مائی سیکول ڈیٹابیس میں اردو کیسے داخل کریں؟سوال

مجذوب

محفلین
تمام حاضرین اور غیرحاضرین محفل کو میرا سلام!
ایک مسئلہ درپیش آ رہا ہے کوئی اللہ کا بندہ راہنمائی کردے بڑی مہربانی!
میں مائی سیکول ڈیٹا بیس میں اردو سیو کر رہا ہوں لیکن ان پٹ کے بعد ڈیٹا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔
کیوں؟
 

اسد

محفلین
تکنیکی سوالات کے ساتھ ہی ضروری معلومات فراہم کر دیا کریں تو جواب جلد اور بہتر ملتا ہے۔ اگر سوال کے ساتھ ہی MySQL اور PHP (یا استعمال ہونے والی زبان یا پیکج یا سی ایم ایس) کے ورژن اور ڈیٹا بیس/ٹیبل/کالم کے کیریکٹر سیٹ اور کولیشن لکھ دیں تو شاید مکالمے کے بغیر ہی جواب مل جائے۔

میں نے کبھی MySQL براہِ راست استعمال نہیں کی، سی ایم ایس خود ہی سب کچھ کرتا ہے۔
 

زیک

مسافر
کیا آپ کے ڈیٹابیس، ٹیبل اور فیلڈ کا کیریکٹر سیٹ utf8 ہے؟ کیا آپ ڈیٹابیس اوپن کرتے ہوئے کنکشن پر set names utf8 کمانڈ دیتے ہیں؟

مائی ایس قیو ایل کی کونسی ورژن ہے؟ ڈیٹابیس میں فیٹا کیسے داخل کر رہے ہیں؟
 
آپ جس کالم میں اردو سیو کرنا چاہتے ہیں تو بناتے وقت "پی ایچ پی مائی ایڈمن" میں "Collation" کی ویلیو "utf8_general_ci" سیٹ کر دیں،
دوسرا اگر براوزر میں دیکھا رہیے ہیں تو <meta charset="UTF-8"/> بھی header میں شامل کر دیں۔امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 

مجذوب

محفلین
"Collation" کی ویلیو "utf8_general_ci" سیٹ کرنے اور ٹائپ varchar سیٹ کرنے سے مسئلہ حل ہو گیا ۔
تمام احباب کا بہت بہت شکریہ!
 
Top