مارشل آرٹ کے 6 بہترین اداکار

یہاں میں چائنا پلس ہانگ کانگ یا تھائی لینڈ وغیرہ کے اداکاروں کی بات نہیں کروں گا۔

یہ بس ہالی وڈ کے کچھ اداکار ہیں جو مارشل آرٹ کو لے کر مجھے پسند ہیں اور یہ لسٹ میں نے خود ترتیب دی ہے وہ بھی رینکنگ کے ساتھ۔
ہوسکتا ہے بہت سے بڑے نام اس لسٹ میں شامل نہ ہوں۔ اس کا سیدھا سا مطلب ہے میری نظر میں وہ اس لسٹ کے حقدار نہیں تھے
جیسے اسٹیون سیگال، چک نورس وغیرہ۔

تو میرے 6 کی الٹی لسٹ کچھ یوں ہے

6: جیسن اسٹیتھم
d1a0d830d5c53431dc08bf8538986f07_123677897_147.jpg


عام سی شکل و صورت، سر کے بال کافی حد تک اڑے ہوئے۔ انڈیا میں تو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ ایسا کوئی شخص ہیرو کیا سائیڈ ہیرو بھی ہوسکتا ہے۔
لیکن یہ ہالی وڈ کا ہی خاصہ ہے کہ وہاں اس کے بجائے بندے کی خوبیوں کو اہمیت دی جاتی ہے اور پھر ہالی وڈ میں جیک نکلسن جیسے اداکار پیدا ہوتے ہیں۔
لیکن یہاں تذکرہ جیک نکلسن کا نہیں بلکہ جیسن اسٹیتھم کا ہے۔ جس کی اداکاری بھی بہت زیادہ خاص نہیں (ٹرانسپورٹر) کو چھوڑ کر۔
پر اس کی مارشل آرٹ اسکلز کمال ہیں۔
چستی پھرتی ساتھ میں تنگ جگہوں پر فائٹ سین کرنے کا ہنر یہ سب چیزیں مل کر جیسن اسٹیتھم کی شخصیت کو زبردست بنادیتیں ہیں اور صرف اس کی ان چیزوں کی وجہ سے ہی اس کی موویز دیکھنے کا دل کرتا ہے۔

بالی ووڈ میں بھی نانا پاٹیکر، متھن اور ایسے بہت سے اداکار ہیں جو ہیرو اور ولن دونوں کا کام بخوبی کرتے آرہے ہیں۔ کم صورت ہیروئنز کا تو ایک ڈھیر مل جائے گا آپ کو۔ جہاں تک بات ہالی ووڈ کی ہے تو وہاں ایکشن فلم بناتے وقت کسی بھی شخصیت کو بوم دیا جاتاہے، میڈیا اسے آسمان پر پہنچا دیتا ہے۔ وہاں کا معیار بالی ووڈ کے معیار سے مختلف نظر نہیں آتا۔ اگر آپ کولی وڈ اور ہالی وڈ کی بات کریں تو یہ موازنہ درست ہوسکتا ہے۔
 
Top