کیا تھا، اس میں بھی اسی طرح ہوتا ہے۔ اصل میں پی ڈی ایف میں ایک لائن میں الفاظ تھوڑے آتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ صفحات پر مشتمل ورڈ فائل جب پی ڈی ایف میں کنورٹ کی جاتی ہے تو عموماً ایک ڈیڑھ صفحہ زیادہ ہو ہی جاتا ہے۔دیکھئے مذکورہ بالا تصویر میں بھی پی ڈی ایف کی ایک لائن میں ایک لفظ کم لکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے فرق پڑتا ہے۔
میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ ایسا کیا طریقہ اپنایا جائے کہ ورڈ اور پی ڈی ایف کے پیج کی سیٹنگ بالکل سیم سیم ہو۔ کیونکہ اس سے مجھے بہت پریشانی لاحق ہوتی ہے۔ یعنی اسے پی ڈی ایف کے حساب سے ارینج کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے کوئی ایسا طریقہ بتایا جائے، جس سے یہ مسئلہ حل ہو جائے۔
اور ہاں اس سے پی ڈی ایف کنورٹر کا کوئی مسئلہ نہیں، جس سے بھی کریں، رزلٹ بالکل سیم ہے۔ ویسے بھی میں سیو ایز (Save as) کر کے پی ڈی ایف بناتا ہوں۔
 
Top