مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 7 اور 8 کی فروخت بند کر دی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 7 اور 8 کے بعض ورژنز کے پرچون فروخت بند کر دی ہے جبکہ ونڈوز 8 بہت زیادہ مقبول نہیں ہوئی کیونکہ اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے بعض جانے پہچانے عناصر یا فیچرز ختم کر دیے گئے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مائیکروسافٹ نے کچھ عرصہ قبل فروخت بند کرنے کافیصلہ کرلیاتھا جس کا مقصد صارفین کو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورڑنز کی طرف مائل کرنا ہے جبکہ ونڈوز کا نیاورژن ونڈوز10آئندہ سال کے آخر میں جاری کردیاجائے گا۔
صارفین 31 اکتوبر سے ونڈو 7 کے ہوم بیسک، ہوم پریمیئم اور الٹیمیٹ ورژن نہیں خرید سکیں گے جبکہ ونڈو 8 بھی دستیاب نہیں ہے۔ اس تبدیلی سے دکانوں سے لی گئی کاپیاں اور کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر انسٹال کیا گیا یہ سافٹ ویئر متاثر ہوں گے جبکہ ونڈوز کا موجودہ 8.1 کمپیوٹرز پر ڈیفالٹ ورژن ہوگا۔
علاوہ ازیں اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ صارفین ونڈوز کے پرانے ورڑن کو استعمال کرنا چھوڑ رہے ہیں۔
مارکیٹ یہ تبدیلی آنے میں وقت لگے گا کیونکہ کمپیوٹر بنانے والے کمپنیوں کے پاس ونڈوز کے پرانے ورژنز کا بہت بڑا ذخیرہ ہے اور وہ اسی سافٹ ویئر کے ساتھ کمپیوٹرز فروخت کریں گے لیکن جو صارفین کمپیوٹر چلانے کے لیے ونڈوز 7 میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ونڈوز 8.1 کو ونڈوز 7 پروفیشنل پر ڈاو¿ن گریڈ یا کم کر سکیں گے۔