نصرت فتح علی مائیں نی مائیں

زونی

محفلین
نصرت فتح علی کا ایک مشہور گانا ھے پنجابی

" مائیں نی مائیں میرے گیتاں دے نیناں وچ برہا دی رڑک پوے"

اگر کسی کو اس بارے میں علم ہو تو یہاں پوسٹ کر دیجئے ، شکریہ۔:)
 
زینب

محفلین
انتہائی خوبصورت گانا میں نے بھی یو ٹیوب پے ہی نا جانے کتنی بار سنا۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ زونی میں نے یہ گیت اپنی طالب علمی کے زمانے میں بہت سنا، بلکہ اتفاق سے چند دن پہلے، برس ہا برس کے بعد پھر سنا، اچھی پسند ہے بائی دا وے :)
 
زونی

محفلین

زونی

محفلین
شکریہ زونی میں نے یہ گیت اپنی طالب علمی کے زمانے میں بہت سنا، بلکہ اتفاق سے چند دن پہلے، برس ہا برس کے بعد پھر سنا، اچھی پسند ہے بائی دا وے :)

وارث بھائی میں یہ سوچ رہی ہوں کہ آپ کی طالبعلمی کے زمانے میں خاں صاحب گانا بھی گاتے تھے :grin::grin:

پسند کو سراہنے کیلئے شکریہ ، آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہی کہتے ہونگے:grin:
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی میں یہ سوچ رہی ہوں کہ آپ کی طالبعلمی کے زمانے میں خاں صاحب گانا بھی گاتے تھے :grin::grin:

پسند کو سراہنے کیلئے شکریہ ، آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہی کہتے ہونگے:grin:

آپ صحیح سوچ رہی ہیں، میری طالب علمی کا زمانہ تو یہی کوئی ایک دو صدیاں پہلے کا ہے لیکن خاں صاحب تو ازلوں سے گا رہے ہیں، ذہن پر تھوڑا سا زور تو دیں :)

دراصل اس گیت کی شاعری لا جواب ہے، ایسی تشبیہیں اور استعارے تو اردو، فارسی شاعری میں بھی کم ہی ملتے ہیں۔ واہ واہ واہ
 
محسن حجازی

محفلین
بہاولپور میں دسمبر کی ایک سرد صبح میں سکوٹر پر کچھ لینے نکلا۔ کمرشل ایریا تک گیا واپس گھر آرہا تھا کہ ایک ٹریکٹر والے نے یہ گیت اونچی آواز سے لگا رکھا تھا۔ لو صاحبو ہم اس کے پیچھے پیچھے سکوٹر پر سوار شہر سے باہر آگئے ہوش اس وقت آیا جب بغداد سٹیشن کی حدود شروع ہوئیں اور گیت ختم ہوا :grin: اور ہاں نہ میں نے دستانے پہن رکھے تھے نہ جرابیں صرف ایک ہوائی چپل۔ ہاتھ پاؤں کی انگلیاں اکڑ گئیں لیکن محسوس نہیں ہوا۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کس قدر من چلے ہیں اسی لیے جہاں ہیں وہیں کھڑے ہیں :rolleyes:
 
زونی

محفلین
آپ صحیح سوچ رہی ہیں، میری طالب علمی کا زمانہ تو یہی کوئی ایک دو صدیاں پہلے کا ہے لیکن خاں صاحب تو ازلوں سے گا رہے ہیں، ذہن پر تھوڑا سا زور تو دیں :)

دراصل اس گیت کی شاعری لا جواب ہے، ایسی تشبیہیں اور استعارے تو اردو، فارسی شاعری میں بھی کم ہی ملتے ہیں۔ واہ واہ واہ

ہاہاہا آپ کی بات بھی صحیح ھے اپنی جگہ لیکمن بات نصرت فتح علی خان کی ہو رہی تھی:grin:

اور صحیح کہا آپ نے اس گیت کی شاعری مجھے بھی بہت پسند ھے ، تشبیہات کا استعمال بہت خوبصورتی سے کیا گیا ھے۔:)
 
Top