نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مائی بی بی کو اس وقت بہترین اوپن سورس فورم سوفٹویر مانا جاتا ہے اور اس کی فیچرز کا کمرشل فورم سوفٹویر کی فیچرز سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ میں نے کافی عرصہ قبل مائی بی بی کے ورژن 1.4 پر مبنی ایک اردو پیکج جاری کیا تھا جس میں محفل فورم کے ہی ایک ممبر کا تیار کردہ اردو ترجمہ شامل تھا۔ اس وقت مائی بی بی کا ورژن 1.6.1 منظر عام پر آ چکا ہے۔ کئی دوست اس ورژن میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کے سلسلے میں مجھ سے رابطہ کر چکے ہیں۔ حال ہی میں مکی بھائی نے بھی اردو کوڈر فورم کو بھی مائی بی بی سوفٹویر پر منتقل کر دیا ہے۔ میں یہاں مائی بی بی کے ورژن 1.6.1 میں اردو ایڈیٹر کی شمولیت کے لیے ہدایات فراہم کر رہا ہوں اور اس کے لیے ضروری فائلیں بھی مہیا کر رہا ہوں۔ جب بھی موجودہ ورژن کا اردو ترجمہ دستیاب ہوگا، میں مکمل اردو پیکج بھی تیار کر دوں گا۔ مائی بی بی میں پروٹوٹائپ جاوا سکرپٹ فریم ورک استعمال ہوتا ہے۔ اسی لیے اس میں اردو ایڈیٹر کو بطور پروٹوٹائپ پلگ ان کے شامل کیا گیا ہے۔ میں نے پروٹوٹائپ کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کو بھی اپڈیٹ کیا ہے اور اس کے کئی بگ دور کیے ہیں۔
اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے لیے ضروری فائلیں
میں اس مرتبہ مائی بی بی میں اردو انٹگریشن کو بطور ایک موڈ کے فراہم کر رہا ہوں۔ یہ انٹگریشن دو تھیم فائلوں اور دو جاوا سکرپٹ فائلوں کی شکل میں ہے۔ ذیل کی دو فائلوں کو مائی بی بی کے jscripts فولڈر میں کاپی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی:
general.js
webpad-prototype.js
جبکہ ذیل کی دو تھیمز کو مائی بی بی کے ایڈمن سیکشن میں جا کر امپورٹ کیا جائے گا:
mybb_theme_asiatype.xml
mybb_theme_jameel_noori_nastaleeq.xml
ان تھیمز میں ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے ساتھ ساتھ ان کی سٹائل شیٹ میں بھی اردو فونٹس کے اعتبار سے ایڈجسٹمنٹ شامل ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان تھیم کو امپورٹ کرتے وقت Ignore Version Compatibility والے چیک باکس کو چیک کر دیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
اگر بالا کے چیک باکس کو چیک نہ کیا جائے تو ایک ایرر وقوع پذیر ہوتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:
امپورٹ کرنے کے بعد ان میں سے کسی ایک تھیم کو بطور ڈیفالٹ سیٹ کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ فائلیں اٹیچمنٹ والی زپ فائل سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اردو ایڈیٹر انٹگریشن کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل اور سوالات کے بارے میں اسی تھریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
والسلام