مائیکروسوفٹ کی اوپن سورس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں مزید پیشرفت

نبیل

تکنیکی معاون
مائیکروسوفٹ کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اب اپنے کردار کا ازسرنو تعین کر رہی ہے۔ اگرچہ ڈیسک ٹاپ کی دنیا میں ابھی تک مائیکروسوفٹ کا راج ہے، لیکن موبائل اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی دنیا میں ڈیسک ٹاپ کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ مائیکروسوفٹ نے بھی اس بات کا ادراک کر لیا ہے کہ اس کی مکمل اجارہ داری کا دور ختم ہو گیا ہے۔ اب مائیکروسوفٹ نتیا ساڈیلا کی قیادت میں اوپن سورس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے میدان میں تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے۔ کچھ ہی روز قبل مائیکروسوفٹ نے زیمارن کمپنی کو خرید لیا تھا جس سے ڈاٹ نیٹ اورسی شارپ کے ذریعے کراس پلیٹ فارم اور موبائل اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ اب مائیکروسوفٹ کی جانب سے دو نئی بریکنگ نیوز ہیں۔ ایک تو یہ مائیکروسوفٹ ایس کیو ایل سرور 2016 کو لینکس آپریٹنگ سسٹم پر پورٹ کر دیا جائے گا، اور دوسرے یہ مائیکروسوفٹ نے ایکلپس فائڈیشن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ایکلپس آئی بی ایم کی جانب سے ڈیولپ کردہ ایک ڈیویلپمنٹ ٹول ہے جسے بآسانی ایکسٹنڈ کیا جا سکتا ہے۔
ماخذ
 

اوشو

لائبریرین
دیر آید درست آید
کراس پلیٹ فارم ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ کی طرف مائیکروسافٹ کو بہت پہلے دھیان دینا چاہیے تھا۔ لیکن ابھی بھی یہ اچھا فیصلہ ہے اور اس کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
 
Top