راجہ صاحب ہمیشہ شاد و آباد رہئے۔ الحمدللہ کام ہوگیا۔ اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے آمین۔ایڈمن پینل میں یہاں دیکھیں کہ کون کون سی ویب سائٹ کو مارک کیا گیا ہے میرے خیال میں ڈیفالٹ میں یوٹیوب کو مارک نہیں کیا گیا ہو گا
اگر یو ٹیوب کو مارک نہیں کیا گیا تو اسے مارک کر کے دوبارہ کوشش کریں
لوکل سرور پر مائی بی بی انسٹالیشن کے بعد مسئلہ یہ اٹھا ہے کہ فائر فاکس اور انٹرنیٹ اکسپلورر میں تو اردو ایڈیٹر کام کرتا ہے مگر گوگل کروم میں کام نہیں کرتا۔ الغزالی فورم اور اردو منظر فورم پر بھی بالکل یہی مسئلہ ہے۔
اس کا کوئی حل کوئی صاحب بتا سکیں گے؟ شکریہ۔
اس نئے ایڈیٹر کو اردو محفل پر شاید شامل کر لیا گیا ہے کیونکہ اب کروم کے ذریعے اردو لکھی جا رہی ہے جبکہ چند دن پہلے یہ ممکن نہ تھا۔میں نے دوبارہ سے اردو ایڈیٹر کا نیا ورژن شامل کر دیا ہے۔ جلد ہی یہ تبدیلی تمام ٹیمپلیٹس میں شامل کر دی جائے گی۔ اب یہ ایڈیٹر تمام میجر براؤزرز پر کام کر رہا ہے۔ میں نے اسے آئی پیڈ پر بھی استعمال کرکے دیکھ لیا ہے اور اس کے سفاری براؤزر پر بھی یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔
میں نےگوگل کوڈ پر اردو ایڈیٹر کی ڈیویلپمنٹ کے لیے ایک نیا پراجیکٹ شروع کر دیا ہے۔ جو دوست اسے اپنے پراجیکٹس میں شامل کرنا چاہتے ہوں وہ اس کی تازہ ریلیز اس ربط سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
نئے اردو ایڈیٹر کو ویب اپلیکیشنز میں انٹگریٹ کرنے کے طریقے میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔ ان کے بارے میں تفصیل بھی جلد فراہم کر دوں گا۔
میں نے دونوں updated فائلیں ورڈپریس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں شامل کر کے چیک کیا ہے ابھی ابھی۔یہ مسئلہ تو فی الحال اردو محفل میں بھی در پیش ہے۔ حالانکہ اس کو حل کر لیا گیا تھا لیکن بعض وجوہات کے چلتے پھر سے پرانا کوڈ شامل کر دیا گیا ہے۔
کب تک کر رہیں ہے پھر ترجمہشکریہ جناب
اصل میں سابقہ مائی بی بی کا ترجمہ میں نے کای تھا پھر میں نے فورمز سے دوری اختیار کر لی۔ لیکن اب دوبارہ اس میدان میں اتر آیا ہوں