مائیکرو سافٹ ایکسس میں مدد بابت سرٹیفکیٹ پرنٹنگ

ذیشان حیدر

محفلین
certificate-1.jpg

محترم دوستو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے مائیکرو سافٹ ایکسس 2010میں ادارے کی اسناد پر تقریباً 1500سے زائد طلبہ کے پرنٹ نکالنے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ سند پر انگریزی ، اردو دونوں میں مضمون ہے۔انگریزی ، اردو میں تمام ڈیٹا موجود ہے ۔ جہاں بچوں کا گریڈ لکھنا ہے وہاں انگریزی میں تومائیکرو سافٹ ایکسس C, B,A,+Aلکھ دیتا ہے لیکن اردو والے حصہ میں گریڈ میں ممتاز مع الشرف، ممتاز، جید جداً ، جید ، مقبول لکھنا ہے ۔کیسے لکھنا جائے ؟
کوئی بھائی میری اس معاملے میں مدد کرے تاکہ میں پرنٹ نکال سکوں ۔
 

ابن رضا

لائبریرین
certificate-1.jpg

محترم دوستو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے مائیکرو سافٹ ایکسس 2010میں ادارے کی اسناد پر تقریباً 1500سے زائد طلبہ کے پرنٹ نکالنے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ سند پر انگریزی ، اردو دونوں میں مضمون ہے۔انگریزی ، اردو میں تمام ڈیٹا موجود ہے ۔ جہاں بچوں کا گریڈ لکھنا ہے وہاں انگریزی میں تومائیکرو سافٹ ایکسس C, B,A,+Aلکھ دیتا ہے لیکن اردو والے حصہ میں گریڈ میں ممتاز مع الشرف، ممتاز، جید جداً ، جید ، مقبول لکھنا ہے ۔کیسے لکھنا جائے ؟
کوئی بھائی میری اس معاملے میں مدد کرے تاکہ میں پرنٹ نکال سکوں ۔
اگر آپ کے کمپیوٹر پر اردو انسٹال هے تو جدھر اردو لکھنا هے وهاں اردو key board active کر لیں جدھر انگریزی وهاں انگلش key board toggal کر لیں.
ٹیبل میں مطلوبه ڈیٹا ایڈ کریں اور رپورٹ میں رپورٹ ڈیزائن کریں. جیسا ڈیٹا آپ نے ڈالا هو گا ویسا هی شو هو گا
 

اسد

محفلین
انگلش گریڈ ٹیبل میں موجود ہیں یا رپورٹ پرنٹنگ کے دوران کیلکولیٹ ہو رہے ہیں؟ میں نے خود کبھی ایکسیس میں ایپلیکیشن نہیں بنائی، صرف دیکھی ہوئی چیزوں کی بنیاد پر مشورہ دے رہا ہوں۔
اگر تو انگلش گریڈ ٹیبل میں موجود ہیں تو اردو گریڈ کا فیلڈ بھی شامل کر کے اسے پرنٹ کر لیں ورنہ جو کوڈ انگلش گریڈ کیلکولیٹ کر رہا ہے اسے اردو گریڈ کے لئے کاپی کر کے ایڈٹ کر لیں۔

سوال پوچھتے ہوئے اگر تھوڑی سی تفصیل بتا دیا کریں تو دوسرے لوگ مفروضے قائم کرنے سے بچ جاتے ہیں اور بہتر جواب دے سکتے ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
سب سے بہتر یہ ہے کہ ایکسس میں ایک کالم اور ڈال دیں جس میں اُردو کے گریڈ ہوں۔ یا اگر رپورٹ کیوری کی مدد سے بنا رہے ہیں تو کیوری میں اُردو گریڈ بھی کیلکولیٹ کر لیں۔
 

نکتہ ور

محفلین
سرٹیفیکیٹ میں مذکورہ طالبعلم کو مذکورہ طالیعلم لکھا گیا ہے نیز میرے خیال میں اس کو الگ کر کے لکھا جانا چاہیے یعنی طالب علم۔
 

اسد

محفلین
ٹیبل میں کیلکولیٹد فیلڈ شامل کرنا بہتر رہے گا۔
اردو گریڈ کا فیلڈ شامل کرنے کے لئے ٹیبل میں 1: 'Click to add' پر کلک کریں، نمودار ہونے والے مینو میں 2 'Calculated Field' پر کلک کریں، اور پھر 3 'ٹیکسٹ پر۔
AccUrGrades1.png

مندرجہ ذیل کوڈ (اپنی ضرورت کے مطابق ایڈٹ کرنے کے بعد) کاپی کریں اور 4 ایکسپریشن بلڈر میں کنٹرول+وی سے پیسٹ کر دیں، پھر 5 'OK' پر کلک کریں۔
کوڈ:
IIf([obtained]/[totMarks]*100>=90,"ممتاز مع الشرف",IIf([obtained]/[totMarks]*100>=80,"ممتاز",IIf([obtained]/[totMarks]*100>=70,"جید جداً",IIf([obtained]/[totMarks]*100>=60,"جید","مقبول"))))
AccUrGrades2.png

کالم میں تمام طلبہ کا اردو گریڈ کیلکولیٹ ہو جائے گا۔ فیلڈ کا مناسب نام رکھ دیں۔
AccUrGrades3.png

ایڈٹ: اگلی مرتبہ جب سرٹیفکیٹ چھپوائیں تو سنہ عیسوی کے لئے A.D. کے بجائے C.E. استعمال کریں۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
شکریہ اسد بھائی، محمد شعیب، نکتہ ور، محمد صابر، ابن رضا صاحبان !
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے میں ابھی اس کو چیک کرتا ہوں ۔ امید کرتا ہوں کہ پھر ضرورت پڑی تو مدد کریں گے۔
 
Top