مائیکروسوفٹ وولٹ میں پیش آنے والے چند مسائل اور ان کا حل

میں نے ایک عربی قرآنک فانٹ تیار کیا ہے۔ جب <mark> میں اعراب کی Anchor Attachment ایڈجسٹ کر کے کمپائل کرنا چاہتا ہوں تو ایک میسیج شو کرتا ہے: Some second glyphs are not marks in anchor attachment lookup MARKS. کیا اس بارے میں بھی کوئی حل تجویز کریں گے؟
 

علوی امجد

محفلین
آپ نے غالباً اعراب کو مارک ڈیفائن نہیں کیا۔ وولٹ میں Edit Glyphکے ذریعے Glyph Editor میں جاکر تمام اعراب کی ٹائپ مارک کردیں۔ پھر یہ مسئلہ نہیں آئےگا۔
pic5f.gif
 
جب <liga> یا <rlig> کے ذریعے کچھ لگیچر ریپلیس کرتے ہیں مثلاً ’’ک ل‘‘ کو ملا کر گول کاف اور لام فائنل ’’کل‘‘ تو اعراب لگانے پر یہ لیگیچر ٹوٹ جاتا ہے اور ’’ک‘‘ کی initial فارم اور ’’ل‘‘ فائنل حالت سامنے آتے ہیں۔ کا اس کا بھی کوئی حل ہے؟ جیسا شکل میں ظاہر ہے
۔kl.jpg
 

شمزا

محفلین
اگر آپ لگیچرز پر اعراب لگا رہے ہیں تو اس کے دو طریقے ہو سکتے ہیں
ایک تو یہ کہ ہر لگیچر پر ممکنہ اعراب لگا کر علیحدہ سے ایک نیا لگیچر بناتے جائیں ، لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ آپ کے لگیچرز کی تعداد ان گنت ہو جائے گی
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ نے لگیچر وولٹ میں ایک لگیچر کے طور پر ڈیفائن کیا ہے اور اس کے کمپوننٹس کی تعداد بھی ٹھیک بتائی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے
جیسے آپ کا لگیچر "کل" جب آپ ڈیفائن کریں تو اس کے کمپوننٹس ضرور دو سیلیکٹ کریں، اگر نہیں کریں گے تو اعراب نہیں لگا سکیں گے
اسی طرح لفظ ہے مشغلہ ، اس کے پانچ کمپوننٹ ہوں گے
دوسرا یہ کہ یہ ضرور چیک کر لیں کہ آپ نے اعراب کو اپنے کوڈ میں میپ بھی کیا ہوا ہو
 

علوی امجد

محفلین
جب آپ لک اپ کی ونڈو میں جاتے ہیں تو process mark کو NONE کردیں۔ اصل میں ہوتا ایسے ہے کہ آپ نے لیگیچرز تو ڈیفائن کردیا کہ کاف کی ابتدائی شکل اور لام کی اختتامی شکل سے لیگیچر "کل" بن جائیں۔ لیکن لکھتے وقت آپ درمیان میں کوئی اعراب لگا دیتے ہیں تو وہ درحقیقت دو کے بجائے تین یا چار اشکال بن جاتی ہیں۔ اس لئے لیگیچر ٹوٹ جاتا ہے۔
pic-6.gif
Process Mark لک اپ میں اعراب کو شامل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے استعمال ہوتا ہے۔ اس میں آپ اعراب کا کوئی خاص سیٹ بھی متعین کرسکتے ہیں۔ جیسے آپ کے پاس ایک گروپ نقاط کا GroupNuqta اور دوسرا اعراب کا ہو مثلاً GroupMarks تو آپ چاہتے ہیں کہ لیگیچر صرف نقاط کو پروسس کرے اور اعراب کو پروسس نہ کرے تو آپ Process Marks میں NONE کے بجائے GroupNuqta کو لکھ سکتے ہیں۔ ویسے بائی ڈیفالٹ یہ ویلیو ALL ہوتی ہے۔
 
جی بہت شکریہ! لیکن اس طرح کرنے سے اعراب کی Positionaing میں مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔
KL1.jpg
’’کَل‘‘ اور ’’کَلُ‘‘ کی حالت دیکھی جا سکتی ہے۔ کاف پر لگائ گئ زبر ل سے آگے گزر جاتی ہے۔
 

علوی امجد

محفلین
وولٹ میں جب آپ لیگیچر ڈیفائن كرتے ھیں تو پهر ان لیگیچرز پر اعراب كو بهی پوزیشنگ لك اپ كے ذریعے ڈیفائن كرنا پړتا ھے مجهے نهیں معلوم كے آپ فانٹ كس طرح بنا رھے ھیں لیكن میں آپ كو ایك لیگیچر كو وولٹ میں ڈیفائن كرنے كے طریقه كار كو ترتیب وار بتا دیتا ھوں۔ ممكن ھے آپ سے جھاں غلطی ھو رہی ہو اس كو ٹهیك كرلیں۔
۱) پہلے مرحلے میں لیگچرز كو فانٹ میں ڈال کر وولٹ کے Glyph Editor کے ذریعے اس کا نام ، ٹائپ اور کمپوننٹس کی تعداد کو ڈیفائن کرلیں۔

pic-8.gif
پھر وولٹ کے مرکزی GUI میں آکر Add Substitutionکے ذریعے ایک نیا لک اپ بنائیں۔ میں نے یہاں اس کا نام NewLig رکھا ھے۔
pic-9.gif
اس نئے لک اپ میں Process Mark کو NONE (کیپٹل الفاظ) کرکے لیگیچر کے لک اپ کو لکھیں جیسے یہاں
kaf_ini lam_fin -> kl
pic-10.gif
 

علوی امجد

محفلین
پہلے مرحلے میں لیگیچر تو ڈیفائن ہوگیا اب ضرورت ہے اس کے اعراب کو درست کرنے کی تو سب سے پہلے ایک نیا پوزیشنگ لک اپ بنائیں جیسے کہ ذیل میں ہے۔
pic-11.gif
اب اس لک اپ کو اوپن کریں۔ اور اس کی ٹائپ Anchor Attachment کردیں۔ نیچے پوزیشن فرسٹ میں لیگیچر "کل" لے لیں۔ اور پوزیشن سیکنڈ میں اعراب۔ میں نے یہاں ایک اعراب کا ایک گروپ لیا ہے جس کا نام میں نے AboveMarks رکھا تھا۔ وولٹ کے لک اپ میں گروپ کو <> کے اندر لکھ کر ظاہر کیا جاتا ہے۔اب
اب دائیں ہاتھ پر موجود Preview ونڈو میں آپ کا لیگیچر بمعہ اعراب کے آجائے گا۔ سب سے پہلے آپ Component ۱ کو منتخب کرکے پہلی پوزیشن کے مارک کو موزوں جگہ پر سیٹ کریں۔ مارک کے ساتھ ایک + کا نشان بھی آپ کو نظر آرہا ہوگا۔ اس کو Anchor کہتے ہیں۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ پہلے اس Anchor کو اپنی جگہ رکھیں اور پھر اس کے اوپر مارک کو فٹ کریں۔ اس Anchor کو آپ سیٹ کرنے کے بعد لاک کردیں تو زیادہ بہتر ہوتا ہے تاکہ مارک کے گروپ کے باقی اعراب اسی جگہ پر آئیں۔
pic-12.gif
 

علوی امجد

محفلین
اب آپ Component 2 کو منتخب کریں اور اس کے مارک کو بھی موزوں جگہ پر فٹ کردیں۔
اب آپ کا لگیچر بالائی اعراب کے ساتھ تیار ہے۔ آپ اس کو Proofing Tool کے ذریعے ٹیسٹ کرسکتے ہیں۔ جگہ کے حوالے سے کوئی مسئلہ نظر آئے تو دوبارہ پوزیشن لک اپ میں جاکر مطلوبہ Component کو selectکرکے اس کو ٹھیک کرلیں۔
میں نے اسی لک اپ میں BelowMark کے نام سے دوسرا گروپ لا کر اس کو بھی اس لیگیچرز کے ساتھ ترتیب دے دیا ہے۔ دیکھیئے ذیل کی تصویر۔
pic-14.gif
اس کے بعد اپنے فانٹ کو Compile کرکے save کرلیں۔ یہاں یہ یاد رکھیں کہ کمپائل کرنے سے قبل دونوں لک اپس کو اپنے مطلوبہ فیچر میں کے ساتھ ضرور لنک کرلیں ورنہ لک اپ کام نہیں کرے گا۔ جیسے اوپر کے دونوں لک اپس میں NewLig کو Standard Ligature کے فیچر میں اور LigMark کو Mark Positioning کے فیچر میں محفوظ کیا گیا ہے۔
pic-15.gif

امید ہے ان مثالوں سے شائد کچھ واضع ہوگیا ہو۔ اب آپ دیکھ لیں آپ سے کون سی چیز رہ گئی ہے۔ اس کو درست کرلیں۔ انشاء اللہ آپ کا فانٹ ٹھیک کام کرے گا۔
 
جزاک اللہ! آپ نے میری مشکل بڑی تفصیل کے ساتھ حل فرما دی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ مزید میں فانٹ مکمل کرتا ہوں۔ وقتاً فوقتاً آپ سے رابطہ رہے گا۔ و السلام
 
السلام علیکم۔ مائکروسوفٹ وولٹ میں Cursive Attachment/Pair Adjustment کے ذریعے characters کو baseline سے اوپر سیٹ کیا ہے۔ لیکن اس میں مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اعراب کی پوزیشن حروف کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتی جو کہ anchor attachment کے ذریعے سیٹ کی گئی ہے اور اس کو <mark> میں کمپائل کیا گیا ہے۔ کیا اس کا کوئی حل موجود ہے؟ برہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔ والسلام
 

علوی امجد

محفلین
آپ كے سوال سے كچھ واضع نهیں ھو پا رھا۔ کیا ممکن ہے کہ آپ اس کا ایک سکرین شاٹ دکھا سکیں۔
ویسے عام طور پر یہ مسئلہ تب آتا ہے جب Process Marks ۔ NONE ہو یا پھر مارک کو گلفس ایڈیٹر میں بطور مارک ڈیفائن نہ کیا گیا ہو۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم۔ مائکروسوفٹ وولٹ میں Cursive Attachment/Pair Adjustment کے ذریعے characters کو baseline سے اوپر سیٹ کیا ہے۔ لیکن اس میں مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اعراب کی پوزیشن حروف کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتی جو کہ anchor attachment کے ذریعے سیٹ کی گئی ہے اور اس کو <mark> میں کمپائل کیا گیا ہے۔ کیا اس کا کوئی حل موجود ہے؟ برہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔ والسلام
گلفس کو بیس لائن سے اوپر فانٹ ایڈیٹر میں سیٹ کر لیں۔ مارکس کو وولٹ میں ڈیفائن کرلیں۔ امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 

شمزا

محفلین
محترم شکیل بھائی
اگرچہ آپ کا سوال کچھ زیادہ واضح نہیں ہے لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ آپ نے جس یا جن کیریکٹرز کو Cursive Attachment/Pair Adjustment میں تبدیل کیا ہے ان کی مارک پوزیشن شاید آپ نے علیحدہ سے ڈیفائن نہیں کی ہوئی ؟
اس کی مثال یوں لے لیں کہ ایک لگیچر ہے محفل ، آپ نے لگیچر کے 4 کمپونینٹس بنائے اور ہر ایک کے مطابق مارک پوزیشن سیٹ کردی تو وہ مارک پوزیشن صرف اسی وقت کام کرے گی جب پورا لفظ محفل لکھا جائے گا
لیکن جب کوئی صرف محف لکھے گا تو وہ کام نہیں کرے گی
جب تک کہ ہر کیریکٹر پر علیحدہ علیحدہ مارک پوزیشن اگر آپ نہیں ڈیفائن کریں گے تو جب Cursive Attachment کی باری آئے گی تو مارک پوزیشن پرابلم کرے گی
لہذا میرے خیال میں آپ یہ کریں کہ لگیچرز کی مارک پوزیشن تو آپ ڈیفائن کر ہی چکے ہیں، Cursive Attachment کے لیے علیحدہ علیحدہ کیریکٹرز کی مارک پوزیشن بھی ڈیفائن کر لیں
جیسے نیچے میں نے ایک مثال میں حرف ح کی تینوں اشکال (ابتدائی، درمیانی اور آخری) کے لیے ایک مارک پوزیشن سیٹ کی ہے
hainit.jpg

hamedi.jpg

hafina.jpg

جب آپ ایک دفعہ اس طریقے سے اپنے ہر حرف کے لیے ممکنہ اعراب ڈیفائن کر دیں گے تو اس کے بعد Cursive Attachment میں آپ حرف کو جہاں مرضی سیٹ کریں ، اعراب خود بخود حرف کے ساتھ سیٹ ہو جائیں گے
امید ہے اس سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن اگر پھر بھی وہی پرابلم برقرار رہے تو براہ کرم سوال کو تھوڑا مزید تفصیل سے بیان کر دیں تاکہ مسئلے کی تہہ تک پہنچا جاسکے
 
جب حروف کو بیس لائن سے کچھ اوپر سیٹ کیا جاتا ہے تو اعراب کی پوزیشن حروف کی پوزیشن کےساتھ تبدیل نہیں ہوتی۔ جیسا کہ اس سکرین شاٹ سے ظاہر ہے۔
untitled.JPG
یا پھر اس کی صورت حال یہ بھی ہوجاتی ہے:
untitled۱.JPG
براہِ کرم اس کی وجوہات اور حل ممکن ہو تو بتادیں۔
بہت شکریہ!!!!!!!!!
 

arifkarim

معطل
جب حروف کو بیس لائن سے کچھ اوپر سیٹ کیا جاتا ہے تو اعراب کی پوزیشن حروف کی پوزیشن کےساتھ تبدیل نہیں ہوتی۔ جیسا کہ اس سکرین شاٹ سے ظاہر ہے۔
View attachment 976
یا پھر اس کی صورت حال یہ بھی ہوجاتی ہے:
View attachment 977
براہِ کرم اس کی وجوہات اور حل ممکن ہو تو بتادیں۔
بہت شکریہ!!!!!!!!!

جناب تمام حروف کو بیس لائن پر رکھیں۔ جبکہ Cursive Attachment کا جو طریقہ اوپر بتایا گیا ہے۔ اسکو استعمال کریں۔ نہیں تو میں ذاتی پیغام میں اپنا ای میل بھیج دیتا ہوں۔ اسپر رابطہ کر لیں۔
 
Top