مائیکروسافٹ کا نوکیا موبائل خریدنے کا اعلان

حاتم راجپوت

لائبریرین
130903041846_nokia_microsoft_buy_304x171_reuters_nocredit.jpg

مائیکروسافٹ نے نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کو 4.6 بلین ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔نوکیا اس کاروبار سے متعلقہ تمام پیٹنٹ بھی مائیکروسافٹ کو فروخت کرے گی۔
دونوں کمپنیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ فروخت 2014 کے ابتدا میں مکمل کی جائے گی جب نوکیا کے بتیس ہزار ملازمین مائیکروسافٹ منتقل ہو جائیں گے۔
نوکیا جو ایک زمانے میں موبائل فون بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی تھی کو گزشتہ چند سالوں سے سام سنگ اور ایپل کی جانب سے شدید مقابلے کا سامنا ہے۔
اس فروخت کے لیے لازمی ہے کہ نوکیا کے شییر ہولڈرز یعنی حصے دار اس کی منظوری دیں۔
مائیکروسافٹ کے سربراہ سٹیو بالمر نے کہا کہ ’یہ مستقبل کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے اور ملازمین، حصےداروں اور صارفین کے لیے ایک بہتری کی صورت‘۔
مائیکروسافٹ جو ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے جب سے اس کے روایتی پی سی مارکیٹ کو سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس نے چیلنج کیا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے موبائل فون کی ابھرتی مانگ کو نظر انداز کیا اور اس پر ردِ عمل دکھانے میں دیر کی۔
مائیکروسافٹ نے اپنی ٹیبلٹ پی سی کو گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیا مگر اس کی فروخت بہت سست روی کا شکار ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ کمپنی چاہتی ہے کہ اس کی موبائل فون کی منڈی میں ترجیحات اور منصوبہ بندی درست ہو۔

کنسلٹنٹس فروسٹ اینڈ سلوین کے منوج مینن کا کہنا ہے کہ ’واضح طور پر یہ لگتا ہے کہ اس کمپنی کی بنیادی ترجیح ہے کہ وہ اپنی منصوبہ بندی درست کرے اور اس نکتۂ نظر سے یہ اقدام بہت درست ہے مگر سوال یہ ہے کہ وہ اب اس کے آگے کس حد تک درست اقدامات لیتے ہیں۔‘

ربط۔
 

شمشاد

لائبریرین
نوکیا کی مارکیٹ واقعی بہت کم ہو گئی ہے۔ اس وقت سام سنگ کی بہت مانگ ہے اور کے بعد ایپل بک رہا ہے۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
اس وقت سام سنگ کی مارکیٹ سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد ایچ ٹی سی ہے ، نوکیا اور ایپل تقریبا برابر جا رہے تھے کہ نوکیا چھوڑ گیا۔۔ لیکن ایپل کی مانگ اب انتہائی کم ہو چکی ہے اور لوگ ایپل سے اکتا چکے ہیں۔۔
 

عمر سیف

محفلین
اس وقت سام سنگ کی مارکیٹ سب سے زیادہ ہے، اس کے بعد ایچ ٹی سی ہے ، نوکیا اور ایپل تقریبا برابر جا رہے تھے کہ نوکیا چھوڑ گیا۔۔ لیکن ایپل کی مانگ اب انتہائی کم ہو چکی ہے اور لوگ ایپل سے اکتا چکے ہیں۔۔
ہم تو سونی لیں گے ۔۔۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
آئی پیڈ بس اپنے ڈیزائن کی وجہ سے بک رہا ہے۔۔ آپریٹنگ سسٹم اس کا بھی ios ہے جسے اب زیادہ مقبولیت حاصل نہیں رہی۔۔ اب سام سنگ کی ٹیبلٹس آئی پیڈ کو کاٹ رہی ہیں۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
نوکیا نے اچھا بزنس کیا جب 3210 3310 6300 1100 6600 6210 یہ موبائلز مارکیٹ میں تھے ۔۔
جب سے ٹچ سسٹم آیا اور انڈراؤڈ فونز آئے ان کی دال نہیں گلی ۔۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
ایچ ٹی سی کی بہتر خصوصیت اس کا ڈیزائن اور گرافکس کا آئی کینڈی ہونا ہے،اور اس کی باڈی اور وزن بھی خوشگوار اثر چھوڑتے ہیں، جبکہ سام سنگ کا موبائل فون عموما بہت ہلکا ہوتا ہے اور کئی ماہرین اسے پلاسٹک کے ٹکرے سے تشبیہ دیتے ہیں،ایچ ٹی سی البتہ internal features اور بیٹری ٹائمنگ میں سام سنگ سے مار کھا جاتا ہے۔
 
Top