مائیکرو سافٹ ورڈ میں اردو جسکیفیائیڈ ہونے کا نمونہ....

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
کچھ پوسٹس پر ورڈ کے بارے میں اکثر یہ شکائیت پڑھنے میں آتی ہے کہ اس میں اردو صحیح طور پر جسٹیفائیڈ (Justified) نہیں ہوتی۔ خاص طور پر وہ احباب جو ورڈ سے پی ڈی ایف بناتے ہیں وہ اکثر یہ شکائیت کرتے نظر آتے ہیں۔

میں نے کچھ دن پہلے مائیکروسافٹ آفس(7020) کا اردو لینگویج پیک انسٹال کیا تھا۔ اب اسکے بعد، ورڈ میں اردو کچھ بہتر جسٹیفائیڈ ہوتی نظر آرہی ہے۔ ذرا ملاحظہ کیجئے:
Urdu_Word_2007.png

جسٹیفائیڈ کرتے وقت لفظ واشنگھٹن کی دھجیاں بکھر گئیں اور یہ شائید فانٹ سے متعلق مسئلہ ہو، کیونکہ باقی الفاظ ٹھیک لگ رہے ہیں۔
اور نیچے والے پیراگراف کو میں نے کالمز میں تبدیل کر دیا تھا، مگر ترتیب سیٹ نہیں کی تھی اسلئے کالم نمبر 2 سیدھے ہاتھ پر نظر آرہا ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ اردو لینگیوج پیک کے باوجود ابھی یہ کالم کی ترتیب انگیزی والی ہی رکھتا ہے۔ مگر اسے ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی ابھی میں نے اسلئے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ممکن ہے احباب میں سے بھی کچھ حضرات نے اس لینگویج پیک کے ساتھ تجربات کئے ہوں۔ تو کوئی اچھا مشورہ ضرور دیجئے گا کہ اسکے اور کیا کیا فائدے اُٹھائے جا سکتے ہیں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
واشنگھٹن کی بجائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ واشنگٹن ۔ ۔ لکھ کر ٹرائی کریں شاید یہ اپنے اعصاب کو مجتمع کر سکے
کیونکہ فونٹ میں واشنگھٹن کا لگیچر موجود نہیں جبکہ وا شنگٹن کا موجود ہے
 
فرخ

محفلین
دراصل، جب جسٹیفائی نہیں کیا تھا، تب یہ ٹھیک آرہا تھا، صرف اوپر والی لائن میں گھس گیا تھا۔۔مگر جسٹیفائی کرنے کے بعد بکھر گیا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
دراصل، جب جسٹیفائی نہیں کیا تھا، تب یہ ٹھیک آرہا تھا، صرف اوپر والی لائن میں گھس گیا تھا۔۔مگر جسٹیفائی کرنے کے بعد بکھر گیا
وہ اسی لیے کہ لگیچر موجود نہیں ۔۔۔ جب کوئی لگیچر موجود نہیں ہوتا تو لفظ کیریکٹرز کی مدد سے لکھا جاتا ہے اور جسٹیفائی کرتے وقت حروف کے جوڑ علیحدہ علیحد ہوکر جسٹیفائی ہو جاتے ہیں ۔۔ ۔ ۔جسٹیفائی۔ ۔۔ لو جسٹیفائی اور۔ ۔ ۔ ہائی جسٹیفائی۔ ۔ کی آپشن باری باری استعمال کر کے دیکھیں اس کے ذریعہ مسئلہ کو کسی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے
 
ابھی تو میں اوبنٹو 11۔10 میں گھسا ہوا ہوں، جیسے ہی ونڈوز میں واپس جاؤں گا کوشش کرکے دیکھتا ہوں۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
اس صورت میں اوپن آفس میں آزما کر دیکھیں، وہاں جسٹفکیشن کے کئی آپشنس ہوتے ہیں۔
 
گل خان

محفلین
میں تو جسٹیفائی اس طرح کرتا ہوں۔۔۔۔ورڈ میں کوئی اردو کی لائن لکھ کر اگلی لائین میں جانے کے لئے شفٹ+اینٹر اکٹھا دباتا ہوں۔۔
 
حضرات ایم ایس آفس کا نیا ورژن 2013 بہت سے نئے فیچرس کے ساتھ ریلیز کردیا گیا ہے میں نے تو ڈاؤنلؤڈ کرلیا ہے اور استعمال بھی شروع کردیا ہے آپ بھی گوگل سے لیکر استعال کریں فری دستیاب ہے
 
Top