نبیل
تکنیکی معاون
حیرانی کی بات ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اتنی بڑی خبر رونما ہوئی ہے اور یہاں کسی نے اس کی خبر ہی نہیں دی۔
اوپن سورس پراجیکٹس کی سب بڑی اور مقبول سائٹ گٹ ہب کو مائیکروسوفٹ نے 7.5 بلین ڈالر کے عوض خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بارے میں تفصیل انٹرنیٹ پر متعدد روابط پر پڑھی جا سکتی ہے۔ کچھ روابط میں بھی یہاں شامل کر دوں گا۔ لیکن کسی تفصیل میں گئے بغیر میرا پہلا ری ایکشن کافی حیرانی کا تھا۔ مائیکروسوفٹ روایتی طور پر اوپن سورس کا دوست نہیں سمجھا جاتا اور اوپن سورس کمیونٹی میں کافی غیر مقبول بھی رہا ہے۔ گوگل کے متعلق سوچا جا سکتا تھا کہ گٹ ہب اس کے لیے زیادہ بہتر فٹ ہوگا۔ لیکن اگر مائیگروسوفٹ کے گزشتہ چند سالوں کی ڈیویلپمنٹ پر نظر ڈالی جائے تو ستیا ناڈیلا کی قیادت میں مائیکروسوفٹ اب کہیں زیادہ اوپن سورس فرینڈلی ہو چکی ہے۔ اس کا اندازہ اس کے کئی بڑے اور اہم اوپن سورس پراجیکٹس سے کیا جا سکتا ہے جو خود گٹ ہب پر ہوسٹڈ ہیں۔ اس لیے اوپن سورس موومنٹ کے حامیوں کو زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ مائیکرسوفٹ آریکل کے مقابلے میں اوپن سورس موومنٹ کا کہیں بہتر دوست ہے۔
اس سلسلے میں مائیکروسوفٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلا کے خیالات ذیل کی ویڈیو میں ملاحظہ جا سکتے ہیں۔