ماحولیاتی تبدیلی - کیلا، مستقبل کا خوراک

عسکری

معطل
جی ہاں وہ کچا کیلا ہوتا ہے۔ اور عام کیلے سے تھوڑا مختلف ہوتا ہے۔

20090923_230920092034.jpg

اور یہ رہے کیلے کے چپس

images
یہ کہاں سے گندے کیلے لیے آئے ہیں ہمیں بیمار کرانا ہے کیا ایسے تو ہمیں مفت میں بھی نہیں ملتے وہ اس سے اچھے ہوتے ہیں :atwitsend:
 

عسکری

معطل
ارے واہ یہ تو بےحد آسان طریقہ ہے خودکشی کا۔ کیا قتل کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں یہ چپس؟؟
مجھے تو کیرالا کے کھانے کی سمیل سے ہی بے ہوشی طاری ہونے لگتی ہے کبھی ان کے کھانے کے پکتے ہوئے کچن میں بند ہو جاؤ تو بس ہو گیا کام :ROFLMAO:
 

شمشاد

لائبریرین
عمران ایسا نہیں کہنا چاہیے۔ نہ تو یہ گندے کیلے ہیں اور نہ ہی ان کےکھانے سے کوئی بیمار ہوتا ہے۔ وہ لوگ بڑے شوق سے اس کا سالن بنا کر کھاتے ہیں اور یہ عام کیلوں سے دوگنے مہنگے ہوتے ہیں۔

اگر کوئی تمہیں تمہاری کسی پسندیدہ خوراک کو گندہ اور ناپسندیدہ کہہ دے تو تمہیں کیسا لگے گا؟

انیس بھائی میں نے چند ایک دفعہ چند چپس کھائے ہیں۔ بات پھر وہی آتی ہے کہ ہر ایک کی اپنی پسند ہے۔
کیلے کے چپس کچے کیلے کے بنتے ہیں۔ طریقہ یہ رہا :

اشیاء :
5 سے 6 کچے کیلے
ہلدی - ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل، ڈیپ فرائی کرنے کے لیے (وہ لوگ ناریل کے تیل کو پسند کرتے ہیں)

کیلے چھیل کر ٹھنڈے اور نمکین پانی میں بھگو دیں۔
پانی میں ہی ان کے چپس کاٹ لیں اور ہلدی ملا دیں۔
دس منٹ تک پانی میں ہی بھیگے رہنے دیں۔
اس کے بعد پانی سے نکال کر کپڑے پر پھیلا دیں تاکہ پانی خشک ہو جائے۔
تیل کو اچھی طرح گرم کر لیں۔
اب چپس تیل میں ڈال ایک یا زیادہ سے زیادہ دو منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔
فرائی پین سے نکال کر کاغذی تولیے پر پھیلا دیں تاکہ فالتو تیل اس میں جذب ہو جائے۔
حسب ذائقہ نمک چھڑک کر نوش فرمائیں۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
ابھی چند منٹ قبل کیلے کے چپس کھارہا تھا بلکہ وافر مقدار میں میرے پاس موجود ہے
ایک ملباری ڈرائیور چھٹی کے بعد ڈیوٹی پر لوٹ آیا تو میرے لئے خالص ناریل کے تیل میں تلا ہوا کیلے کا چپش لایا۔
اور ساتھ میں "کٹھل " کے چپس بھی لایا۔
 
ابھی چند منٹ قبل کیلے کے چپس کھارہا تھا بلکہ وافر مقدار میں میرے پاس موجود ہے
ایک ملباری ڈرائیور چھٹی کے بعد ڈیوٹی پر لوٹ آیا تو میرے لئے خالص ناریل کے تیل میں تلا ہوا کیلے کا چپش لایا۔
اور ساتھ میں "کٹھل " کے چپس بھی لایا۔
کراچی میں کہاں ملتے ہیں؟؟
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
کراچی میں کہاں ملتے ہیں؟؟
میرے بھائی
میں ابھی دبئی میں رہ رہا ہوں
یہاں تو ہر دس افراد میں 2 ملباری 2 فلیپینی 2 بنگالی باقی دوسری قوم کے نظر آتے ہیں۔
کراچی میں میرے بھائی صدر میں مل سکتے ہیں جہاں بڑی بڑی چپس کی دکانیں ہیں وہاں۔
اور بوہری بازار میں بھی مل سکتے ہیں۔
 
میرے بھائی
میں ابھی دبئی میں رہ رہا ہوں
یہاں تو ہر دس افراد میں 2 ملباری 2 فلیپینی 2 بنگالی باقی دوسری قوم کے نظر آتے ہیں۔
کراچی میں میرے بھائی صدر میں مل سکتے ہیں جہاں بڑی بڑی چپس کی دکانیں ہیں وہاں۔
اور بوہری بازار میں بھی مل سکتے ہیں۔
اوہ اچھا۔
نہیں میں نے ہر جگہ معلوم کیا ہے یہاں نہیں ملے۔۔:(
 

نگار ف

محفلین
اوہ اچھا۔
نہیں میں نے ہر جگہ معلوم کیا ہے یہاں نہیں ملے۔۔:(
چاکی واڈا لیاری میں ملتے ہیں، ہمّت ہے تو جائیے:tongue:

پھر اپنا ٹیلفوں نمبر دے دو
کراچی سے لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے
ان شاء
بھجوادونگا۔
ہییییییییں :bulgy-eyes: آپ فون نمبر پہ کیسے بھجوادینگے؟؟؟
 
Top