مائی بی بی فورم کے اردو پیکج کا بیٹا ورژن!

نبیل

تکنیکی معاون
سائلنٹ کلر، فورم انسٹال ہونے کے بعد بھی تھیم کو ایڈمن پینل سے امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔
انسٹال ہوئی ہوئی تھیم میں تبدیلیوں کے لیے ایڈمن پینل کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ وہاں سے مختلف ٹیمپلیٹس منتخب کرکے انہیں ایڈٹ کرکے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
 

silent.killer

محفلین
وہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ جو تصویر اور کوڈ میں نے آپ کو ارصال کیا تھا اس میں‌ سبز رنگ ظاہر ہوجاتا ہے۔ اوردو اور انگریزی کی آپشن بھی آجاتیں ہیں‌ مگر جب لکھا جاتا ہے تو صرف انگلش لکھی جاتی ہے
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ نبیل اور آصف (سائلنٹ کلر) صاحبان۔ :)
میں ابھی اس کی آزمائشی تنصیب پر جا کر اسے دیکھتا ہوں
 

نبیل

تکنیکی معاون
فاتح، آپ نے ٹیسٹ انسٹالیشن پر تبصرہ کیا ہے۔ میرے خیال میں بہتر یہ ہوگا کہ آپ اس پیکج کو ڈاؤنلوڈ کرکے اپنے لوکل ویب سرور پر ٹیسٹ کر لیں۔
مجھے اس بات کا بھی شدت سے خیال آ رہا ہے کہ بہت سے اچھے اردو سوفٹویر کا لوگوں کو ابھی پتا ہی نہیں ہے۔ ان کی تشہیر کا کوئی بہتر بندوبست ہونا چاہیے۔
 
السلام علیکم
نبیل بھائی میں نے مائی بی بی اردو آپ کیا ہوا ترجمہ اپنے ویب پہ اپلوڈ کیا ہے لیکن یہ پیغام آتا ہے
Language urdu (/home1/zargarzo/public_html/bbu/inc/languages/urdu) is not installed

یاد رہے کے ان کی ویب سے انگلش ایڈیشن کیا تھا اس میں کوئی مسئلہ نہیں
اس بارے میں مدد فرمائیں
 
میں نے یہ فورم یہاں انسٹال کیا ہے
http://www.zargarzone.com/bbu/index.php
اس یو آر ایل سے یہ جواب آتا ہے
Language urdu (/home1/zargarzo/public_html/bbu/inc/languages/urdu) is not installed
جبکے یہ
http://zargarzone.com/bbu/index.php?language=english
یوآر ایل انٹر کرنے سے فورم ٹھیک اوپن ہوتا ہے
پھر مینول اردو زبان منتخب کرنے پر بھی ٹھیک اوپن ہوتا ہے یہ کیا مسئلہ ہے؟
 
میں نے یہ فورم یہاں انسٹال کیا ہے
http://www.zargarzone.com/bbu/index.php
اس یو آر ایل سے یہ جواب آتا ہے
Language urdu (/home1/zargarzo/public_html/bbu/inc/languages/urdu) is not installed
جبکے یہ
http://zargarzone.com/bbu/index.php?language=english
یوآر ایل انٹر کرنے سے فورم ٹھیک اوپن ہوتا ہے
پھر مینول اردو زبان منتخب کرنے پر بھی ٹھیک اوپن ہوتا ہے یہ کیا مسئلہ ہے؟

یہاں تو دونوں روابط درست کام کر رہے ہیں۔
 
اسلام و علیکم
میں نے آپ کا ترجمہ کیا ہوا مائی بی بی انسٹال کیا تھا جو ٹھیک کام کر رہا تھا غلطی سے اسے 6۔1 بیٹا 2 سے اپگریڈ کر لیا اب اس میں اردو پیڈ کام نہیں کریں
مہربانی فرما کر میری مدد کریں
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ نے جو اپگریڈ کی ہے، اس میں پرانی فائلیں بھی اوور رائٹ ہو گئی ہیں اور اسی لیے اردو ایڈیٹر بھی کام نہیں کر رہا۔ میں نے مائی بی بی کے اردو پیکج کو نئے ورژن پر اپڈیٹ نہیں کیا تھا۔
 
آپ نے جو اپگریڈ کی ہے، اس میں پرانی فائلیں بھی اوور رائٹ ہو گئی ہیں اور اسی لیے اردو ایڈیٹر بھی کام نہیں کر رہا۔ میں نے مائی بی بی کے اردو پیکج کو نئے ورژن پر اپڈیٹ نہیں کیا تھا۔

السلام علیکم
نبیل بھائی اب اس کا کوئی حل بھی تو بتائیں
کہ میں نئے ورژن میں اردو ایڈیٹر کسے لگاؤں؟
 

اظفر

محفلین
نبیل !
پی ایچ پی بی بی میں فیڈز کا آپشن شامل ہونے کے بعد مائی بی بی اور پی ایچ پی بی بی میں اب کون سا خاص فرق باقی ہے؟
اگر کچھ اندازہ ہے تو پلیز بتائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
معذرت چاہتا ہوں، میں نے کافی عرصے سے ان سوفٹویر پر کام نہیں کیا ہے، اس لیے ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں فراہم کر سکتا ہوں۔
 
نبیل بھائی پہلے تو کچھ اپنے بارے میں بتا دوں۔۔۔۔۔ آپ مجھے نہیں جانتے ہوں گے مگر میں آپ سے اچھی طرح واقف ہوں اور اردو سافٹ وئیرز کے سلسلے میں آپ کے کاموں کی دل سے تعریف کرنے والوں سے ہوں۔۔۔۔ القلم پر علی عمران کے نام سے کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا ہوں۔۔۔۔
پچھلے دنوں ایک جنون سوار ہوا کہ مائی بی بی کے نیو ورژن 1600 میں اردو ایڈیٹر لگاؤں۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا مائی بی بی کا بیٹا ورژن ڈاؤن لوڈ کیا کہ اس سے گائیڈ لائن لوں۔۔۔۔۔۔۔
آپ کے بیٹا ورژن میں کی گئی تمام تبدیلیاں من و عن نئے ورژن میں کیں۔۔۔۔۔۔۔۔جیسے
ایڈیٹر میں پروٹو ٹائپ ویب پیڈ کا کوڈ شامل کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسٹال فولڈر کی سی ایس فائل میں تمام تبدیلیاں۔۔۔۔۔۔۔
اور مزید دوسری تبدیلیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر اس کے باوجود مائی بی بی کے نئے ورژن نے اردو ایڈیٹر کو نہیں اٹھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ بلکل خاموش رہا۔۔۔۔۔۔۔
آپ سے چھوٹی سی گذارش ہے کہ آپ ایک بار پھر اس جانب توجہ مبذول فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔
اگر آپ مصروف ہیں تو میرے کان میں مین گائیڈ لائن پھونک دیں میں اس میں اردو سپورٹ لگا کر اسے اردو ویب کے نام کرنے کو تیار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو ویب کے ڈاؤنلوڈ سرور پر اسے اپ لوڈ کر دیں گے تاکہ فورم کی دنیا میں نووارد افراد جو وی بُلٹن جیسے مہنگے سافٹ وئیر کو افورڈ نہیں کر سکتے اس مفت فورم سافٹ وئیر سے فائدہ اٹھا سکیں جو وی بُلٹن کے کافی قریب ترین ہے۔۔۔۔۔۔۔

امید ہے آپ میری بات پر ضرور توجہ فرمائیں گے۔۔۔۔۔۔
آپ کی گائیڈ لائنز میرے لئے بہت اہم ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ آپ اس سے پہلے مائی بی بی پہ کام کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
مائی بی بی کی اردو ایڈیٹر انٹگریشن اپڈیٹ کرنے کے بارے میں کئی مرتبہ فرمائش آ چکی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد مائی بی بی کے نئے ورژن کے لیے اردو انٹگریشن والی تھیم مہیا کردوں۔ اگر ممکن ہوا تو میں علیحدہ سے مائی بی بی میں اردو ایڈیٹر شامل کرنے کی ہدایات بھی فراہم کر دوں گا تاکہ باقی دوست نئے ورژنز پر خود سے یہ کام کر سکیں۔
 
Top