مائیکرو سافٹ ایکسل 2010 میں مدد درکار ہے

قیس

محفلین
السلام علیکم !
مجھے اپنی ٹیم کے لیے ایک مدد کی ضرورت ہے جس میں ہم عمر کے لحاظ سے اپنے اراکین کی درجہ بندی کرتے ہیں ۔
مثلا اگر کسی کی تاریخ پیدائش 01-05-2010 یعنی یکم مئی دو ہزار دس ہو تو اس سال مئی کو تیرہ سال کا ہوگا لیکن وہ ہماری جونئیر ٹیم کا ممبر ہے ۔ جب وہ پندرہ سال کا ہوگا تو وہ میچور ٹیم کا رکن ہوگا اور جب چالیس سال کا ہوگا اور تو سینئر ٹیم کا رکن ہوگا ۔ اب میں نے اسکی تاریخ پیدائش کے حوالے سے اسکی عمر کے سال بھی جمع تفریق کر لئے ہیں ۔ لیکن یہ مسئلہ حل نہیں ہو رہا ۔
میں نے سیل سی 2 میں اسکی عمر نکالی ہے اور مجھے ڈی ٹو میں رزلٹ چاہیے کہ وہ کس ٹیم کا رکن ہے اور اگر ان تینوں کو رنگ لگانے کا بھی کچھ ہو جائے تو سونے پہ سہاگہ ہو۔ اگر کو ئی دوست مدد فرما سکیں تو میں شکر گزار رہوں گا۔ والسلام قیس
 

اسد

محفلین
فورمولا پچھلی پوسٹ میں موجود ہے۔
عمر کے لئے آپ C2 میں یہ فورمولا استعمال کر سکتے ہیں
کوڈ:
=YEAR(TODAY())-YEAR(B2)
ٹیم والے کالم کو سلیکٹ کر کے Conditional Formatting پر کلک کریں، مینو میں Text that Contains... پر کلک کریں
Excel-CF-001.png

کھلنے والی ونڈو میں بائیں طرف Junior لکھیں اور دائیں طرف فورمیٹنگ چنیں
Excel-CF-002.png

آپ Custom Format اپنی مرضی کی فورمیٹنگ چن سکتے ہیں۔
پھر یہی عمل Mature اور Senior کے ساتھ دہرائیں۔
Excel-CF-003.png

Excel-CF-004.png

Excel-CF-005.png
 
آخری تدوین:

قیس

محفلین
السلام علیکم ! جناب اسد صاحب اور جناب سہیب صاحب بہت بہت شکریہ آپ کی مدد سے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ۔ لیکن اگر ایک مددر اور فرما دیں کہ میں اس فارمولا کو ان سیلز پر بھی اپلائی کیا ہے جہاں پر کوئی ٹیکسٹ موجود نہیں ، اس نے وہاں پہ جونئیر دکھانا شروع کر دیا ہے حالانکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ خالی رہیں جب B2 میں کوئی ڈیٹا آئے تو پھر یہ کچھ دکھلائے کیا اس کا کوئی ح موجود ہے؟ یا اسکے لئے ایک نیا دھاگہ کھولوں ۔ والسلام
 

حسیب

محفلین
السلام علیکم ! جناب اسد صاحب اور جناب سہیب صاحب بہت بہت شکریہ آپ کی مدد سے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ۔ لیکن اگر ایک مددر اور فرما دیں کہ میں اس فارمولا کو ان سیلز پر بھی اپلائی کیا ہے جہاں پر کوئی ٹیکسٹ موجود نہیں ، اس نے وہاں پہ جونئیر دکھانا شروع کر دیا ہے حالانکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ خالی رہیں جب B2 میں کوئی ڈیٹا آئے تو پھر یہ کچھ دکھلائے کیا اس کا کوئی ح موجود ہے؟ یا اسکے لئے ایک نیا دھاگہ کھولوں ۔ والسلام
وعلیکم السلام
جس سیل میں بھی آپ فارمولا اپلائی کریں گے وہاں کچھ نہ کچھ تو ضرور ہی لکھے گا۔ اگر آپ بی2 میں کچھ بھی نہ لکھیں تو اس کی ویلیو صفر ہو گی جو کہ پہلی کنڈیشن پر پوری اتر رہی ہے۔ا س لیے جونئیر لکھا آ رہا ہے۔
آپ یہ فارمولا اپلائی کر لیں۔ خالی سیل کے لیے جو رکھنا چاہیں none کی جگہ وہ لکھ لیں
کوڈ:
=IF(C2=0,"none",IF(C2<15,"junior",IF(C2<40,"mature","senior")))
 

قیس

محفلین
السلام علیکم ! مکرم حسیب صاحب بہت بہت شکریہ آپ کا آپ کی مدد سے میرا کافی مسئلہ حل ہو گیا ہے۔مجھے آپکی مدد کی اس سلسلہ میں مزید ضرورت پڑے گی اگر آپ کو اعتراض نہ ہو تو کیا میں آپ کو مزید زھمت دے سکتا ہوں ؟ والسلام
 

ابن رضا

لائبریرین
شوق ہر رنگ رقیبِ سر و ساماں نکلا
قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا

(غالب کا شعراور آپ کے نِک کی مماثلت برطرف:))

جناب والیٰ آپ کی خدمت میں ہمہ وقت حاضر ہیں آپ اپنا مدعا بیان کیجے گا ۔محفلین کسی بھی متعلقہ استفسار کو تشنہ نہیں چھوڑتے نہ ہی فراموش کرتے ہیں۔
خوش رہیں
 

قیس

محفلین
السلام علیکم ! جناب ابن رضا صاحب آپ کی ذرہ نوازی کا شکریہ ۔ امید ہے کہ میں آپ لوگوں کو زیادہ تنگ نہیں کروں گا ۔ میں اصل میں ایک مکمل پراجیکٹ کر رہا ہوں اور آتا مجھے کچھ نہیں ایویں پنگا لے لیا اب آپ دوستوں کی امداد سے ہی اسکو حل کروں گا۔ والسلام
 
Top